Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغانستان نے ہمارے بھگوڑوں کو پناہ دے رکھی ہے, کالم نگاروں کا اظہار خیال

    By Daily Khabrainاکتوبر 3, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کا روسی مختصر دورے کے بعد افغانستان جانا انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ عام رویہ یہ اجاگر ہو رہا ہے ”امریکہ دیکھ رہا ہے“ افغانستان میں پاکستان کے بھگوڑے پناہ گزین ہیں۔ بھارت اپنے مقاصد کےلئے استعمال کر رہا ہے۔ معروف تجزیہ کار مکرم خان نے چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ نواز شریف کی عدالت میں پیشی کے وقت وزیرداخلہ احسن اقبال بہت زیادہ برہم ہو گئے۔ آرمی چیف نے روس کا مختصر دورہ کیا اور اس کے بعد وہ افغانستان گئے، یہ دورہ پاکستان کے حلقے میں بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ لوگوں میں ایک شعوری رائے یہ بنی ہے کہ ”امریکہ دیکھ رہا ہے“۔ رینجرز 245 کے تحت پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہے۔ احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ کس کے آرڈر پر چارج سنبھالا۔ ایس ایس پی کا مراسلہ سامنے آیا کہ حکومتی وزراءکا بیان تبدیل ہو گیا۔ سابق وزراءداخلہ نے بہت ا چھے طریقے سے کام کیا۔ چودھری نثار علی خان ہوں یا رحمن ملک ماضی میں جب داخلہ کی ذمہ داریاں ان لوگوں پر ڈالی گئیں تو انہوں نے خوب اچھے سے نبھائیں۔ لیکن آج وزیرداخلہ احسن اقبال نے خود اپنی بے عزتی کروائی۔ انہوں نے ”سینگ پھنساﺅ“ کی پالیسی اپنائی۔ بھارت کا اثرورسوخ افغانستان میں بڑھتا جا رہا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ افغانستان بہت اہم وقت پر ہوا ہے۔ بھارت افغانستان سے اپنے مقاصد کے کام کروا رہا ہے۔ آج ہماری وزارت خارجہ ناکام ہے پاکستان کے بھگوڑے وہاں پناہ گزین ہیں۔ امریکہ بھارت کا گٹھ جوڑ افغانستان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یوم عاشورہ پر موبائل فون سروس معطل رہی، بحالی ہونے کے بعد یہ رائے بنی کہ رونقیں بحال ہوگئیں۔ موبائل فون سروس کے بحال ہونے سے ہمارے گھروں کی رونقیں بحال ہو جائیں یہ کیا پیغام ہے۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ حکومتی پارٹی کا بیان یہ ہے کہ 20کروڑ عوام کے ووٹ کی توہین ہو رہی ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہے 20کروڑ عوام اگر کسی کو منتخب کر بھی لیتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آئین اور قانون کو توڑکر بادشاہوں کی طرح کام کرنا شروع کر دیا جائے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ سپریم کورٹ نے انہیں بار بار کہا کہ اپنے اثاثوں کا ثبوت دے دیں۔ انہوں نے نہیں دیا۔ سپریم کورٹ کے 5 افراد کے پیچھے آئین اور قانون کی طاقت ہے۔ نواز شریف کو5افراد نے نہیں نکالا۔ وہ آئین اور قانون کی زد میں آئے۔ وزراءنواز شریف کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دینے عدالت میں ان کے ساتھ آتے ہیں۔ سپریم کورٹ اور فوج کے ساتھ محاذ آرائی کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ یہ ایک منظم مہم جوئی لگتی ہے کہ عوام کی نظر میں سپریم کورٹ اور آرمی کو ڈی گریڈ کروا دیا جائے اور دکھایا جائے کہ ہمارے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ افغانستان کے ساتھ ماضی میں ہمارے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ قیام پاکستان کے وقت افغانستان نے ہمارے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا۔ وہ ڈیورنڈ لائن کو قبول نہیں کرتے۔ ان کے رویے سے واضح ہے کہ وہ پاکستان سے زیادہ ہندوستان کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ چھپی ہوئی بات نہیں کہ بھارت وہاں بیٹھ کر ہمارے خلاف کام کرتا ہے۔ آج روس کے رویے میں تبدیلی آ چکی ہے۔ آرمی چیف وہاں گئے تھے۔ یقیناً روس نے حمایت کا کہا ہوگا۔ پاکستان کو روس سے کبھی خطرہ نہیں رہا۔ ضیاءدور میں غلط بات پھیلائی گئی کہ روس سے ہمیں خطرہ ہے۔ معروف تجزیہ کار قیوم نظامی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں خوش آمدانہ کلچر رواج پا رہا ہے یہاں جمہوریت نہیں رہی۔ احسن اقبال ایک تعلیم یافتہ انسان ہیں۔ وہ سی پیک دیکھ رہے تھے۔ نواز شریف نے انہیں یہاں لگا دیا ہے اس سے نواز شریف کی ذہنیت کا پتا چلتا ہے۔ کابینہ سازی ایک آرٹ ہے۔ بھٹو نے اپنی کابینہ کس طرح ترتیب دی تھی۔ احسن اقبال اس سوچ کا اظہار کر رہے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں کہ وزارت داخلہ کس طرح کام کرتی ہے۔ ایس ایس پی کے مراسلے سے تمام بات واضح ہو گئی کہ انہوں نے رینجرز کو طلب کیا تھا۔ ہمارے سیاسی حلقے جس طرح فوج پر تنقید کر رہے ہیں ایسے نہیں ہونا چاہیے۔ ماضی میں غلطیاں سب سے ہوئی ہیں۔ فوج کئی محاذ پر کام کر رہی ہے۔ ملک میں آپریشن کے ساتھ ساتھ بارڈر کی نگرانی کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں کے ساتھ خارجہ امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہمارے ماضی کے لیڈر صحیح ہوتے تو آج فوج کو اتنا کردار ادا کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ قمر جاوید باجوہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ یہ تو وزیراعظم کا کام تھا۔ شاہد خاقان عباسی بھی آئینی کردار ادا کریں اور فوج پر اتنا بوجھ نہ ڈالیں۔ معروف تجزیہ کار سجاد بخاری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے بیان دے کر خود کو ”ایکسپوز“ کر دیا کہ ان کی کوئی نہیں مانتا۔ انہوں نے اگر حاضری لگانی تھی تو پنجاب ہاﺅس جا کر لگا دیتے۔ وزراءصرف وفاداری شو کرنے جا رہے ہیں۔ ان کا کام کیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے وقت نااہل وزیراعظم کے ساتھ جانے کا کیا مقصد ہے۔ جج صاحبان نے پچھلی پیشی کے وقت نواز شریف سے کہا آپ چلے جائیں تاکہ عدالت کام کرے۔ عدالت اس رش سے پریشان ہے جو عدالت میں لگ جاتا ہے اور عدالت کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔ پچھلے چار سالوں میں ہمارا وزیر خارجہ نہیں تھا۔ وزیراعظم نے اپنے پاس یہ عہدہ رکھا ہوا تھا۔ وزیرخارجہ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ افغانستان کے ساتھ ہمارا بارڈر بہت بڑا ہے۔ آرمی چیف نے جو یہ دورہ کیا ہے وہ بار بار ہونا چاہیے۔ بھارت پاکستان میں پراکسی وار چاہتا ہے۔ افغانستان سمجھتا ہے کہ ہمارے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ

      صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا

      حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.