Author: Khabrain News

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے  متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ 9 مئی واقعات سے متعلق جناح ہاؤس حملہ سمیت 11مقدمات کا چالان لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع  کروا دیا گیا۔ پراسکیوشن کی جانب سے 11مقدمات کا چالان  جمع کروایا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی ، عمر سرفراز چیمہ اور  میاں محمود الرشید  قصوروار قرار دیے گئے ہیں۔ چالان میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،خدیجہ شاہ ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت 3 نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر 3 نے توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ میں زمین کے معاوضے کی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے ایک سال قبل حکم جاری کیا تھا، ایک سال بعد بتایا جارہا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اور آپکو عوام کی جیبوں سے تنخواہیں ملتی ہیں، ہماری کارکردگی صفر ہے، ڈاکوؤں اور ریاست میں…

مزید پڑھیں

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح چاچا بشیر کو حیدرآباد دکن کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاچا بشیر حیدرآباد ائیرپورٹ پر ٹیم کی آمد پر نعرے لگارہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو انکا مذاق اڑاتے ہوئے سناجاسکتا ہے۔ ائیر پورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں نے چاچا بشیر کو پاکستانی پرچم لہرانے سے روک دیا تھا تاہم اسکے باوجود انہوں نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے اور کھلاڑیوں کا…

مزید پڑھیں

پشاور: (خبریں ڈیجیٹل) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دورہ پشاور، خواتین سمپوزیم اور صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سمپوزیم میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ کے باعث بے شمار…

مزید پڑھیں

ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان نے بھارت کو  دو- ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے۔ چین میں جاری ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا،  پہلے معرکے کیلئے پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے ابھے سنگھ آمنے سامنے آئے۔ 51 منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا، ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا ۔ دوسرے معرکے…

مزید پڑھیں

بغداد: (خبریں ڈیجیٹل) عراق کے صوبے نینوا میں قیامت صغریٰ برپا ، شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی سے 113 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق عراقی شہر الحمدانیہ میں شادی تقریب کے دوران ہال میں آتشزدگی کے وقت ایک ہزار سے زائد افراد تقریب میں شرکت کیلئے وہاں موجود تھے۔ رپورٹس کے مطابق عراقی وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ آتش بازی کے سامان سے لگی تھی، کنسرٹ ہال میں الارم اور فائر فائٹنگ سسٹم…

مزید پڑھیں

لاہور: (خبریں ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت اور لیڈر کو الیکشن سے پہلے اور بعد میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے حق میں نہیں ہیں لیکن اگر کوئی جماعت یا لیڈر ملکی دفاع پر چڑھ دوڑے، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کرے تو کیا اس پر کیس اس لیے نہیں چلنا چاہیے کہ اس نے الیکشن لڑنا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

لاہور: (خبریں  ڈیجیٹل) معروف اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کےباوجود لوگ اس لیے بھی احتجاج کے لیے نہیں نکلتے کہ اس وقت ہر کوئی اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ حاجرہ یامین حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت ملکی حالات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ مہنگائی کی وجہ سے کس حد تک ملک کے حالات بدتر ہو چکے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ دن قبل وہ ڈرامے کی شوٹنگ سے رات کو دیر سے واپس آ رہی تھیں…

مزید پڑھیں

کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے چار بچوں اور تین اتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ گھوڑاگھٹ تھانہ کی حدودعلی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ…

مزید پڑھیں