ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی فیشن آئیکون ہونے کا دعوٰی نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ دعوٰی نہیں کیا کہ وہ فیشن آئیکون ہیں لیکن ان میں فیشن اور سٹائل کو کیسے اور کس طرح اپنانے کی حس موجود ہے جو بہت آرام دہ، قابل رسائی اور پہننے میں آسان ہوں اور یہی وہ اپنی ملبوسات کی برانڈ میں فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بہت اچھا لگے گا جب صارفین ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنیں گے۔

