لاہور(شوبز ڈیسک) معروف شاعر، مزاح نگار اور متعدد شعری و نثری کتابوں کے مصنف ابن انشا کو مداحوں سے بچھڑے اکتا لیس برس بیت چکے ہیں، تاہم ان کی تحریریں اور شاعری آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ابن انشا اردو ادب کا عظیم نام ہے، شاعری ہو یا نثر،انشا جی کا کوئی ثانی نہیں۔ ”کل چودھویں کی رات تھی“، ”انشا جی اٹھو“ جیسی مشہور و معروف غزلوں کے شاعر کو شاعری کے ذریعے جذبات کے اظہار میں ملکہ حاصل تھی۔ ابن انشا اردو ادب میں سب سے منفرد رہے، شاعری کی تو دنیا بھر میں واہ واہ ہوئی،…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے تامل فلموں میں بھی کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی فلموں کے بعد اب تامل فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ تامل فلموں میں کام کرنا میرے لئے ایک چیلنج ہے کیوں کہ یہ میرے لئے سیکھنے کا موقع ہے جس کیلئے میں خاصی خوش ہوں۔سنی لیون کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ تامل فلم ”ویرام دیوی“ میں جنگجو لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکار عاطف اسلم کا بالی وڈ فلم کے لئے ریکارڈ ہونے والا نیا نغمہ اولیا ریلیز کر دیا گیا جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گانا انہوں نے نئی فلم ہم چار کیلئے ریکارڈ کرایا تھا جس کی شاعری شبیر احمد نے کی اور اس کی موسیقی وپن پتوا نے ترتیب دی ہے۔ اس گانے کی ویڈیو کچھ عرصے بعد ریلیز کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے عاطف اسلم واحد پاکستانی گلوکار ہیں جو بھارتی فلموں کیلئے سب سے زیادہ گیت گا رہے ہیں۔ بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا…
لندن (ویب ڈیسک ) برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔جیریمی کاربن نے مزید کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔دوسری جانب برطانیہ میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماﺅں کا کہنا ہے…
کراچی (صباح نیوز ‘اے این این) وزیر بلدیات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے وفاقی وزرا ءکے بیانات پر سندھ کے عوام میں انتشار پیدا ہو رہا ہے، جیسے ای سی ایل میں نام ڈالے ہم بھی وزرا کا سندھ میں داخلہ بند کرسکتے ہیں، قانون ہمیں ایسے وزرا ءکے سندھ داخلے پر پابندی کی اجازت دیتا ہے۔پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، انکا مقصد ایک صوبائی حکومت کو گرانا تھا۔ انہوں نے کہا علیمہ خان کے پاس کس ذرائع…
لاہور( کامرس رپورٹر) نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ تعمیر کروانے کے کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالے کی تعمیر کا ریفرنس جلد دائر کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد (وقا ئع نگار خصوصی) کراچی اور لاہور میں بوندا باندی اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ گلگت اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان جب کہ شہر بوندا باندی اور بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ…
اسلام آباد (صباح نیوز) پی آئی اے نے ‘ٹن’ پائلٹس اور ایئر ہوسٹس کیخلاف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام خون کے نمونے حاصل کریں گے، نشہ کرنیوالے پائلٹس، ایئر ہوسٹس کی معطلی، ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں پر چھاپے مارنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ پی آئی اے کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن حکام پائلٹس، ایئر ہوسٹس کے خون کے نمونے…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کا کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ دوران سروس کنٹریکٹ ملازمین کے انتقال کی صورت میں قانون میں ترمیم کردی گئی۔ ملازمین کے انتقال کی صورت میں خاندان کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ ملے گی۔ تنخواہ کے ساتھ سالانہ اضافہ بھی ملے گا۔ محکمہ خزانہ نے مراسلہ جاری کردیا۔ اپوائٹمنٹ پالیسی 2004 کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین بھی اس ترمیم سے مستفید ہوسکیں گے۔
لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان میں غیر واضح جنس کی تبدیلی کے پہلے سنٹر میں پہلی سرجری کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر واضح جنس کی تبدیلی کے پہلے سنٹر میں کامیاب سرجری کر لی گئی ہے جس کے تحت غیر واضح جنس کی حامل 13 سالہ کنزہ کامیاب آپریشن کے بعد عبداللہ بن گئی۔ماہر سرجن ڈاکٹر افضل شیخ نے کامیاب سرجری بلا معاوضہ کی۔ڈاکٹر افضل شیخ اس سے پہلے جنس میں تبدیلی کے 100 سے زائد آپریشن کر چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 13سال کنزہ کا 8ماہ قبل چیک اپ کروایا گیا تو معلوم ہوا…