دمشق (ویب ڈیسک)امریکی سربراہی میں شام میں برسر پیکار اتحادیوں نے کہا ہے کہ شام سے فوجیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سربراہی اتحاد کے ترجمان کرنل سین ریان کا کہنا تھا کہ ‘کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس آپریشن انہرینٹ ریزولو (سی جے ٹی ایف-او آئی آر) نے شام سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے عمل کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘متحرک سیکیورٹی کا خیال رکھے بغیر ہم حتمی تاریخ، مقام یا فوجیوں کی نقل و حرکت پر بات نہیں کریں گے’۔انسانی حقوق کی شامی تنظیم کی…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ نے فلم ”گلی بوائے“ کا ٹریلر دیکھ کر اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کو غنڈی قرار دے دیا۔حال ہی میں جاری ہونے والے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ”گلی بوائے“ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی انڈسٹری میں طوفان سا برپا کردیا ہے۔ شائقین کی جانب سے بھی فلم ”سمبا“ کے بعد فلم ”گلی بوائے“ کو بھی سپر ہٹ فلم قرار دیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ والد مہیش بھٹ نے بھی ٹریلر دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کو اہم لقب سے نواز دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھٹ…
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے گھر میں اداکار ارجن کپور اور ان کے والد پروڈیوسر بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔بھارتی میڈیا میں بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اورسلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا خان کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گرم ہیں، دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، تاہم سلمان خان کو ارجن کپور کا اپنی سابق بھابھی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومنا پسند نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے تو بونی کپور کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا بعد میں ارجن کپور…
ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور…
لندن(ویب ڈیسک)برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے مسلسل انجری سے پریشان ہوکر کورٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے لیے کمر کی تکلیف ناقابل برداشت ہوچکی ہے، میں کھیلنا چاہتا تھا لیکن تکلیف کے باعث کھیل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلین اوپن کا آغاز 14 جنوری سے میلبورن میں ہوگا جو 27 جنوری تک جاری رہے گا۔اینڈی مرے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے…
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں اب سے کچھ دیر قبل تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا۔ اوپنر ڈین ایلگر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئے۔ایڈن مارکرم…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو کہا ہے کہ مرحوم سیاست کو نئی زندگی دینے کے لیے شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی ہمشیرہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اصل میں علیمہ خانم عمران خان کی بے نامی دار ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ ذرائع کا سراغ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ میں لکھا کہ جب زندگی…
برلن(ویب ڈیسک) جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ…
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ ہنگامی صورتحال نافذ کر کے اس مقصد کے لیے فنڈز حاصل کرلیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’میرے پاس قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے لیے کُلی اختیارات موجود ہیں، اور دیگر صدور نے بھی ماضی میں انہیں استعمال کیا ہے تاہم میں نے اب تک نہیں کیا لیکن میں کرسکتا ہوں‘۔اس…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹرقیمت عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے انڈسٹری کی جانب سے زیر زمین پانی کے استعمال سے متعلق فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے تحریر کیا۔ فیصلے کے مطابق منرل واٹر اور مشروبات کی کمپنیوں سمیت ٹیکسٹائل، گارمنٹس، شوگر ملز، پٹرولیم ریفائرنیز اور دیگر انڈسٹریز سے بھی زیر زمین پانی کے استعمال پر ایک روپیہ فی لیٹر قیمت وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے پر من و عن تعمیل کے لئے وفاقی…