لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) دنیا کے معروف اداکار جیکی چن کی مشہور زمانہ فلم رش آور کے چوتھے پارٹ کی تیاری شروع کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جیکی چن نے کہا کہ رشن آور کے سلسلے کا چوتھا حصہ پہلی فلموں سے مختلف ہو گا۔ اس فلم میں منشیات کے سمگلر اور نہ ہی جعلی کرنسی بنانے والے ولن ہونگے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس بار کہانی کیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سیکرٹ ہے۔ انہوں نے کہا اگر اداکار کرس ٹکر فارغ ہوئے تو اگلے برس کے آغاز پر شوٹنگ شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ رش آور سیریز کی پہلی تینوں فلمیں باکس آفس زبردست ہٹ رہی تھیں۔
جیکی چن کی فلم ”رش آور“ کا چوتھا پارٹ بنانے کی تیاریاں

