اسلام آباد(ویب ڈیسک): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔جیونیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے…
Author: Daily Khabrain
لاہور: (ویب ڈیسک)پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے لیٹر ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے…
پیر س (ویب ڈیسک)ساری دنیا میں کرسمس منائی جارہی تھی اور ہر کوئی خوشیوں سے سرشار تھا، ٹھیک اسی روز دنیا بھر کی سائنٹفک اور خاص کر ایسٹرا نامرز کمیونٹیز کو ایک خبر اداس کرگئی۔وہ خبر مایہ ناز خاتون ایسٹرانامر، ناسا ایگزیکٹو اور ہبل ٹیلی اسکوپ سے طویل عرصے تک وابستہ رہنے والی نینسی گریس رومن کی وفات کی خبر تھی، جنہیں ان کی خدمات کے حوالے سے "مدر آف ہبل ٹیلی اسکوپ” بھی کہا جاتا ہے۔ 6 مئی 1925 کو امریکی ریاست ٹینیسی کے قصبے نیش وائل میں پیدا ہونے والی اس ذہین اور باصلا حیت خاتون کو نیچرل…
بوسٹن(ویب ڈیسک): بہت سی کمیاب جینیاتی بیماریوں کے چہرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور انہیں پہچاننا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ مرض کئی صورتوں میں ظاہر ہوتا ہے تاہم نیورل نیٹ ورک استعمال کرکے صرف چہرہ دیکھ کر موروثی امراض کی شناخت کرنے والا ایک انقلابی نظام تیار کرلیا گیا ہے۔بوسٹن میں واقع ایک قدرے نئی کمپنی ایف ڈی این اے سے وابستہ یارون گرووچ اور ان کے ساتھیوں نے ایک نظام بنایا ہے وہ مجموعی طور پر پورا چہرہ دیکھتا ہے اور اس کے بعد مصنوعی ذہانت ( اے ا?ئی) اور نیورل نیٹ ورک کی مدد سے پانچ…
نیو یا رک (ویب ڈیسک)ویسے تو اکثر افراد کے خیال میں پیر چلنے میں مدد دینے سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتے مگر وہ جسمانی صحت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتاتے ہیں۔وہ آپ کو سنگین امراض جیسے ذیابیطس اور دل کی بیماریوں کے بارے میں کسی ڈاکٹر کا رخ کرنے سے قبل بتا سکتے ہیں بس ان علامات کو سمجھنا چاہئے۔ خشک اور پھٹی ہوئی جلد والے پیر یہ ممکنہ طور پر تھائی رائیڈ (سانس کی نالی کے قریب موجود غدود) میں مسائل کی علامت ہوسکتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب پیروں کی نمی کا خیال رکھنا…
لند ن (ویب ڈیسک)انڈوں، مچھلی، سبز پتوں والی سبزیوں اور گوشت میں پائے جانے والا ایک جز الزائمر امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ غذائیں دماغی طاقت بہتر بنانے والے جز کولین سے بھرپور ہوتی ہیں جس سے دماغ کو نیورو ٹاکسنز سے تحفظ ملتا ہے جبکہ صفائی کا عمل طاقتور ہوتا ہے۔مزید پڑھیں : الزائمر کی وہ علامات جنہیں اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت کیا گیا کہ…
لاہو ر(ویب ڈیسک)سردیاں شروع ہوتے ہی آپ کو بازار میں کینو کی صورت میں ہر جگہ نارنجی رنگ کی بہار نظر آنے لگتی ہے۔ذائقے کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بہترین کینو پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔اس کا ذائقہ ہر خاص وعام کو بہت پسند ہے۔ہر سال سردیوں کے موسم میں کینو سب سے زیادہ فروخت ہونے والا پھل ہے۔اسے بڑی تعداد میں برآمد بھی کیا جاتاہے۔کینو میں حرارے (کیلوریز)کم اور غذائیت سے بھر پور اجزازیادہ ہوتے ہیں۔اس میں فاسفورس ،فولیٹ،کاربوہائڈریٹ (نشاستہ )،ریشہ ،لحمیات (پروٹینز)،تانبا،پوٹا شےئم،حیاتین الف اور ج (وٹامن اے اور سی )اور تھایان(THIAMIN)پائے جاتے ہیں ،جو اچھی…
برلن(ویب ڈیسک): اب سے کروڑوں برس پہلے ہمارے قدیم سمندروں میں ایک ایسی مخلوق کا راج تھا جو وھیل کی جد تھی اور اس کی دریافت نے ایک دنیا کو حیران کردیا تھا۔ اسے ماہرین نے بیسیلو سارس کا نام دیا تھا تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ یہ وھیل دوسری وھیلوں کو نوالہ بنایا کرتی تھی۔سال 2010ءمیں دریافت ہونے والی قدیم وھیل، بیسیلو سارس آئی سِس کی باقیات مصر سے ملی تھیں۔ اس کی لمبائی 18 میٹر تھی جو ا?ج کی اور کا وھیل سے تین گنا لمبی تھی۔ تین کروڑ 80 لاکھ سال قبل اس کے آثار ملتے…
نیویارک(ویب ڈیسک ) :وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نیوجرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں۔انکے فلیٹس کی موجودہ مالیت 45 کروڑ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ ایک اور غیر ملکی جائیداد کی مالک نکلیں۔وہ دبئی کے بعد امریکہ میں بھی مہنگی جائیداد کی مالک نکلیں۔وہ امریکہ میں نیو جرسی میں واقع 4 منزلہ فلیٹس کی مالک ہیں۔اس فلیٹس کی ملکیت کے لیے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کا رابطہ نمبر…
لاہور(رپورٹ:حسنین اخلاق)ایم ایم اے ختم ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد کو جمع کرنے میں مشغول مولانا فضل الرحمن کیااسلامی ،نظریاتی یا ذاتی مفادات کی سیاست میں مصروف ہیں؟۔پی پی پی اور ن لیگ کے رہنماءبھی جے یو آئی سربراہ کی مفاداتی سیاست سےائف ہونے لگے۔ان رہنماﺅں کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن جو کہ پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماءاسلام (ف) گروپ کے مرکزی امیر اور صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ مولانا مفتی محمود کے صاحبزادے ہیں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت، پی پی پی کے بھی اتحادی رہے جبکہ ان حکومتوں میں بطور رکن قومی…