قومی کرکٹر بابر اعظم نے مسجد نبویؐ میں بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ بابر اعظم ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ قومی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے مسجد نبوی میں موجودگی کی تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں بابر اعظم کسی اونچی جگہ پر کھڑے ہیں اور پس منظر میں گنبد خضراء کا روح پرور منظر نظر آرہا ہے۔
Author: Khabrain News
کراچی : پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد اپنے 25 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ آج سے تین برس قبل جب انہوں نے قومی ائر لائن کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس قومی ادارے کے معاشی حالات قدر دگرگوں تھے اور یہ کہا جارہا تھا کہ پی آئی اے بہت جلد اپنے فضائی آپریشن بند کر دے گی۔ ائر مارشل کی بصیرت اور رہنمائی نے اس اہم قومی ادارے کے طیاروں کو نہ صرف فضاؤں میں بلند رکھا بلکہ وہ طیارے جو ایک مدت سے پرزوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے بنائے گئے نئے رولز بھی طلب کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 27 اپریل کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتی ہوں، عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا ہوا ہے، عدالت…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 روز میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم معطل کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل شاہ خاور نے موقف اپنایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا جب اسکروٹنی کمیٹی نے کہہ دیا کہ دستاویزات قابل تصدیق نہیں تو اب کیا کارروائی چل رہی ہے ؟ قانون یہ ہے کہ الیکشن کمیشن ہر سال سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس…
لاہور: (ویب ڈیسک) فلمی سپر اسٹار شان کرکٹ سپر اسٹار شعیب اختر سے ناراض ہو گئے ، کہا شعیب اختر کو سچن کی سالگرہ یاد رہی، کیا شعیب نے عمران خان کو مبارک باد دی تھی؟ بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر گزشتہ روز 49 برس کے ہو گئے، جس پر دنیا بھر سے ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے مبارکباد کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ سچن ٹنڈولکر کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی ان کے لیے ٹوئٹ کی، جس میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ شعیب اختر…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ا سٹاف افسران کو معطل کردیا. ڈپٹی اسپیکر اسٹاف کے 2 اسسٹنٹ پروٹوکول افسر اور ایک ا سٹاف افسر کو معطل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے تینوں افسران کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ اسپیکر پر ویز الہیٰ کو وزیر اعلی ٰپنجاب کے انتخاب کے دوران افسران کے کردار پر تحفظات تھے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی چار ریاستوں میں عید الفطر کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر نو دن کی چھٹیوں کا اطلاق ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور راس الخیمہ کی ریاستوں میں سرکاری شعبوں کے ملازمین کے لیے ہو گا۔ عیدالفطر کی چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے اتوار 8 مئی تک ہوں گی۔ تمام سرکاری دفاتر پیر9 مئی کو دوبارہ اپنے کام کا آغاز کریں گے۔ متحدہ عرب امارات میں رواں سال عید الفطر 2 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔
فرانس : (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بڑی ہی آسانی سے دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب جیت لیے۔ صدر میکرون 58.55 فیصد ووٹ حاصل کر کے دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کی مقابلے پر انتخابات لڑنے والی جان ماری لیپن نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ مسٹر میکرون 20 سال کے لیے دوبارہ منتخب ہونے والے پہلے فرانسیسی صدر ہیں۔ وہ پانچویں جمہوریہ کے تحت واحد صدر بن گئے ہیں جو پارلیمانی اکثریت رکھتے ہوئے براہ راست عالمگیر رائے شماری کے ذریعے دفتر میں واپس آئے ہیں۔ فرانس میں صدارتی…
جنوبی نائیجیریا : (ویب ڈیسک) جنوبی نائیجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا جمعے کو رات دیر گئے تیل والی جنوبی ریاستوں ریورز اور امو کے درمیان ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں ہوا۔ ملکی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق مکمل طور پر جھلسی ہوئی 100لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریفائنری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں ہیں ۔پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر کا مالک کون ہو گا؟ ٹوئٹر دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوتا جا رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق شئیر ہولڈرز کے پریشر کے بعد ٹوئٹر کے 11 رکنی بورڈ کی میٹنگ ہوئی ہے، جہاں ایلون مسک کی 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو لوگوں نے اپنے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹیم کے ممبران ڈیل سے متعلق ایلون مسک سے بھی جلد ملاقات کریں گے، ان تفصیلات میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کو سیل کرنے کے لیے ایک ٹائم…
