All posts by Daily Khabrain

سورماﺅں کی زیر زمین کاروائیوں کا اچانک انکشاف …. ہر طرف کھلبلی

سرینگر (خصوصی رپورٹ) اڑی حملے کے بعد پاکستن سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیرزمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردیئے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پر دونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو۔ اس لئے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔ اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیرزمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں۔ یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے بآسانی بچا سکتے ہیں۔ ایل او سی کے ساتھ واضح گاﺅں کے رہائشیوں نے بتایا کہ ان کے گھروں کو جانے والے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں۔ پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے پر تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان آزادکشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ ان کی ٹرانسمیشن کو پاکستانی میکرز نے ہیک کرکے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دیئے۔ پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ دل دل پاکستان جان جان پاکستان سنتا تھا۔ف

کاجل کے ہاں بیک وقت تین بچوں کی پیدائش

لاہور(خبر نگار) پاکستان کے سب سے بڑے چڑیا گھر میں شیرنی ”کاجل“ کے ہاں 3بچوں کی پیدائش ہو گئی، شیروں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔لاہور چڑیا گھر کی شیرنی کاجل اور شیر ریکی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کے بعد چڑیا گھر میں شیروں کی تعداد 19 ہو گئی ہے اس سے قبل 6 نر اور10 مادہ شیر چڑیا گھر میں موجود تھے۔انتظامیہ کے مطابق تین بچوں کی پیدائش سے لاہور چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور 3 نئے مہمانوں کی آمد سے سیر تفریح کے لیے آنے والوں کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ فیمیلز کے ساتھ آنے والے بچوں کی بڑی تعداد شیر کے پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو دیکھنے کے لیے پنجرے کے باہر اکٹھی ہو گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تینوں بچے صحت مند ہیں اور انہیں فوری طور پر منظرعام پر نہیں لایا جائے گا بلکہ چند روز تک بچوں کی ابتدائی خوراک اور صحت کا خیال رکھنے کے بعد اگلے دو سے تین ہفتوں میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

دشمن چیک پوسٹیں ،اسلحہ چھوڑ کر فرار

راولپنڈی/بھمبر/سرینگر، چوکی سماہنی(نمائند گان خبریں) بھارت کی کنٹرولا ئن پر تیسرے روز بھی بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب،دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں،واقعہ میں بھمبر سیکٹر کے تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی سرحدی فورسز نے منگل کی صبح تیسرے دن بھی کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ۔بھارت نے بھمبر سیکٹر میں باغ سر، بروح اور خنجارکے علاقوں میں سول آبادی کو نشانہ بنایا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ صبح چار بجے شروع ہوا جو چھ بجے تک جاری رہا۔اس دوران پاک فوج نے بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے درمیان اور بھاری ہتھیاروں سے سول آباد پر گولہ باری ۔شیلنگ میں مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے سمانی سیکٹر اور بنڈالہ پر بھی گولے برسائے اور بلااشتعال فائرنگ کی ۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی سورما چیک پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے راولاکوٹ، نیلم، ہٹیاں، حویلی اور بھمبر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی ۔بھارتی فوج کے حوالے سے بھارت کے میڈیا نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ضلع راجوڑی کے نوشہرہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور جہان گڑھ،کلسیاں اور مکڑی میں بی ایس ایف کی سرحدی پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔راجوڑی میں بی ایس ایف کے حکام اور پولیس نے پاکستان پر فائرنگ میں پہل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی شیلنگ سے تین پوسٹوں کو نقصان پہنچا ہے ۔یہ فائرنگ منگل کو صبح کے وقت کی گئی ۔بی ایس ایف نے بھی فائرنگ کا جواب دیا ہے تاہم دونوں اطراف کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ جبکہ تحصیل ریور چوکی سماہنی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر سماہنی سےکٹر مےںبنڈالہ ،کہاولےاں ،چاہی ،نہالہ ،کھوڑی بڑوھ ،لال ٹےکری وغےرہ کے سرحدی علاقوں مےں منگل کے روز علی الصبح بھارتی افواج کی طرف سے اےک بار پھر اچانک فائرنگ اور مارٹر گنوں سے گولہ باری ،پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی ،گولےوں اور بھاری مشےن گنوں کی گن گرج سے علاقہ کی فضا گونج اٹھی ،بھارتی افواج کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر بھی آگرے ،نواحی گاﺅں جابہ مےں مقامی زمےندار رحم علی گوجرکے پانچ موےشی ہلاک ،سول آبادی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

