Author: Daily Khabrain

لاہور(شوبز ڈیسک ) محکمہ ثقافت پنجاب نے کولمبیاکی گلوکارہ شکیراکاپاکستان میں کنسرٹ کرانے کااعلان کر دیا۔ میڈیاکے مطابق ہیٹر ایڈوائزی کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم دولہ کا کہنا تھا کہ شکیراسے رابطہ کرکے ان کو پاکستان آنے کیلئے آمادہ کرنے کی ذمہ داری ایک اہم شخص کو سونپی گئی ہے۔اگربین الاقومی شہرت یافتہ گلوکارہ پاکستان آنے پر رضا مند نہ ہوئیں توکینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو مدعو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا میوزک کنسرٹ کے لئے ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سپانسرحاصل کئے جائیں گے۔

Read More

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کے لیے دھواں دھار اننگز کھیل کر ”گزرے دنوں“ کی یاد تازہ کردی۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) کے تیسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ سکسرز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے نکولس پوران کے41رنز کی بدولت مقررہ20اوورز میں8وکٹوںکے نقصان پر127رنز بنائے ، کومیلا وکٹورینز کی جانب سے محمد شاہد،مہدی حسن اور سیف الدین نے2،2جب کہ شاہد آفریدی نے ایک وکٹ لی۔128رنز کے ہدف کے تعاقب میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم15اوورز کے اختتام پر…

Read More

جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر)بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی سردار بھگت سنگھ سندھو کی تاریخی حویلی کا دورہ کرنے چک نمبر 105وانگے پہنچ گئے اورروایتی پنجابی ناشتہ کیا۔حویلی کے میزبان ثاقب ورک کی قیادت میں اہل علاقہ نے بھارتی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی مٹی کی ہانڈیوں میں پکائے گئے ساگ،مکھن،دیسی گھی۔مکئی کی روٹی،تندوری پراٹھوں اور چاٹی کی لسی سے تواضع کی گئی بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان سردار پرتاپ سنگھ کا کہنا تھا کہ سردار بھگت سنگھ سندھو کی حویلی میں بیٹھ کر دیسی کھانا کھانے کا موقع ملا بے حد خوشی محسوس کررہے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا…

Read More

ہوبارٹ (اے پی پی) اعصام الحق سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں آج مہم کا آغاز کریں گے۔ اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گوانزالیز کو پہلے راﺅنڈ میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز کا چیلنج درپیش ہو گا۔

Read More

لاہور(آئی این پی)فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان سے ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی۔ذرائع کے مطابق 3 سال بعد ملنے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے سے پاکستان سنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے معذرت کرلی جس کے بعد ایونٹ کی میزبانی اب قطر کے سپرد کردی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان نے بڈنگ میں ایونٹ ہوسٹنگ رائٹس گذشتہ سال مئی میں خریدے تھے جبکہ ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہو گیا جس کے باعث ایشین باڈی نے ایونٹ کی میزبانی قطر کے سپرد کردی ۔ڈالر…

Read More

نیلسن(بی این پی ) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) منگل کو نیلسن پر کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور اب انہوں نے سیریز میں وائٹ واش پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں…

Read More

کیپ ٹاﺅن(بی این پی ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر ہماری ٹیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 2یا 3پریکٹس میچز کھیلے ہوتے تو نتائج مختلف ہوسکتے تھے۔ کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9وکٹوں سے شکست کے بعد سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ ہم نے پہلی اننگز میں زیادہ رنز نہیں بنائے،اگر 250سے300رنز تک بنالیتے تو شاید آخری اننگز میں ہمیں فائدہ ہوسکتا تھا کیوں کہ چوتھی اننگز میں بھی یہ پچ فاسٹ باﺅلرز کو مدد دے رہی تھی ، اگر آپ ایک ہی سیشن میں پانچ وکٹیں…

Read More

لاہور(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو کھوکھر پیلس سے قبضہ ختم کرانے اوراپنی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ قبضے کا کلچر کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ، ان کی مرضی کیخلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، پاکستان میں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی ۔ اس موقع پر افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کی 60 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکمیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف‘ اینٹی کرپشن حکام نے جنرل کونسلر سہیل احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقدمے میں واسا کے 10 افسر اور ملازمین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ افسروں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ اینٹی کرپشن کے افسران پر مشتمل جے آئی ٹی تفتیش کے دوران بے ضابطگیوں میں افسران کے کردار کا تعین کرے گا۔

Read More

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بیرون ملک علاج کے سلسلہ میں جانے کے لئے ”این آر او“کی کوششیں تیز کر دیں۔ چیئرمین پی اے سی شپ رضاکارانہ طور پر چھوڑنے کو تیار ہو گئے،ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست کی جا سکتی ہے ۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے حکومت سے باضابطہ طور پر این آر او مانگا ہے اور مسلم لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے دو ماہ علاج کے…

Read More