Author: Khabrain News

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان دس مئی کو ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود ملتان پہنچے جہاں کارکنان نے ان کا فقیدالمثال استقبال کیا، شاہ محمود قریشی نے بابر چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کے منتخب نمائندوں نے ضمیر فروشی نہیں کی، وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹے رہے، اخترملک،میاں طارق عبداللہ،حاجی سلیم یہ وہ سپوت ہیں جنہوں نے عوام کےووٹ کااحترام کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا…

مزید پڑھیں

یروشلم: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہودیوں کو مسجد اقصی کے احاطے میں عبادت کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مسجد اقصی میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلم مخالف پرتشدد کارروائیوں کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ ییئر لاپید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا یہودیوں کو مسجد کے احاطے میں عبادت کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسجد اقصیٰ کی جو حیثیت ہے اسرائیل اس کا احترام کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے دوران کانفرنس مسجد…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد مسیحی برادری کی مقدس کتاب ’بائبل‘ بھی تنازعے کا شکار ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو کے اسکول میں عیسائیوں کی مذہبی کتاب ’بائبل‘ پر بھی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے، اسکول انتظامیہ کی جانب سے بائبل کے حوالے سے والدین سے ایک حلف نامے پر دستخط بھی کروائے گئے ہیں۔ کلیئرنس ہائی اسکول کی انتظامیہ نے حلف نامے میں والدین سے ضمانت لی ہے کہ وہ اسکول کی حدود میں بچوں کے بائبل پڑھنے پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فساد اور انتشار پھیلانے والے مواد کو قانون کی قوت سے روکیں گے، سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے مذہب کارڈ کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے لکھا کہ عمران صاحب اپنی تقریر اور ان کے ساتھی اپنے ٹویٹس سے معاشرے میں ایسی آگ نہ بھڑکائیں جس میں خود بھی جل جائیں، آگ لگانے والوں کے اپنے ہاتھ بھی جل جاتے ہیں، اپنی سیاسی ناکامیوں اور کرپشن چھپانے کے لئے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ عمرہ کی ادائیگی کے لیے اتحادی رہنماؤں کو بھی ساتھ جانے کی دعوت دی گئی۔ بی اے پی کے رہنما اختر مینگل نے خضدار بلدیاتی الیکشن اور اسلم بھوتانی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث معذرت کرلی۔

مزید پڑھیں

نئی دہلی / بیجنگ: (ویب ڈیسک) سرحدی کشیدگی کے باعث چین اور بھارت کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے طویل المدتی ویزے فوری طور پر معطل کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے چین سے آنے والے سیاحوں کے ویزے معطل کر دیئے۔ بھارت نے یہ اقدام چین کی جانب سے بھارتی طلبا کے ویزے معطل کرنے کے بعد اُٹھایا ہے۔ بھارتی اقدام کی تصدیق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے بھی کی ہے۔ بھارت کی جانب سے سیاحوں کے وہ ویزے بھی معطل کیے گئے ہیں جن…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال کا پہلا جزوی سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگاالبتہ اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا نظارہ جنوبی امریکا،انٹارکٹیکا میں کیاجاسکےگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن کا آغاز30 اپریل رات 11 بجکر 45 منٹ پرہوگا جبکہ اس کا اختتام یکم مئی کو 3بجکر 38 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی اسپینر ہر بھجن سنگھ بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کے دیوانے ہو گئے ،انہوں نے بابرکو مستقبل کا لیجنڈقراردےدیا۔ ہربھجن سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیک بہترین ہے وہ ہمیشہ اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابراعظم کو فیب 4 میں شامل کرنا قبل ازوقت ہے لیکن مستقبل میں وہ کرکٹ کے لیجنڈز میں سے ایک ہوں گےکیوں کہ وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو گندگی کا ڈھیر بنایا جارہا ہے، شہباز شریف حکومت بھی پی ٹی آئی کی ڈگر پر چل نکلی ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پنجاب یونیورسٹی میں افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 74 سال سے ظلم کا نظام نافذ ہے، صرف حکومت اور چوکیدار بدلتے ہیں، نظام نہیں بدلا جا رہا، کل پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو آج ن لیگ کی ہے۔ سراج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فواد چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب ’’مداخلت‘‘ سے بدل دیا ہے کیونکہ یوٹرن کی روایت برقرار ہے اور سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کر دیا۔ ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازش تھا جس کی تحقیقات…

مزید پڑھیں