All posts by Daily Khabrain
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یو این جنرل اسمبلی کی صدر کی ملاقات
پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف
ڈربن(ویب ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقا کو سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراﺅنڈ میں جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے بولرز نے درست ثابت کیا اور پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 203 رنز پر آﺅٹ ہو گئی۔32 ویں اوور میں پاکستان کی 7 وکٹیں 112 رنز پر گرنے کے بعد ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 90 رنز کی شراکت قائم کی۔ 202 رنز پر سرفراز احمد 41 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔سرفراز کے آﺅٹ ہونے کے بعد اسی اوور 5 پانچویں گیند پر حسن علی بھی 6 لگانے کی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ انہوں نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کی جانب سے اندیل فیلوکوایو نے 22 رنز دے کر 4 جب کہ تبریز شمسی نے 56 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا نے ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے جب کہ پاکستان نے عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہوں نے پہلے میچ اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ لیکن ایسے دن بھی ہونے چاہیں کیونکہ آپ ان سے سیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ون ڈے کرکٹ: کپتان سرفراز احمد کی سنچری مکمل
لاہور (ویب ڈیسک)کنگز میڈ ڈربن میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جا رہا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کا سواں ون ڈے انٹرنیشنل ہے۔سرفراز احمد ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 159ویں کھلاڑی تھے،جنھوں نے 18نومبر 2007ءکو اپنا پہلا ون ڈے بھارت کے خلاف جے پور میں کھیلا تھا۔سرفراز احمد نے گیارہ سال میں پاکستان کے لیے 99ون ڈے میں 32.67کی اوسط سے 1895رنز دو سنچریوں اور 9نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کرنے کے ساتھ بطور وکٹ کیپر 96کیچ اور 23اسٹمپڈ کیے ہیں۔ سرفراز احمد ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے وکٹ کیپر ہوں گے۔ ان سے پہلے معین خان نے پاکستان کے لیے 219راشد لطیف نے 166اور کامران اکمل نے 157ون ڈے کھیلے ہیں۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 393ون ڈے کھیلنے شاہد خان آفریدی ہیں۔سرفراز احمد ون ڈے کرکٹ میں میچوں کی سنچری مکمل کرنے والے پاکستان کے 32ویں کھلاڑی ہوں گے۔ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سو میچ مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی جاوید میانداد تھے۔17نومبر 1986ءکو جاوید میانداد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
بحریہ ٹاﺅن کی عدالت کو 16ہزار ایکڑزمین کے لیے 358ارب روپے دینے کی پیشکش
اسلام آباد(ویب ڈیسک)آپ نے بغیر شرمندگی کے زمین پر قبضہ کیا یہاں کوئی ٹماٹر نہیں بک رہے۔ یہ پیشکش معقول نہیں ہے۔ بحریہ ٹاﺅن کو پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس۔بحریہ ٹاﺅن کراچی ہاﺅسنگ منصوبے کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے 16ہزار ایکڑ زمین کے عوض 358ارب روپے دینے کو تیار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاﺅن عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی عمل درآمد بنچ نے کیس کی سماعت کی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ عدالت نے سرکاری زمین کی خرید و فروخت پر پاپندی عائد کی تھی۔اگر زمین فروخت کی گئی تو پولیس پرچے درج کرے۔ڈپٹی کمنشنر نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری زمین کا قبضہ واپس لینے کے لیے پولیس اور رینجرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔عدالت نے کہا کہ آپ کسی کی بھی مدد لے سکتے ہیں۔دورانِ سماعت بحریہ ٹاﺅن کے وکیل علی طفر نے عدالت کو کہا کہ 16896 ایکڑ زمین کے بدلے بحریہ ٹاﺅن 282 ارب روپے دے سکتا ہے۔زمین کا نرخ جے آئی ٹی نے 20 لاکھ فی ایکڑ لگایا تھا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ جے آئی ٹی پر بھی جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت ہے۔اب تک 492 ارب روپے بحریہ ٹاﺅن نے وصول کیے ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ پہلے آپ کو کہا تھا کہ زمین کے ٹھیک نرخ بتائیں اب آپ نے ٹرین مس کر دی ہے۔2019ءکا ریٹ 3کروڑ فی ایکڑ سے زائد ہے۔2014ء میں عدالت نے 225 ارب روپے جرمانہ عائد کیا تھا اب اس میں 40 فیصد اضافہ کریں۔جس کے بعد بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے کہا کہ یہ 315 ارب روپے بنتے ہیں۔بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے کہا کہ ہم 16 ہزار ایکڑ کے لیے 315 ارب روپے دینے کو تیار ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ نے بغیر شرمندگی کے زمین پر قبضہ کیا۔وکیل نے عدالت میں کہا کہ بحریہ ٹاﺅن زیادہ سے زیادہ 350 ارب روپے دے سکتا ہے۔جسٹس عظمت سعید نےریمارکس دئیے کہ یہاں کوئی ٹماٹر نہیں بک رہے۔بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے کہا کہ 7068 ایکڑ کے لیے 150ارب روپے دینے کو تیار ہیں جب کہ 9 ہزار ایکڑ زمین کے لیے 208 ارب روپے دے سکتے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی قابض زمین نہیں بیچ سکتا۔اس پر وکیل نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن 600ارب روپے کا وعدہ نہیں کر سکتا۔وہ وعدہ کریں گے جس پر عمل کر سکیں۔16ہزار ایکڑ کے لیے 358ارب روپے دے سکتے ہیں اور 8 سال میں ادائیگی کریں گے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ یہ پیشکش معقول نہیں ہے۔ بحریہ ٹاﺅن کو پیشکش پر دوبارہ غور کرنے کا موقع دے رہے ہیں،آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کریں گے۔جس کے بعد مذکورہ کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایوانِ وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وزیر علیم خان، وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی پولیس، متعلقہ ایجنسیز کے اعلیٰ افسران سمیت جے آئی ٹی کے ارکان بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی جس پر غور و خوض جاری ہے۔
جے آئی ٹی سربراہ کا جائے وقوعہ کا دورہ
