Author: Daily Khabrain

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا کے بعد چین نے بھی گلوبل ٹائمز کے مطابق چین کے سب سے بڑے بم کو ’ایچ کے 6 بمبور‘ سے نامعلوم مقام پر گرایا گیا جس کی ویڈیوز گزشتہ ماہ جاری کی گئی تھیں۔اس غیرجوہری بم کو چینی ساختہ ’مدر آف آل بمز‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر چینی دفاعی کمپنی نے جاری کیں۔مریکا نے ستمبر 2017 میں افغانستان میں داعش کے ٹھکانوں پر اسی نوعیت کا بم گرایا تھا۔ 9800 کلو وزنی جی بی یو 43 بی نامی امریکی بم کو ‘بموں کی ماں’ کہا گیا تھا۔چینی ماہرین کا…

Read More

کراچی (این این آئی) بینظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو نے سیا میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق صنم بھٹو نے سیاست میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی بیٹی اور بے نظیر بھٹو کی چھوٹی بہن صنم بھٹو کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں سیاسی جدوجہد میں لانےکافیصلہ کیاگیاتھا۔صنم بھٹو کچھ روز قبل کراچی پہنچی تھیں۔وہ چندروزبعد لندن واپس چلی جائیں گی۔ان کاملک میں مستقل قیام کا کوئی…

Read More

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نواحی گاو¿ں 287گ ب میں نیب کا چھاپہ، تفصیلات کے مطابق چک نمبر 287ج ب کے رہائشی جاوید نمبردار کے گھر نیب کی بڑی کارروائی ، دوران کارروائی جاوید نمبردار کے گھر کی دیواروں میں چھپائے گئے بڑی مقدار میں کرنسی اور طلائی زیورات برآمد، 3ارب 27کروڑ روپے اور تقریباً 5کلو سونا دیواروں اور چھت میں چھپا رکھا تھا، اس کے علاوہ 2کاریں جن کی قیمت تقریباً 35لاکھ بتائی جاتی ہے کار نمبر 437/ALHکرولا اور کار نمبر 287/IFSہنڈا ، 3عدد پٹرول پمپ ،2گھر نیب کی ٹیم نے برآمد کرنے کے بعد ضروری کارروائی کا آغاز کردیا…

Read More

اسلام آباد( این این آئی، صباح نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو مزید دوسال دئیے جائیںچور ڈاکو کسی کا احتساب نہیں کرسکتا، اس کے خلاف سپریم کورٹ آ رہا ہوں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے زبردست کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کم از کم دو سال میں بہت سارے لوگوں کو پھانسیاں ہوئی ہیں، مجرم جیلوں میں گئے ہیں، 14سال بعد ریلوے میں وزیر آیا تو کرپشن کے کیسز وہیں پڑے ہیں۔ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئر…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں بارش‘ سردی میں اضافہ ہو گیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں ڈیوس روڈ‘ حبیب اللہ روڈ‘ گڑھی شاہو اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں تیز بارش جبکہ گوجرانوالہ شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا۔

Read More

راولپنڈی (اے این این) بینظیر بھٹو ہسپتال (بی بی ایچ)کے اکاﺅنٹس آڈٹ میں 24 کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار مالیت کے ایک منصوبے کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مالی سال 16-2015 کے لیے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) کے انتظامی کنٹرول میں بی بی ایچ کے آڈٹ میں آڈٹرز کو ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے لیے قائم اضافی 25 سرجکل بیڈ اور متعلقہ سہولیات کا ریکارڈ نہیں ملا۔صوبائی حکومت کی جانب سے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت ہسپتال کو 28 کروڑ 35 لاکھ 20 ہزار روپے فراہم کیے گئے تھے لیکن ہسپتال کی انتظامیہ نے…

Read More

اسلام آباد(انٹروےو:ملک منظور احمد ،عکاسی :نکلس جان ) نائیجیریا کے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) ادے بائےو اولانی نے کہا ہے کہ نائیجیریا اور پاکستان کو مشترکہ سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا ہے افواج پاکستان نے نہایت کامیابی کے ساتھ دہشت گردی اور انتہاءپسندی پر قابو پا لیا ہے دونوں ممالک کے درمےان دفاع کے شعبہ میں تعاون مثالی ہے نائیجیریا کی تےنوں افواج کے سےنئر افسران پاکستانی افواج سے ٹرےنگ حاصل کر تے ہےں ابھی حال ہی میں ہمارے پانچ سو کیڈٹس اےن ڈی ےو سے فارغ التحصل ہوئے ہیں افرےقی ممالک پاکستان کےلئے گےٹ وے کا درجہ رکھتے ہےں…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ یہ اس طرح کا معاملہ ہے جس طرح سے مجھے ذاتی طور پر پتہ چلا کہ جو غیرملکی یونیورسٹی سے سکالر شپس آتے ہیں اور آتے ہی ایجوکیشن کے ذریعے آتے ہیں اب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ وفاقی حکومت میں رہا ہی نہیں بہرحال جہاں بھی کہیں ہوئے ہیں کسی کو کوئی بتایا ہی نہیں جاتا اور ہر سال بہت سے سکالر شپس ضائع ہو جاتے ہیں وہ کسی کو بھی نہیں…

Read More

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ احسان طفیل نے چینل فائیو کے ”نیوز ایٹ 7“ کی ٹیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور جرائم کیخلاف پولیس کے ساتھ قوم، پاک فوج، میڈیا، عدلیہ کی بھی قربانیاں شامل ہیں۔پولیس کے ابتک 500سے زائد اہلکار جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ پولیس اور عوام میں جو دوری پائی جاتی ہے اسکی بہت سی وجوہات ہیں۔جن کو دور کرنے کیلئے کلچرل شفٹ چاہیے تاکہ دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرنےکی بجائے ایک دوسرے کا سہارا بنیں، موجودہ حکومت کی اس جانب توجہ ہے کہ نیا…

Read More

ساہیوال (بیورورپورٹ )تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی میچز 11جنوری کو ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان ‘ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ےہ بات انفارمےشن آفےسر عقےل اشفاق نے بتائی۔انہوں نے بتاےا کہ تین ملکی انٹرنیشنل کبڈی میچز کا اہتما م پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کیا ہے جو پنجاب کے 4بڑے شہروں بہاولپور‘ ساہیوال ‘نارروال اور لاہور میں رواں ماہ منعقد ہونگے جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کے علاوہ ایران اور بھارت کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں ساہیوال کے ظفر علی سٹیڈیم میں 11جنوری کو…

Read More