تازہ تر ین

پاکستان ٹیلی ویژن کا بھارتی وزیر خارجہ کو ایسا کرارا جواب کہ دن میں تا ر ے دکھادئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ کے پاکستان مخالف بیان کے جواب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بعد پاکستان ٹیلی ویڑن نے بھی بھارتی حکام کو کرار جواب دے دیا، پی ٹی وی سشما سوراج کے انجینئرز کی تصاویر جاری کرکے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے ہیں جبکہ مودی سرکار کو بھی کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مودی ذہنیت کے دفاع اور پیروی میں اپنی غلطیوں اور حماقتوں کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور اپنے ملک میں سب اچھا ہے کی گردان کرتے ہوئے زمین اور آسمان ایک کر دیا ، مگر بھارتی ذہنیت اور سازشوں سے ساری دنیا پوری طرح واقف ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بھارت کا اصل چہرہ ہے، چائے کا ڈھابہ چلانے والے نریندر مودی کو بھارت اور پوری دنیا میں گجرات کے قصاب کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ نریندر مودی نے آر ایس ایس اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کیسے مسلمانوں کے خون کی ندیاں بھائی تھیں۔ مودی سرکار کی وزیر خارجہ اعلان کرتی ہیں کہ وہ تو انجنیئرز اور آئی ٹی ایکسپرٹس پیدا کرتے ہیں مگر پاکستان دہشت گردپیدا کر رہا ہے۔ یہ بات کسی بھی ذی شعور انسان کو ہضم نہیں ہوتی، کیوں کہ سب کو معلوم ہے کہ شیوسینا اور آر ایس ایس میں شامل نوجوان کیا کیاگل کھلاتے ہیںاور آپ گارکھشکوں سے بھی تو واقف ہوں گے کہ ان کے کارہائے نمایاں کیا ہیں۔ انہی کارہائے نمایاں کو پاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک نے بھی بے نقاب کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں پی ٹی وی نے شیوسینا کے ہتھیار بند دہشت گردوں کو گجرات میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے، ہاتھوں میں چھریاں اور لاٹھیاں لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ ہی پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ ہیں وہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور آئی ٹی ماہرین جن کے بارے میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران بات کی تھی۔پی ٹی وی کا یہ ٹوئٹ مودی سرکار کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہیں لیکن آئینہ انہیں دکھاتے ہیں تو وہ برا بھی مان جاتے ہیں۔ بہرحال ساری دنیا کو دہشت گردی کی ماں بھارت کے بارے میں علم ہے اور بھارتی حکام کے پاکستان کو بدنام کرنے کے تمام تر ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain