لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ملک میں سیاسی پارہ کا اتار چڑھاو¿ اور ہرلمحے بدلتی صورتحال سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جاتی امرا میں اہم بیٹھکیں جاری ہیں ۔ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی۔ جس کے بعد لیگی رہنماں کا مشاورتی اجلاس بھی ہوا ۔ شریف برادران کی اہم ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ نوازشریف کی زیرصدارت لیگی رہنماں کی بھی بیٹھک لگی مشاورتی اجلاس میں نیب کیسز،آئندہ الیکشن،تنظیم سازی پرغور اور پارٹی کی رکنیت سازی کے طریقے پربھی مشاورت کی گئی ۔ مشاورتی اجلاس میں شہبازشریف،مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانااقبال سمیت دیگررہنما ں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں انتخابات کیلئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، انتخابی مہم کے سلسلے میں 20 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کیا جائے گا جس کیلئے مقامی ایم این اے اور رہنماوں کوتیاریوں کا ٹاسک دے دیاگیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف ایبٹ آباد کے بعد رواں ماہ شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
نواز، شہباز، ملاقات نیب کیسز، آئندہ الیکشن بارے مشاورت