بھارتی بیان کا جواب میدان میں دینگے

لاہور(آئی این پی) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ بھارتی کپتان کے بیان کا جواب بیان سے نہیں میدان میں دیں گے، بھارتی کپتان پریشان نہ ہوں 23 اکتوبر دور نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 23 اکتوبر کوہو گا، پہلے بھارتی کپتان نے یہ بیان داغا کہ وہ پاکستان کے خلاف ہار کر اپنے فوجیوں کو مایوس نہیں کریں گے،جس پر پاکستانی کپتان محمد عرفان کہتے ہیں کہ صبر کریں وہ جواب میدان میں دیں گے ۔کوچ خواجہ جنید مانتے ہیں کہ بھارتی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس لمحہ فکریہ ہو سکتی ہے، لیکن ایسے بیانات سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے ۔میدان سے باہر بیانات میں گرما گرمی خواہ کتنی ہی ہو ،دونوں ممالک کے شائقین ہاکی کھیل سے ضرور محظوظ ہوتے ہیں ۔

ماورا ‘علامہ اقبال کی شاعری پڑھنے میں مصروف‘ ٹویٹر پر انکشاف

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین ان دنوں شاعر مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا مطالعہ کررہی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے اپنے ٹوئٹراکاﺅنٹ پر کیا۔اس بارے میں ماورا حسین کا کہنا ہے علامہ اقبال کی شاعری پڑھتے ہوئے میں اپنی اردوکی ٹیچرکو بہت مس کررہی ہوں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ مجھے اس بارے میں راہنمائی دی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم کے بعد ماورا حسین کاکہنا تھا کہ وہ وہاں مزیدکام کررہی ہیں لیکن حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی بارے ماورا حسین نے مکمل خاموشی اختیار کی ہے ۔اس بارے میں نہ تو انہوں نے تاحال کچھ میڈیا کو بتایا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کوئی بات کی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماورا حسین کو بالی وڈ کی فلم”not a prostitue“ کی کاسٹ سے الگ کردیا گیا ہے کیونکہ ان حالات میں کوئی بھی ڈائریکٹر پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا رسک نہیں لے سکتا۔

بہتر ہے کہ پاکستانی اداکار بھارت چھوڑ دیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسے میں جبکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ ہیں تو بہتر ہے کہ پاکستانی فنکار ہندوستان چھوڑ کر چلے جائیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازالدین صدیقی سے پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس پر ان کا یہ ردعمل سامنے آیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ نوازالدین صدیقی نے گزشتہ سال ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں ایک پاکستانی رپورٹر ‘چاند نواب’ کا کردار نبھایا تھا۔ جس میں وہ فلم کے مرکزی کردار سلمان خان کے ساتھ ایک پاکستانی بچی کو اس کے گھر تک بحفاظت پہنچانے کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔تاہم آرٹ کو فروغ دینے والے ایک اداکار کا پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے یہ بیان کافی غیر متوقع ہے۔

حریم فاروق ”جانان“کی کامیابی کے بعدنئی فلم کی تیاریوں میں

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ حریم فاروق اپنی پہلی فلم”جانان“کی کامیابی کے بعد اب دوسری فلم بنانے کی تیاری میں مصروف ہیں جس کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حریم فاروق ”پرچی“کے نام سے فلم بنائیں گی جس کاسکرپٹ ان دنوں مکمل کیا جارہا ہے ۔اس بارے میںحریم فاروق کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اپنی پہلی پروڈکشن سے بہت خوش ہیں اسی لئے وہ دوسری فلم تیزی سے مکمل کرنے کی خواہش مند ہیں۔

