ٹوکیو(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے اس دور میں جس کے زیادہ فالوورز ہوں، اسے اسٹار سمجھا جاتا ہے، اسی طرح جاپان میں ایک 1 سالہ بچی نے ابھی سے انسٹاگرام پر 35 ہزار سے زائد فالوورز کو اپنا گرویدہ کردیا ہے۔چانکو نامی اس بچی نے اپنے گھنے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔چانکو کے بال اتنے خوبصورت اور گھنے ہیں کہ ان کی والدہ کو بال سنوارنے اور بنانے میں طویل وقت صرف کرنا پڑتا ہے۔یہ بچی اپنے بالوں کی خوبصورتی کی وجہ سے جاپان میں ایک شیمپو کے اشتہار میں بھی جلوہ گر ہوچکی…
Author: Daily Khabrain
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کو شاندار قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بطور ورلڈ الیون کپتان دورہ پاکستان محفوظ اور سیکیورٹی شاندار تھی، چھتوں پر سنائپر، کھلاڑیوں کے چہروں پر ماسک، سیکیورٹی ہالی ووڈ فلموں جیسی لگی اور میں نے دورہ پاکستان میں شاندار سیکیورٹی دیکھی جب کہ پاکستان سفر کرنے سے پہلے ذہن میں بہت سوالات تھے مگر وہاں سب ٹھیک تھا۔دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر رمِیزراجہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر وزیراعظم عمران خان کو بھی ہے، ورلڈ الیون دورہ کرچکی ہے، شاندار سیکیورٹی انتظامات…
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں کلب میچ کے دوران ایک ٹیم کو آخری گیند پر 6 رنز درکار تھے مگر اس نے ایک گیند قبل ہی ہدف حاصل کرلیا۔یہ دلچسپ واقعہ آندھرا میں کھیلے جانے والے میچ میں پیش آیا جس میں آدرش کے خلاف دیسائی کو 76 رنز ہدف تک پہنچنے کیلیے آخری گیند پر مزید 6 رنز درکار تھے، بولر نے مسلسل 6 وائیڈ گیندیں کرکے دیسائی کو ایک گیند قبل ہی فتح دلادی۔
پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت کے وسط میں ایک بیکری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کا پوش علاقہ ریو ڈی ٹریوس صبح سویرے زور دار دھماکے سے لرز اٹھا، بیکری میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، ابتدائی طور پر واقعے میں کم ازکم 4 افراد کے ہلاک اور 50 کے زخمی…
دمشق(ویب ڈیسک) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بمباری کی ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کے وقت یہ فضائی حملہ کیا جس میں دمشق ائرپورٹ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔فضائی کارروائی میں کسی شخص کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ شام کے فضائی دفاعی نظام نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی میزائلوں کو تباہ بھی کردیا ہے۔واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بھی اسرائیل نے شام پر ایک میزائل حملہ…
جہلم(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباﺅ ہے۔جہلم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری۔ نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بناکر منی لانڈرنگ کی جبکہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں، ان کی 7 نسلوں میں کسی نے کام نہیں کیا، تاہم عوام نے عمران خان کی قیادت میں ایک مافیا کو شکست دے دی ہے،…
لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، ملک میں بدعنوانی ناسور کی صورت اختیار کرچکی ہے جس کا جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی اہم ضرورت ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، بدعنوانی سے لوٹی گئی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجی گئی دولت کو واپس لایا جائے گا۔جاوید اقبال کا…
لاہور(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یاسمین راشد کام جاری رکھیں انہیں مستعفی نہیں ہونے دیں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی یونیورسٹیز کی قانونی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ریمارکس پر اپوزیشن مجھ سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو استعفی نہیں دینے دیں گے آپ اپنا کام کریں، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ بہت قابل احترام ہیں، آپ کا پورا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے حج 2019 کے لیے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا۔ڈالر کی بڑھتی قدر کے باعث حج مہنگا ہونے کا امکان ہے جس پر عازمین حج کے ساتھ ساتھ حکومت بھی پریشان ہے۔ طویل مشاورت کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی دینے سے متعلق تجاویز تیار کرتے ہوئے فی حاجی 45 ہزار روپے سبسڈی دینے کی سفارش کی ہے۔ وزارت مذہبی امور اور وزارت خزانہ کے درمیان حج سبسڈی کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔وزیر مذہبی…
کوٹری(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کٹھ پتلی اور بے نامی وزیراعظم ہے۔کوٹری میں جامشورو برج اور کوٹری فلائی اوور برج کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گورنننس اور ڈلیوری کو ترجیح بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تھر کے لوگوں کو روزگار اور پورے سندھ میں مفت طبی سہولت دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف خدمت کی ہے، جس کا نتیجہ آج بھگت رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو حکومت…