لاہور: (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں ناشپاتی کی شکل کا بڑا گلابی ہیرا نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا۔ یہ ہیرا سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا جو 18.18 قیراط کا ہے جس کے ساڑھے تین کروڑ ڈالر تک نیلام ہونے کا امکان ہے جب کہ جنیوا میں نایاب زیورات کی نیلامی 8 نومبر کو ہوگی۔ کرسٹیز آکشن ہاؤس میں زیورات کی ماہر انجیلا برڈن نے بتایا ہے کہ یہ ایک انتہائی خوب صورت اور قیمتی پتھر ہے اور اس سائز کا گلابی رنگ کا ہیرا ملنا بہت مشکل ہے۔ خیال رہے کہ ہلکے گلابی رنگ…
Author: Khabrain News
وزیرآباد : (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو دماغی علاج کی ضرورت ہے، ان کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہی، حکمران اہم عہدوں پر آگئے لیکن ان کے ذہن تبدیل نہیں ہوئے۔ وزیرآباد میں فواد چودھری نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیرآباد سے ہمارا پروگرام شروع ہوگا، پیر سے ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے ، اسلام آبادانتظامیہ کی جانب سے مضحکہ خیز شرائط رکھی گئی ہیں۔ ہمارا مارچ پرامن ہے لوگ بڑی تعداد میں ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے شر…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف نیب کو تادیبی کارروائی کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا۔ عثمان بزدار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب لاہور نے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ نیب نے وجوہات اور زیر التوا انکوائری سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت…
برطانیہ: (ویب ڈیسک) ڈپریشن کا علاج اب مشروم کے ذریعے کیا جا سکے گا، ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں ڈپریشن کے مریضوں کے لیے مشروم کو کو علاج قرار دے دیا۔ برطانوی ماہرین کے مطابق میجک مشرومز میں موجود سائلوسائبن ڈپریشن کو دور کرسکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے ایک ایم جی، دس ایم جی اور پچیس ایم جی خوراکوں کو یورپ اور شمالی امریکہ کے 10 ممالک کے کل 233 افراد پر آزمایا گیا ، جس میں پچیس ایم جی کی دوا نے بہترین نتائج دیے۔ ان میں سے زیادہ تر گذشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے…
سڈنی: (ویب ڈیسک) معروف بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندار آغاز پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر شاندار 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد اینرچ نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ہرشا بھوگلے نے محمد حارث کی تعریف میں ٹوئٹ کی اور لکھا کہ حارث ور لڈ کپ کو اپنے پی ایس ایل انداز میں کھیل رہے ہیں۔ ایک اور ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے…
ٹیرانا: (ویب ڈیسک) البانیہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے سینان اشفاق نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ سینان اشفاق نے یونان کے ویلی زودس مچل کوشکست دی۔16 سالہ سینان اشفاق نے اپنے حریف ویلی زودسکو کو14-10 سے ہرایا، دوسرے راؤنڈ میں ویلی زودس نے 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے اور فیصلہ کن راؤنڈ میں سینان نے کم بیک کرتے ہوئے ویلی زودسکو کو 4 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مایا علی کو بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد کرلیا گیا۔ مایا علی کو بین الاقوامی عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA کی جانب سے پاکستان کی بہترین اداکارہ کے خصوصی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز DIAFA نے اپنے انسٹا گرام پر مایا علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2020میں سجل علی جبکہ 2019 میں پاکستان کی سپر سٹار ماہرہ خان نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ واضح رہے کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ…
سڈنی : (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 24 ویں اور اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 186 رنز کا ہدف دیدیا۔ سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔قومی ٹیم کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام رہے، کپتان بابراعظم نے 15 گیندوں پر 6 جبکہ محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ نوجوان بیٹر محمد حارث نے جارحانہ کھیل پیش…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں کل سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے جس سے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام یا رات ملک میں داخل ہو سکتا ہے اور 7 نومبر تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک پر اثرانداز رہے گا۔ کل شام سے7 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔…
کراچی: (ویب ڈیسک) سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں چینی ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کر کے کالعدم دہشتگرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل لنڈ عرف عافی کو گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے…
