لاہور (چودھری شفیق )استاد نے اسے گھور کر دیکھا اور شدید غصے میں بولا ”بل تم میری بات کان کھول کر سن لو . تم زندگی میں زیادہ سے زیادہ ٹرک ڈرائیور بن سکتے ہو“ پوری کلاس نے قہقہہ لگایا اور وہ تھکے تھکے قدموں سے باہر نکل گیا . یہ ہارورڈ یونیورسٹی میں اس کا آخری دن تھا .وہ اس یونیورسٹی میں ریاضی کا طالب علم تھا. اسے کلاس روم کا ماحول , کلاس فیلوز کی گفتگو .اساتذہ کا پڑھانے کا طریقہ اور یونیورسٹی کی نئی پرانی روایات بور لگتی تھیں وہ کئی کئی دن کیمپس سے غائب رہتا…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مطابق سعودی عرب کے معروف فوٹو گرافر احمد حاضر نے حج کے دوران ایک تصویر بنائی جس میں واضح طو ر ہر ایک خانہ کعبہ میں حجاج کرام کی موجودگی میں دل بنتانظر ا?رہا ہے۔ احمد حاضرکا کہنا تھا کہ یہ تصویر میں نے اس وقت لی جب حج کے دوران مسجد الحرام میں صفائی کرنے والوں نے ذرا دیر کو طواف میں مصروف حاجیوں کو صفائی کی غرض سے وہاں سے تھوڑا پیچھے ہٹنے کا کہا۔ جیسے ہی لوگ پیچھے ہٹے ویسے ہی قدرت کی طرف سے ایک انسانی دل بن گیا۔ احمد حاضر کہتے…
ملبورن(ویب ڈیسک) رات کے دوسرے پہر ایک کسان نے عجیب منظر دیکھا کہ ایک اڑدھا کئی مینڈکوں (ٹوڈز) کو سوار کراکے انہیں کسی محفوظ جگہ لے جارہا ہے۔خیال ہے کہ اس علاقے میں ا?نے والے شدید سیلاب سے ان مینڈکوں کے گھروں (کھو) میں پانی بھر گیا تھا اور انہوں نے وہاں سے نکلنے کے لیے اھے کی خدمات حاصل کی تھیں۔ کسان پال موک کے مطابق اس کے کھیت میں ہزاروں مینڈک پائے جاتے ہیں۔پال کے مطابق یہ اڑدھا اس کا دیکھا بھالا ہے اوراس سے قبل ایک چھوٹے کینگرو کو سالم نگل چکا ہے۔ کسان نے دیکھا کہ…
برکلے(ویب ڈیسک) کیلیفورنیا: فطرت میں پائے جانے والے خوبصورت اورانوکھے پرندے ہمنگ برڈ کی چونچ اورزبان خاص طور پر پھلوں اورپھولوں کا رس اور شیرا چاٹنے کے لیے بنائی گئی لیکن وہ اس سے شمشیر زنی اور دشمنوں کو بھگانے کا کام بھی کرتے ہیں۔اس دلچسپ تحقیق کی روداد جرنل آف انٹی گریٹو آرگینزمل بائیلوجی میں شائع ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے ماہرین نے ہمنگ برڈ کی تصاویر اور ویڈیو کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی امریکا کے کچھ نر ہمنگ برڈ اپنی چونچ کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں تاکہ دوسروں کو…
کولمبو: (ویب ڈیسک)سری لنکا میں سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریفک پولیس افسر کے کٹ آو¿ٹ (حقیقی سائز کے پوسٹر) کو ازراہِ مذاق ‘رشوت’ دینے پر دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، تاہم بعدازاں دونوں ضمانت پر رہا ہوگئے۔یہ واقعہ سری لنکا کے شمالی قصبے واونیہ میں پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے سڑک کنارے بائیک روکی، جیب سے والٹ نکال کر اس میں سے پیسے نکالے اور وہاں نصب ڈمی پولیس اہلکار کو دینے کی کوشش کی۔اور صرف یہی نہیں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی اَپ لوڈ کردی، جو فوراً ہی وائرل ہوگئی۔
لاہور (ویب ڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی سمری کی زبانی منظوری لے لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال 6 ماہ میں دو وی وی آئی پی ٹرینیں چلائیں گے اور اس ماہ جب وزیراعظم کے پاس وقت ہوا تو ٹرینوں ٹریکرز لگائے جانے کا افتتاح کردیا جائے گا جب کہ ریلوے کا ایف ایم ریڈیو بھی شروع کررہے ہیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ریلوے کی زمین پر لیز کی پابندی لگادی ہے اور 5 سال کے لیے لیز دینے کی اجازت…
لاہور:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب کتنے افراد کو نوٹسز کیے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 32 افراد کو اکاو¿نٹس کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا…
لاہور (ویب ڈیسک ) ایپل کو اپنے نئے آئی فونز سے بہت زیادہ توقعات تھیں مگر آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر اس کمپنی کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوئے۔گزشتہ سال اکتوبر میں یہ کمپنی دنیا کی امیر ترین کمپنی تھی جس کے حصص کی مالیت ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی۔مگر اکتوبر سے دسمبر کے دوران یہ کمپنی 450 ارب ڈالرز سے محروم ہوگئی۔جمعرات کو ایپل کے سی ای او ٹم کک نے ایک خط میں بتایا تھا کہ آئی فونز کی فروخت توقعات سے کم رہی اور آگے مزید کم ہونے کا امکان…
کراچی(ویب ڈیسک ) بین الاقوامی ب±لین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1291 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعے کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہو گیا۔صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 67700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 58042 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے890 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پر مستحکم رہی۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کی طرف سے دورہ پاکستان کے موقع پر 3.2 ارب ڈالرمالیت کا تیل فراہم کرنے کا اعلان متوقع ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن میں مدد ملے گی۔ایکسپریس کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب ، ابوظبی اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) سے سالانہ مجموعی طور پر7 ارب 90 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل اور ایل این جی موخر ادائیگیوں پر ملنے کی امید ہے جس سے ادائگیوں کے توازن کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پاکستانی حکام کا…