اسلام آباد، دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد کہ موقع پر گارڈ آف آنر کے موقع پر جے ایف 17تھنڈر طیارے معزز مہمان کو سلامی پیش کریں گے جبکہ اماراتی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کیلئے 12ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی امید کی جارہی ہے۔ محمد بن زاید النہیان کا دور ہ پاکستا ن ایک روز کیلئے ہوگا ، محمدبن زائد اس دوران وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ولی عہد محمد بن زائد کے دورہ پاکستان کے…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ¾سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا معطلی کےلئے دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ ہفتہ کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلا کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کےلئے درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات دور کرکے دوبارہ دائر کیا جسے سماعت کےلئے منظور کرلیا گیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو پیر 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس…
لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب )کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی، نیب آمدن سے زائد اثاثوں پر سابق وزیر اعلیٰ سے تحقیقات کرے گا۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے درخواست دی تھی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے درخواست منطور کرتے ہوئے نیب کو تفتیش کی اجازت دے دی۔ نیب نے موقف اپنایا کہ شہباز شریف کے اثاثے ذرائع آمدن سے مطابقت…
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف عفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھر پور جواب دینے کے لئے تیار ہے، پاکستانی افواج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت سے خطرہ مستقل ہے، پیشہ وارانہ فوج کی حیثیت سے ان کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ میجر جنرل آصف عفور نے کہا کہ بھارت پر نظر آنے والے جنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔…
اسلام آباد، (مانیٹرنگ ڈیسک، وائس آف ایشیا) جعلی اکاو¿نٹ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔جعلی اکاو¿نٹ اور منی لانڈرنگ کیس میں جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں نئی سفارشات جمع کرواتے ہوئے آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور زرداری گروپ کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کردی۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ زرداری اور اومنی گروپس نے غیر قانونی اثاثے بنائے، سرکاری فنڈز میں بے ضابطگیاں کیں اور کمیشن لیا۔جے آئی ٹی…
لاہور (کورٹ رپورٹر)خبریں کے خبر پر چیف جسٹس پاکستان نے ایکشن نے لے لیا ۔خبریں اور چینل 5میں خبر نشر ہونے پر قبضہ مافیا کے خلاف سپریم کورٹ نے گھیراا تنگ کر دیا ۔ خبرنشر کرنے اور غریب کی آواز اعلی عدلیہ تک پہنچانے پر متاثرین نے فون کرکے خبریں کا شکریہ ادا کیا۔ متاثرین کے خبر سب سے پہلے خبریں نے نشر کی جس پر چیف جسٹس پاکستان نے قبضہ مافیا طیفی بٹ کے زیر قبضہ اراضی کو عدالتی تحویل میں لےنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے طیفی بٹ اور زمین کی ملکیت کے دعویدارون کے پاس موجود دستاویزات…
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر اطلاع کے عارضی پناہ گاہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے رجسٹر میں عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف بھی دیکھے۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے۔ ہمیں یہاں کوئی تکلیف…
واشنگٹن(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی رابعہ کولیر نے ہوسٹن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رابعہ چھ نومبر کو ریاست ٹیکساس کی 113 سول ڈسٹرکٹ عدالت کی جج منتخب ہوئی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رابعہ کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے، جنھوں نے ایک عشرے سے زیادہ مدت تک نچلی سطح پر خاص طور پر خواتین کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور قومی منظر پر نمودار ہوئیں۔ وہ ٹیکساس اسٹیٹ بار میں خواتین کی پیشہ ور کمیٹی کے لیے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔چھ نومبر کے انتخابات میں رابعہ کولیر نے اپنے مدِ مقابل ریپبلیکن…
سرینگر(اے این این ) نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایودھیا معاملے پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلا ش کرنا چاہیے تاہم انہوں نے صاف کردیا کہ اگر ایودھیا کی زمین پر بابری مسجد کی رام مندر تعمیر ہوتا ہے تو اس کے لیے میرا بھر پور تعاون شامل رہے گا اور وہاں جاکر خود ایک پتھر لگاﺅں گا۔ اپنے ایک بیان میں نیشنل کانفرنس کے صدر اوررکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے متنازعہ ایودھیا معاملے پر رائے زنی کرتے ہوئے کہا کہ دونوں…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر آصف علی زرداری سے دوسری ملاقات کی ہے۔مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کو قریب لانے کے مشن پر ہیں اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے آصف زرداری سے چوبیس گھنٹے میں دوسری ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کارروائیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔مولانا فضل الرحمان ملاقات کے دوران مو¿قف اپنایا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کو تمام…