”لالی کی شادی میں لڈو دیوانہ“ راحت فتح علی خان آوٹ

ممبئی (شوبزڈیسک) بھارتی فلمساز ٹی پی اگر وال نے اپنی فلم ”لالی کی شادی میں لڈو دیوانہ“کے لئے راحت فتح علی خان کی جگہ بھارتی گلوکار کو لے لیا۔ٹی پی اگر وال نے راحت کی جگہ بھارتی گلوکار کو لینے کی وجہ وہی بتائی ہے جس کا الاپ ان کے میڈیا پر الاپا جا رہا ہے کہ پاکستانی اداکار اوڑی واقعہ میں ہمارے فوجیوں کی ہلاکت پر مذمتی بیان نہیں دے رہے۔ ٹی پی اگر وال نے کہا ہے کہ انھوں نے سوچا ہے کہ وہ ”دوسروں“کی جگہ اپنے ٹیلنٹ کو موقع دیں گے۔یاد رہے کہ عاطف اسلم اور شفقت امانت علی خان کے بھی بھارت میں تمام شوز کینسل کر دیئے گئے ہیں۔

اجے نے صبا قمر کی بھارتی فلم ”شیوائے “سے چھٹی کرا دی

لاہور(کلچرل رپورٹر)پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی دھمکی کے بعد اجے دیوگن نے اداکارہ صبا قمر کو اپنی فلم سے الگ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم میں اب کوئی بھی پاکستانی فنکار کام نہیں کررہا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بالی وڈ میں پہلی فلم”ہندی میڈیم“کے ذریعے انٹری کے بعد صبا قمر نے خاموشی سے اجے دیوگن کی فلم”شیوائے“میں کام کا معاہدہ کیا تھا جس کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہونا تھی لیکن اسی دوران پاک بھارت کشیدگی پیدا ہوگئی جس کے بعد بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف دھمکیاں دی گئیں بلکہ ان کے وہاں کام کرنے پر پابندی بھی لگادی گئی۔انڈین موشن پکچرزپروڈیوسرزایسوسی ایشن نے بھی جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد ان تما پروڈیوسرز کو وارننگ دی گئی کی فوری طور ان پاکستانی فنکاروں سے معاہدے منسوخ کردیئے جائیں جنہیں پہلے سے کاسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد اجے دیوگن نے صبا قمر کو اپنی فلم سے الگ کرتے ہوئے وضاحت کی اب ان کی فلم میں کوئی بھی پاکستانی فنکار کام نہیں کررہا جبکہ اس بارے میں صبا قمرکا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

پریانکا چوپڑا تنقید کا نشانہ بن گئیں قابل اعتراض ویڈیو منظرعام پرآگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک) مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے جیسے ہی ہالی ووڈ میں قدم رکھے تو پھر انہیں کوئی نہیں روک پایا، مشہور ٹی وی سیریز ”کوانٹو“ کے پہلے سیزن میں زبردست پرفارمنس دینے کے بعد اداکارہ اس وقت دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی پہلی قسط نشر کر دی گئی ہے۔پہلے سیزن میں پریانکا چوپڑا نے جہاں اپنے گھونسوں، مکوں اور لاتوں سے شائقین کو حیران کیا وہیں اپنے ساتھی اداکار ”جیک میکلا گھلن“ جو اس سیریز میں ”ریان بوتھ“ کا کردار ادا کر رہے ہیں، کے ساتھ کچھ قابل اعتراض مناظر بھی زیر گفتگو رہے۔دوسرے سیزن میں یرپانکا چوپڑا کو ایسے مناظر میں دیکھا جو کچھ زیادہ ہی قابل اعتراض ثابت ہوئے ہیں۔ اکثر لوگوں کی تعداد پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