تازہ تر ین

بینظیر کے گارڈ خالد شہنشاہ کو کس نے سفاک طریقے سے قتل کیا؟ قاتل کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نے ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بینظیر بھٹو کے قاتل کو اگر پکڑنا ہے تو خالد شہنشاہ کے قاتل کو پکڑا جائے کیونکہ وہی بینظیر بھٹو کا بھی قاتل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خالد شہنشاہ کا قتل کس نے کیا اور کس جگہ پر ہوا؟ اس کا قاتل ٹریس ہوا اور کیسے پکڑا گیا؟ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ منگوائیں اور رپورٹ میں تفصیلات پڑھیں کہ عزیر بلوچ نے خالد شہنشاہ کو مارا اور کس کے کہنے پر مارا۔ پی پی کی حکومت پانچ سال رہی تو قاتل کیوں نہیں پکڑے‘ آج کہا جا رہا ہے کہ پرویز مشرف ملزم ہے جبکہ دو بیگناہ پولیس والوں کو پکڑلیا گیا جن کا اس قتل سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain