لاہور(شوبز ڈےسک) مشہور گلوکارہ رابی پیزادہ نے کہاہے اس سال میں نے اپنی سالگرہ نہیں منائی،کچھ لوگ جھوٹی شہرت کےلئے میرے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔حسد اور لالچ کی بنیاد پر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔کسی کی عزت اچھالنے سے کبھی کوئی اپنی منزل پرنہیںپہنچ سکتا۔ سالگرہ کی جھوٹی خبر چلائی گئی ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تقریب منسوخ کی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے بتایا یہ میری زندگی کاپہلا سال ہے کہ میں نے اپنی سالگرہ نہیں منائی لیکن کچھ لوگوں میری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے کازیادہ ہی شوق ہے۔مجھے ایسے لوگوںسے سخت نفرت ہے جوکسی کی نقصان پہنچا کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