Author: Khabrain News

وزیراعظم شہباز شریف نے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کاحکم دے دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے اورعوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مئی کے مہینے تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کاحکم دے دیا۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں…

مزید پڑھیں

نائیجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ریور میں ایک آئل ریفائنری کے ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ملازمین بری طرح جھلس گئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 100 افراد بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تیل سے مالا مال ملک نائیجیریا کی یہ آئل ریفائنری غیر…

مزید پڑھیں

ایران کے رہائشی علاقے میں چیتا گھس آیا اور پولیس اہلکار کو حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح ایک چیتے کو رہائشی میں علاقے میں دیکھا گیا جو کھڑکیوں سے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں میں چیتے کی چہل قدمی سے شہری خوف زدہ ہوگئے اور سب نے اپنے دروازے بند کرلیے۔ اس دوران چیتا کھڑکی اور دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ چیتے کو پکڑنے کے لیے پولیس بھیجی گئی تاہم چیتے نے پولیس ٹیم پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے…

مزید پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ‏عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ‏‏تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو جوابی خط لکھا، تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو بھی مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خط میں وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ پاک روس دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار اور کہا کہ پاکستان افغانستان کے معاملے پر روس کو ساتھ لیکر چلنا چاہے گا۔ خیال رہے کہ روسی صدر نے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کو انتخاب پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔ ادھر بطور…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور پاکستان بھر میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ جو قیدی اپنی سزا مکمل کرلیں ان کو معاشرے کا فعال شہری بنانے میں ہرممکن سرپرستی حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے کوٹ لکھپت جیل حکام کو خصوصی تاکید کی کہ قیدیوں کی سہولت کے لیے دستیاب ذرائع کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جائے، اس تناظر میں وزیراعظم نے قیدیوں کے کھانے پینے اور صحت کی سہولیات…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی لوڈشیڈنگ اور عوام کی مشکلات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اگلے ماہ تک لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کرنے کا حکم دیا، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ عوام کو جب تک اس عذاب سے نجات نہیں ملتی نہ خود چین سے بیٹھوں گا نہ کسی کو بیٹھنے دوں گا، سابق حکومت کی مجرمانہ غفلت کی پیدا کردہ تکلیف سے شہریوں کو…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف 26 اپریل کو پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج صرف الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے کیا جائے گا۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بد دیانتی…

مزید پڑھیں

لبنان : (ویب ڈیسک) لبنان کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے تاہم 40 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ لبنانی ریڈ کراس کے مطابق جب کشتی شمالی بندرگاہی شہر طرابلس کے قریب ڈوبی تو اس پر تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لبنان اپنی جدید تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے۔ سن 2019ء میں معاشی بحران شروع ہونے کے بعد سے ہزاروں لوگ کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا ہے۔عمران خان اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی آئین اور قانون سے کھیل رہے ہیں۔آئین شکنوں کے خلاف قانونی کارروائی زیر غور ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے۔ عمران خان کہتے تھے کہ میں دعا کرتا تھا کہ یہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔3وکٹوں کی بات کرتے کرتے پینترا بدل کر سازش کی بات کرنے لگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو بین الاقوامی سازش قرار دیا۔عمران خان نیازی اور…

مزید پڑھیں