اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کردیا. پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے بڑے حفاظتی حصار میں جموں کا مختصر دورہ کیا لیکن دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں، ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے، کوار ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں توانائی کا بحران سنگین ہونے لگا۔ بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار468 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ایندھن کی قلت اور تکنیکی وجوہات کے باعث پاور پلانٹس کی بندش شارٹفال کی بنیادی وجہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 31 میگاواٹ جبکہ طلب 25 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی سے 3 ہزار 674 جبکہ سرکاری تھرمل پاورپلانٹس صرف 786 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نجی بجلی گھر9 ہزار526 میگاواٹ ، ونڈ پاور پلانٹس 487 سولر پاور پلانٹس 104، بگاس سے 141 اور ایٹمی بجلی گھر…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے بجلی گھروں کی مناسب مرمت بھی نہیں کروائی، اس صورتحال کے باعث اب لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار و میزبان ریما نے کہا کہ ہر شہری کو انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے، جو لوگ اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرتے انہیں پھر حکومتوں کے حوالے سے رائے دینے کا بھی کوئی حق نہیں پہنچتا۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ پاکستان کے عوام پڑھے لکھے اور با شعور ہیں، جمہوریت کا عمل چھاننی کی مانند ہے اور جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا جائے گا مزید شفافیت آتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور ہمارے اوپر یہ…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی ریلیز فلموں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں نہیں بدلیں، سطحی تفریح سامنے آرہی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں نواز الدین صدیقی نے بڑے بجٹ کی حالیہ ریلیز فلموں ٹرپل آر اور کے جی ایف: چیپٹر 2 کی کامیابی، وجوہات اور بننے کے عمل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بجٹ کی فلمیں یقینی طور پر شاندار ہوتی ہیں لیکن یہ صرف حیرت اور خوف پیدا کرتی ہیں، اس میں سینما کہاں ہے ؟ ہنر کہاں ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ میں…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) مشہور امریکی اداکار اور ہدایت کار مارک روفالو نے اسرائیل پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا اور مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روفالو نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے تقریبا 500ً فلسطینیوں کو گرفتار کیا، 170 کو زخمی کرنے کے علاوہ، ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے کئی صحافی بھی شامل ہیں۔ پچھلے سال روفالو نے 100 مشہور شخصیات کے ساتھ مل…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے 25 مئی کو الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست صدر لاہور ہائیکورٹ بار سردار اکبر ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی مدت 10 جون کو ختم ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول کے مطابق سرکاری نتائج کا اعلان 14 جون کو کیا جائے گا۔ الیکشن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ فوج عوامی رائے کی قدر کرتی ہے، جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی وی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع، ای سی ایل سے 150 ملزمان کے نام نکال دیئے گئے، حکومت سنبھالی نہیں جا رہی، یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے، حکومت بیرونی سازش کے تحت چور دروازے سے بنی ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری تقریب میں تاخیر، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کل سماعت کریں گے۔ حمزہ شہباز کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے پاس اس معزز عدالت کے آئینی دائرہ اختیار کو استعمال کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لئے نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی تھی، صدر کی جانبدارانہ کارروائی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے حکم پر عمل…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی مبینہ جانبداری کے خلاف درخواست ڈویژن بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پی ٹی آئی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کو سنگل آؤٹ کر رہا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا آپ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے ؟ پی ٹی آئی کی تمام سیاسی جماعتوں کے خلاف کاروائی کی درخواست انٹرا…
