کراچی(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، پاکستانی ٹیم کا اصل امتحان دوسرے ممالک میں ہو گا،5اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دوںگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ اکتوبر کو پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریکنگ نیوز دیں گے کہ وہ کس ٹیم کی جانب سے ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان ٹیم کا اصل امتحان انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں ہو گا ، جہاں اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس وقت سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیم کیلئے مصباح الحق اور یونس خان کا متبادل بننے کی کوشش کریں جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اس خلا کو پر کر کے ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کر سکتے ہیں۔فواد عالم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر شاہد آفریدی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ ایک پراعتماد بیٹسمین ہیں اور ماضی میں انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
- ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
- پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
- جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
- کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
- کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
- پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
- محمد عباس کا لارڈز میں تہلکہ، 4 اننگز میں 17 وکٹیں اور اوسط 11.41
- قومی کرکٹرز کی خراب تکنیک پر محمد یوسف برہم، کوچز پر بھی شدید تنقید
- آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا پر خالصتان حامی سکھوں کا احتجاج
- مائیکل وان کی پاکستانی بیٹنگ پر کڑی تنقید، کاؤنٹی ٹیم سے تشبیہ
- بلاول بھٹو کی شادی کی افواہوں پر مرتضیٰ وہاب نے کیا کہا؟
- جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی بھی عمران خان کیلئے میدان میں
- سونے کی قیمت میں بڑا کریش، فی تولہ 15 ہزار روپے سے زائد کمی
- انسپکٹر جمشید بڑے پردے پر، ’دی سیکرٹ پرچمنٹ‘ کا ٹریلر ریلیز
- کنزا ہاشمی، زارا نور عباس اور اُشنا شاہ ایک ساتھ فلم ’شیروز‘ میں جلوہ گر
- خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
- خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
- پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
- امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
