Author: Khabrain News

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے ایلیٹ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں غیر ملکی بحری جہاز کو 200,000 لیٹر تیل اسمگل کرنے کے الزام میں دھر لیا۔ رائٹرز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر غلام حسین حسینی کے حوالے سے اطلاع دی کہ اتوار کے روز خلیج فارس سے تیل اسمگل کرنے والے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ سینئر کمانڈر نے جہاز کے عملے کے ارکان کی شناخت واضح کیے بغیر فارس نیوز کو بتایا کہ بحری جہاز کو خلیج فارس کے شمالی حصے سے پکڑا…

مزید پڑھیں

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس میں ایک کیتھولک چرچ کا پادری حملہ آور کے پے در پے وار سے زخمی ہوگیا جبکہ ایک راہبہ بھی حملے کی زد میں آئیں ہیں، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ فرانسیسی رویرا کے پاس کیتھولک چرچ اگلیز سینٹ پیئر ڈی ایرین میں پیش آیا۔ فرانسیسی نیشنل اینڈ میونسپل پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ قومی اسمبلی میں ایلپس میری ٹائمز کے نمائندے ایرک سیوٹی نے کہا کہ پادری جس کی شناخت فادر کرسٹوف کے نام سے ہوئی…

مزید پڑھیں

کولمبو: (ویب ڈیسک) سری لنکا کی یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلبا نے معاشی بحران اور اقدامات نہ کرنے پر وزیر اعظم مہندا راجا پکسا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سری لنکا کو 1948 کی آزادی کے بعد بدترین معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔ مہینوں کے طویل بلیک آؤٹ، ریکارڈ مہنگائی اور خوراک اور ایندھن کی شدید قلت نے عوامی انتشار میں اضافہ کردیا ہے۔ عوام کے شدید احتجاج کے بعد یونیورسٹی کے طالب علموں نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلنے اور مستعفی ہونے تک وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ڈیون کانوے کی شادی میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سمیت دیگر نامور کرکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیون کانوے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں چنائے سپر کنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں، کیوی کرکٹر حالیہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب میں ایم ایس دھونی سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تقریباً سب نے ہی خوب ہلا گلا کیا اور گانوں پر ڈانس بھی کرتے نظر آئے۔…

مزید پڑھیں

منگولیا: (ویب ڈیسک) منگولیا ‏ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ کرغستان کے پہلوان نے انعام بٹ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ ہفتہ کو محمد بلال اور عنایت اللہ کوالیفائنگ فائٹ ہی ہار گئے تھے۔ پاکستان کے تینوں ریسلرز کا چیمپئن شپ میں سفر تمام اور میڈلز کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی طرح اب ٹویٹر نے بھی اپنے صارفین کے اسٹیٹس کےلیے پرتولنےشروع کردیئے ہیں جسے وائب کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا سب سے پہلے اشارہ ایک ایپ تجزیہ کار اور محقق جین وونگ نے کیا ہے اور انہوں نے اسے ٹویٹ بھی کیا ہے۔ جین نے بتایا ہے کہ ٹویٹ کمپوزر باکس کے اوپر کمپوزر باکس میں اس کا آپشن موجود ہوگا۔ یہاں ’سیٹ اے اسٹیٹس‘ لکھا ملے گا جسے چھوکر اسٹیٹس سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ جین نے بتایا کہ اس میں سے بعض اسٹیٹس مضحکہ خیز بھی ہیں، مثلاً…

مزید پڑھیں

کیمبرج: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ کینسرذدہ خلیات کے ڈی این اے کو دیکھتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ کس طرح کے سرطانی اجزا سے متاثر ہوئے ہیں انہیں ماہرین نے کینسر کے نقشِ پا یا فنگر پرنٹ قرار دیا ہے۔ اس ضمن میں ہزاروں سرطانی خلیات کا مطالعہ کیا گیا ہے جو ایک جانب تو اس کینسر کی وجہ جاننے میں ہماری مدد کرے گا تو دوسری جانب اسی وجہ کے تحت ہر مریض کو اس کی کیفیت کی بنا پر علاج کرنے میں مدد مل سکے گی۔ جامعہ کیمبرج میں جینومک ادویہ سازی کی ماہر سرینا نِک…

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی 4 ریاستوں میں سرکاری شعبے کے لیے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای کی چار ریاستوں میں آئندہ ہفتے سے سرکاری شعبے کے لیے عیدالفطرت کی 9 تعطیلات ہوں گی۔ یو اے ای کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ میں سرکاری شعبے میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اطلاق ہو گا۔ عید کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے ہو گا جو کہ اتوار 8 مئی تک برقرار رہے گا۔ چھٹیوں کے بعد سرکاری دفاتر 9 مئی سے دوبارہ کھلیں گے۔ ماہر فلکیات نے امکان ظاہر…

مزید پڑھیں

امریکی پالیسیوں کے شدید ناقد عالمی شہرت یافتہ دانشور نوم چومسکی نے عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے امریکی سازش کے دعویٰ کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے مبینہ امریکی سازش، واشنگٹن کا سب سے بڑا ناقد بھی یہ الزام ماننے کو تیار نہیں، دانشور نوم چومسکی نے امریکی سازش کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت خارج از امکان نہیں لیکن ٹھوس ثبوت نظر نہیں آ رہے۔ غیر ملکی صحافی کی ای میلز کا جواب دیتے ہوئے نوم چومسکی نے کہا کہ دھمکی…

مزید پڑھیں

آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ شرائم پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرض پروگرام کو ایک سال کیلئے توسیع دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سائیڈ لائن میٹنگ ہوئی جس میں قرض پروگرام کی توسیع سمیت کئی معاملات زیر بحث آئے۔ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے مگر آئی ایم ایف پروگرام کو ایک سال کے لیے توسیع دینے پر رضامند ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ایک سال بڑھانےکی درخواست…

مزید پڑھیں