اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمیں پورا پانی نہیں مل رہا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق حالیہ سیمینار میں وزیراعظم سے کہا تھا کہ ڈیمز کی اشد ضرورت اور تعمیر ناگزیر ہے، پانی کی کمی کو ڈیم تعمیر کرکے ہی پورا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈیم نہ بننےکی کئی وجوہات ہیں جو میں نہیں بتا سکتا جب کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمیں…
Author: Daily Khabrain
کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام صوبے گیس کی دریافت کے لیے کمپنیاں بنائیں گے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور کا وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ صوبوں کے معاملات مشاورت سے حل کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجائے اس کے کہ صوبے وفاق کے پاس آئیں ہم خود جا کر مسائل سنتے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ سے بھی ملاقات کی…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی، اس حوالےسے پاکستان نے تیاری مکمل کرلی ہے اور سماعت کے موقع پر پاکستان کا 5 رکنی وفد ہیگ جائے گا جس میں اٹارنی جنرل انور منصورخان، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل، وکیل خاور قریشی اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سماعت کے موقع پر…
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اوربھارت کے شہریوں کا ایک دوسرے کے ممالک میں شادی اورغیر قانونی قیام کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔پاکستان نے جمعہ کے روزایک 53 سالہ بھارتی شہری کو رہا کیا ہے جس نے 2001 برطانیہ میں مقیم ایک پاکستانی خاتون سے ٹیلی فون پر نکاح کیا اور 2001 میں اس سے ملنے کراچی آگیا تھا۔پاکستان کی طرف سے بھارتی شہری افضل احمد کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، افضل احمد کے مطابق وہ دہلی کا رہائشی ہے اور وہاں جوتوں کی ایک بڑی دکان میں کام کرتا تھا ، اس کی برطانیہ میں…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیش رفت ہوئی اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کا تنازع حل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے مطابق پاکستان کی درخواست پر بھارت نے دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔فیصل واوڈا نے بتایا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی تین رکنی ٹیم کو معائنے کے لیے بھارت روانگی کی ہدایت کردی ہے اور خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فرور تک منصوبوں کا معائنہ کرے گی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کریں…
میلبرن(ویب ڈیسک) آسٹریلوی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔فوکس کرکٹ کی رپورٹ کے مطابق ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہوگی وہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرتی ہے۔آسٹریلوی کپتان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا یہ وقت آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے درست ہے، جس پر انہوں نے کہا یہ درست وقت ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کو کرنا ہے۔آسٹریلوی اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے بھی میڈیا سے بات…
کراچی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے آگاہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں نے کاروباری واقع بڑھانے کے لیے محفوظ ماحول بنانے پر فوج کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کے معاشی استحکام میں تعاون…
کراچی(ویب ڈیسک)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس (اے آئی جی) ڈاکٹر امیر شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کے منصوبے میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ایک دہشت گرد کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم اس کے بارے میں بھی رپورٹس ہیں کہ وہ مارا جاچکا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں عبدالطیف، حسنین، عارف عرف نادر، ہاشم عرف علی اور اسلم مغیری شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حملے کا منصوبہ بی ایل اے…
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی اپنے فوجیوں کو دنیا کی سخت جان فوج دکھانے کی ایک اور چال اُس وقت ناکام ہوگئی، جب زیادہ سے زیادہ لائیکس اور توجہ حاصل کرنے کے لیے فوجیوں کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلادی گئیں۔ 13 ہزار فٹ بلندی پر واقع گلیشیئر پر موجود فوجیوں کی کچھ تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی فوجی ہیں، تاہم برطانوی میڈیا کی تحقیق میں بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا اور جن فوجیوں کی تصاویر شیئر کی گئیں وہ غیر ملکی نکلے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کو بنگالی زبان کے…
لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں؟ اب عوام کو جواب دیں۔وزیراعظم عمران خان کی بہن…