اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ایک انچ سرکاری زمین پر بھی قبضہ نہیں رہنے دیں گے۔اسلام آباد میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے شاہدرہ روڈ کا دورہ کیا اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیرمین سینیٹ نیئر بخاری و دیگر افراد سے واگزار کرائی گئی اراضی کا معائنہ کیا۔شہریار آفریدی نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی 200 میں سے 140 کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے، باقی اراضی بھی ہر قیمت پر واگزار کرائیں گے، بااثر افراد کے دباﺅ کے باوجود آپریشن ہوا، جس جس نے قبضہ مافیا…
Author: Daily Khabrain
کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع پشین میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشین میں پولیس لائنز کے قریب لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس میں تحصیلدار سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا اور حملے میں لیویز تحصیلدار عبدالمالک ترین کو نشانہ بنایا گیا۔زخمیوں میں 4 راہگیر اور تحصیلدار کے علاوہ 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔ عبدالمالک ترین کو طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد فورسز…
لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کوکھوکھر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سرکاری اراضی پر ان کا تعمیر کردہ کھو کھر پیلس بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہریوں کی جائیدادوں پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کھو کھر برادران کے قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی جائیدادوں اور کھو کھرپیلس…
بدین(ویب ڈیسک) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہاتھ میں کشکول پکڑ رکھا ہے اگر کام نہیں آتا تو نوکری کیوں کرتے ہیں۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دل چاہتا ہے کہ مادری زبان میں بات کروں لیکن اسلام آباد والے اندھے، گونگے اور بہرے ہیں لہذا مجھے اردو میں بات کرنی پڑتی ہے تاکہ وہ کچھ سمجھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے پہلے اسٹاک مارکیٹ 90 بلین ڈالر تھی، 50 بلین ڈالر…
سری نگر (ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات پیرا ملٹری فورس کے سپاہی مکیش نے اپنے دو ساتھیوں رنجیت تیواری اور جعفر الدین قریشی کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔زخمی سپاہیوں کو فوری طور پر ملٹری بیس 92 کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز ان کی زندگی بچانے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران مکیش بابو نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔گزشتہ برس کے آخری ہفتے میں بھارتی فوج کے…
استنبول( ویب ڈیسک ) ترکی میں چوری کے انوکھے واقعے میں جیولری شاپ پر خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی نگل لی لیکن ملازم کی عقابی نظروں نے بروقت خاتون کی چوری پکڑلی۔یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات بے حد عام ہیں اور روز نت نئے طریقے منظر عام پر آتے رہتے ہیں تاہم ترکی میں چوری کے انوکھے واقعے نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا ہے۔ترکی کے شہر استنبول کی ایک جیولری شاپ میں چوری کا حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون کسٹمر بن کر دکان میں داخل ہوئیں اور ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے…
لاہور (ویب ڈیسک ) چین کے 9 سالہ چینی ‘آئس بوائے ‘ کی ایک تصویر نے اس کی زندگی بدل دی۔گزشتہ سال جنوری میں چین کے صوبہ یننان کے دور دراز علاقے زنچی کا کمسن طالب علم روزانہ تقریباً ساڑھے 4 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے امتحان دینے اسکول پہنچا تو اس کے سر پر بالوں کے بجائے برف تھی۔اس کی استاد نے اس کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کے بعد وانگ فومین کو ‘آئس بوائے’ کا خطاب ملا۔یہ کمسن بچہ اپنی نانی اور بہن کے ساتھ ایک دور دراز علاقے میں پرانے اور…
ہنگو( ویب ڈیسک ) ہنگو میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے بہادر طالب علم اعتزاز حسن کو ہم سے بچھڑے 5 برس بیت گئے۔6 جنوری 2014 کو ہنگو میں گورنمنٹ ہائی اسکول ابراہیم زئی کے نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسن نے اسکول کے اندر ایک مشکوک شخص کو جانے سے روکا تو خود کش حملہ آور نے اسکول کے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔اس واقعے میں اعتزاز نے اپنی جان تو قربان کردی لیکن اسکول میں موجود 400 سے زائد طالب علموں کی جان بچالی۔شہید اعتزاز حسن کی زندگی پر مبنی فلم ’سلیوٹ…
لاہور (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن کو کھوکھر پیلس سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کھوکھر برادران کی طرف سے شہریوں کی جائیدادوں پر قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی۔سماعت کے آغاز پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی جائیدادوں اور کھوکھر پیلس کے بارے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے،…
اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔شیخ محمد بن زید النہیان کے طیارے نے نور خان ائیربیس پر لینڈ کیا جہاں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا اور استقبال کرنے وزیراعظم عمران خان خود ائیرپورٹ پر موجود تھے، انہوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا جب کہ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔وزیراعظم نے خود گاڑی ڈرائیو کی وزیراعظم عمران خان نور خان ائیربیس سے مہمان کو لے کر روانہ ہوئے اور مہمان کو وزیراعظم ہاو¿س لے جانے کے لیے مہمان کی…