Author: Daily Khabrain

لاہور (ویب ڈیسک)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کر تار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی منسوخی کے بھارتی فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات سے فرار اختیار کرنے سے بھارت کی بد نیتی دنیا کے سامنے آگئی ہے۔نر یندر مودی اپنے الیکشن کیلئے امن سمیت سب کچھ داﺅ پرلگا رہا ہے۔پاکستان آج بھی امن اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کر نے کی بات کر رہا ہے۔فاطمہ جناح پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں اور اس میںکوئی شک نہیں کہ خواتین کے کردار کے بغیر ملکی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔خواتین کو خراج تحسین…

Read More

دبئی (ویب ڈیسک)پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جا رہے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے کیا لیکن ایرون فنچ 17 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔شان مارش، پیٹر ہینڈس کومب اور اسٹونس بھی یکے بعد دیگرے جلد ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ عثمان خواجہ نے 62 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔پانچ کھلاڑیوں کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل اور…

Read More

ہیگ(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلینس کی جانب سے پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس ریٹائرڈ تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو یہ ایوارڈ مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جیلانی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، انہوں نے پشاور گرجا گھر پر حملے کا از خود نوٹس لیا تھا۔عالمی عدالت انصاف کے صدر نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی کو ایوارڈ ملنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے الفاظ دہرائے اور کہا کہ آپ کسی…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک)بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی کو قتل کر دیا گیا۔پاکستانی ماہی گیر نورالامین کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارت نے گرفتار کیا تھا لیکن2017 میں سزا پوری ہونے کے باوجود پاکستانی ماہی گیر کو رہا نہیں کیا گیا۔نورالامین 4 بچوں کے والد اور گھر کے واحد سربرارہ تھے۔ پاکستانی ماہی گیر نورالامین کی بیٹی کا کہنا ہے کہ 18 دن قبل یہ افسوسناک خبر آئی کہ والد قید کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔نورالامین کے اہل خانہ نے حکومت سے میت کی حوالگی کی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان فشر فورک فورم…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات صمصمام علی بخاری نے وزیراعظم کو مرد قلندر قرار دے دیا۔مسلمان وہ ہے جو یزیدیت کے سامنے ڈٹ جائے۔عمران خان صرف وزیراعظم نہیں پارٹی چیئرمین بھی ہیں ۔پارٹی چئیرمین کی حیثیت سے انہوں نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کو پسند نہیں کیا یہ اضافہ بے وقت تھا اس موقع پر یہ اضافہ نہیں ہو نا چاہئے تھا۔میں نے تنخواہوں کے بل کے حق میں ووٹ دیا تھا میں دوسروں کی طرح اپنے اصولی موقع سے پیچھے نہیں ہٹا۔پاکستان میں ڈاکومنٹٹ مزدور طبقے کو کوئی پریشانی نہیں۔جہاں پر مزدوروں کا وہ طبقہ بھی موجود ہے جسے…

Read More

لاہور(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مزدورں کے مسائل اُنکی دہلیز پر حل کرے گی یہ محض دعوے نہیں بلکہ عملی طور پرایسا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج چوآسیدن شاہ میں مائنز لیبرہسپتال چوآسیدن شاہ میں نئی بننے والی اسسٹنٹ مائنز لیبر ویلفیئر کمشنر کی بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پر کہی۔ اس موقع پر مائنز لیبر ہسپتال کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری مائنز اینڈ منزلز عامر اعجاز اکبر ،کمشنر…

Read More

ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے مزید 4 اور ایک اپوزیشن رہنما کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش کی ایک خصوصی عدالت نے پاکستان کی حامی تنظیم جماعت اسلامی کے 4 رہنماﺅں اور ایک اپوزیشن رہنما کو قتل، اغوا، جلاﺅگھیراﺅ، لوٹ مار اور زیادتی کے الزامات میں سزائے موت سنادی ہے۔وزیراعظم شیخ حسینہ کی جانب سے 1971 کی جنگ کے حوالے سے بنائے گئے متنازع ٹریبیونل کے حکم پر جماعت اسلامی کے 6 سرکردہ رہنماﺅں کو پھانسی دی جاچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی پر…

Read More

سری نگر(ویب ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی وجہ سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوان بھی مزاحمت کی علامت بن گئے ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ہے اور قابض فوج کی جانب سے بڑھتے مظالم کی وجہ سے کشمیری اساتذہ اور پڑھا لکھا طبقہ بھی تحریک آزادی کا حصہ بن رہا ہے اور بھارت کیخلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے صحافیوں نے مقبوضہ کشمیر کا رخ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا لیکن صرف سرینگر تک محدود…

Read More

نیویارک(ویب ڈیسک) آپ یہ سن کر سراپا حیرت بن جائیں گے کہ امریکہ میں ایک 14سالہ لڑکے نے انٹرنیٹ پر گیمز کھیل کر 3کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق گریفین سپیکوسکی نامی یہ لڑکا امریکی جزیرے لانگ آئی لینڈ کے قصبے سمتھ ٹاﺅن کا رہائشی ہے جو معروف گیم ’فورٹ نائٹ‘ کھیلنے کا شوقین ہے۔ اس نے کچھ عرصہ قبل یہ گیم یوٹیوب پر کھیلنی شروع کر دی اور یوٹیوب کے فیچر ’ منی ٹائزیشن‘ کے ذریعے رقم کمانے لگا۔ وہ یوٹیوب پر گیم کھیلتا اور لاکھوں لوگ اس کی گیم کی ویڈیوز دیکھتے اور وہ…

Read More

اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر تک اضافی کی تجویز پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردی۔پیٹرولیم ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6روپے 65 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 6 روپے…

Read More