اس سے قبل جے آئی ٹی سربراہ نے ممبران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں تین سے چار عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حتمی رپورٹ آج دینے کے حکم پر کہا کہ آج حتمی رپورٹ نہیں دی جاسکتی اور آج ابتدائی رپورٹ دینا بھی ممکن نہیں، سائنٹیفک بنیادوں پر تفتیش کر کے حقائق معلوم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ساری چیزیں کلئیر نہ ہوجائیں اس وقت تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، فائرنگ کرنے والے سی ٹی ڈی کے 6 اہلکار حراست میں ہیں جن کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں اور ابتدائی طور پر ہم شہادتیں اکٹھی کررہے ہیں۔جے آئی ٹی سربراہ نے مزید کہا کہ ابتدائی شہادتوں اور لیبارٹری سے تجزیہ آنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے اور لیبارٹری تجزیہ آنے کے بعد ہی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کریں گے۔واقعے کے وقت موجود شہریوں نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی نے آنے سے پہلے کوئی اطلاع نہیں دی، واقعے کی جگہ درجنوں افراد موجود تھے اور صرف تین سے چار لوگوں کے بیانات لیے گئے۔
’ادھوری چیزیں فرانزک کیلئے دی گئیں‘
علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی کو ادھوری چیزیں بھیجی گئی ہیں، ایجنسی کو ایس ایم جی سے چلی ہوئی 45 گولیوں کے خول بھیجے گئے جب کہ ایس ایم جی سے چلی ہوئی اور پوسٹ مارٹم سے ملی گولیاں نہیں دی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرانزک ایجنسی کو 9 ایم ایم کی 5 گولیاں بھی بھیجی گئیں، ایس ایم جی نہ بھیجنے کی وجہ سے تجزیہ کرنا مشکل ہے، ایس ایم جی کے بھیجے گئے 45 خول کا تجزیہ کرکے صرف محفوظ کرسکتے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے استعمال میں ایس ایم جی ہی ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔
سانحہ ساہیوال ، معاملے کو مس ہینڈل کرنے پر آئی جی پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان
لاہور (ویب ڈیسک ) سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ آج شام ۵بجے پیش کی جائے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد آئی جی پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کو مس ہینڈل کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر ہی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھالیکن وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے تک کا انتظار کر لیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوگا جس میں چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور ایڈشنل سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوں گے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد آئی جی پنجاب کو تبدیل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے پر کئی اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس پر پولیس کے اعلیٰ افسران اور سی ٹی ڈی افسران میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔گذشتہ روز موصول ہونے والی اطلاعات میں پولیس کے اعلیٰ افسران کا محکمہ داخلہ پر دباﺅ ڈالے جانے کا انکشاف بھی ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ پولیس افسران نے پیٹی بھائیوں کو بچانے کے کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے بار بار محکمہ داخلہ کو فون کیے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران نے محکمہ داخلہ سے کیے رابطے میں موقف اپنایا کہ اگر ہمارے دس آپریشن درست اور ایک غلط ہو گیا تو کیا ہوا۔
عمران خا ن کا دورہ یو اے ای کا میا ب ، 3 ارب ڈالر قرض کیلئے معاہدہ
ابوظبی(ویب ڈیسک): پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر قرض کے لیے معاہدہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق ابو ظبی میں ہونے والی تقریب میں پاکسان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کیے جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ معاہدے کے تحت یو اے ای پاکستان کو ایک ارب ڈالر اگلے چندروز میں منتقل کرے گا جب کہ بقیہ 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں آئندہ دو ہفتوں میں فراہم کردیے جائیں گے۔سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔واضح رہےکہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امارات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے ہوئے تھے۔
تو چل تے میں آیا ۔۔۔پرو ٹیز نے شاہینوں کو دبو چ لیا،85 رنز پر 5 کھلاڑی آو¿ٹ
ڈربن:(ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی آٰدھی ٹیم 85 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ڈربن کے کنگزمیٹ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا نے اپنی ٹیموں نے دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔جنوبی افریقا نے ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے جب کہ پاکستان نے عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین ا?فریدی اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ انہوں نے پہلے میچ اچھی کرکٹ نہیں کھیلی۔ لیکن ایسے دن بھی ہونے چاہیں کیونکہ آپ ان سے سیکھتے ہیں۔یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مہران گاڑی کب بند ہو رہی ہے ؟ آخر کار حتمی اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے نمائندے عامر اللہ والا نے آج سینیٹ کے پینل کو بتایا کہ سوزوکی آئندہ دو مہینوں میں مہران کی پیداوار کو بند کرنے جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کا اجلاس سینیٹر احمد خان کی زیر صدارت ہوا۔ جس دوران احمد اللہ والا نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ گاڑی کے زیادہ تر حصے اور انجن پاکستان میں ہی بنائے جا رہے ہیں ،گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں 1.50 بلین ڈالر کی سرماریہ کاری لے کر پاکستان آ رہی ہیں اور 2.4 ملین لوگ ملک میں گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ تقریب 96 فیصدموٹرسائیکلیں پاکستان میں ہی بنائی جارہی ہیں ،موٹر سائیکلیں افغانستان برآمد کی جارہی ہیں جبکہ گاڑیاں نیپال اور سری لنکا برآمد کی جاتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے 75 ہزار گاڑیاں بیرون ملک برآمد کی جاتی ہیں۔

















