تازہ تر ین

2 فروری موت کا پیغام مگر کس کیلئے ،سنسنی خیز خبر

بھارت(ویب ڈیسک )ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جس کے لیے ماہِ فروری موت کا پیغام لاتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع سمستی پور کے علاقےمہیش پٹی میں رہنے والی روکھن رام کی فیملی کے ساتھ گزشتہ چارسالوں سے فروری کا مہینہ جان لیوا ثابت ہورہاہے۔2015سے مسلسل ہر سال اس بدقسمت خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد 2 فروری کو موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔روکھن رام کا کہنا ہےکہ 2015 میں 2 فروری کو ان کے خاندان کا ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا جس کے ایک سال بعد اسی تاریخ کو 30 سالہ بچن رام زندگی کی بازی ہار گیا اور پھر 2017 میں تین بھائیوں میں سب سے بڑا بھائی 35 سالہ فیکن رام چل بسا۔رواں سال 2 فروری کو اس خاندان کا سربراہ جو کہ روکھن رام کا والد ہے وہ بھی 60 سال کی عمر میں مرگیا۔مقامی افراد حیرت زدہ ہیں کہ مسلسل چار سالوں سے مذکورہ خاندان کا کوئی نہ کوئی فرد حادثاتی طور پر ہرسال کی ایک ہی تاریخ کو موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain