لاہور: (ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری کیس میں ایکسیئن ہائی ویزپر برہمی کا اظہار کردیا۔ جسٹس عبدالعزیزنے ریمارکس دیئے کہ سارا کام واٹس ایپ گروپوں میں چلے گا تو نتائج یہی ہوں گے، نیشنل ہائی وے والوں کو بھی بلائیں گے۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے 5 نکات پر معاونت طلب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر کوآئندہ سماعت پربلا لیا۔ دوران سماعت عدالت کے استفسارپرسی ای او ضلع کونسل نے بتایا کہ 2019 میں تعمیرات پر پابندی ہٹی تو تعمیرات پر کوئی پابندی نہیں، جسٹس عبدالعزیزنے کہا کہ…
Author: Khabrain News
سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اپنے شہر سیالکوٹ میں بغیر پروٹوکول کے گلیوں اور بازار میں گھومتے پھرتے رہے۔ خواجہ آصف کی سیالکوٹ شہر میں گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ویڈیو میں خواجہ آصف کو بغیر پروٹوکول کے گلیوں اور بازار میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خواجہ آصف شہریوں اور دکانداروں سے بات چیت کرہے ہیں اور کاروبار اور حالات کے بارے میں دریافت کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس والے کہتے ہیں قتل کر دو، کیس ہم خراب کر دیں گے، کرپشن پرپولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ غیرت کے نام پرقتل کے ملزم جناب عالی کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے ناقص تفتیش پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مردان کو طلب کرتے ہوئے کیس کا تمام ریکارڈ مانگ لیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ کیس میں مرکزی گواہ کا بیان ہی نہیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فران فنڈنگ کیس سے متعلق عدالتی حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پتہ چلے گا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے الفلاح سے لاپتہ دعا زہرہ کو ٹریس کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ لاہور میں ٹریس ہوئی، دعا زہرہ کو باحفاطت منتقل کیا جائے گا، مزیر پیش رفت سے آگاہ گیا جائے۔ ادھر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی دعا زہرہ بازیاب ہوگئی ہے، بچیوں کےتینوں کیسز کو دیکھ رہے ہیں۔ کراچی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا، جلد حوالے کرنے کا امکان ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا زہرہ نے لاہور میں شادی کر لی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق دعا زہرہ نے 17 اپریل کو نکاح…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان بدھ کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ عمران خان کے دورہ لاہور کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ عمران خان لاہور میں وکلا سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں کی بھی عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ پارٹی ورکرز سے عمران خان کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بے نظیر پٹرول کارڈ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بے نظیر پٹرول کارڈ پر رعایتی نرخ پر پٹرول دینے کی تجویز ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، محکمہ ایکسائز اور نادرا کے ڈیٹا سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈیٹا کے زریعے انکم سپورٹ پروگرام کے اہل افراد کے موٹر سائیکل اور رکشہ سواروں کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ پٹرول پر سبسڈی کو محدود کرنے کے لیے تجویز پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی…
لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ڈیزل کی قلت بحران کی شکل اختیار کر گئی۔ کسانوں کو ڈیزل نہ ملنے کے باعث گندم کی فصل کی کٹائی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ رحیم یار خان، وہاڑی، بہاولنگر اور چشتیاں میں ڈیزل نایاب ہوگیا۔ گندم کی فصل کی کٹائی شدید متاثر ہے، کسان ڈیزل کیلئے لمبی قطاروں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈیزل کی فروخت بند ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی۔ ظفر وال، اوکاڑہ، دیپالپور، بصیر پور، پیر محل، ظاہر پیر،احمد…
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر فعال کارکنوں سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیاکےاپنےتمام جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سوشل میڈیا ٹیم نے امریکی حکومت کیخلاف ہماری جنگ کو تمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی، پاکستان کی خود مختاری وجمہوریت کی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں،آپ ہمارےصفِ اوّل کے سپاہی ہیں۔یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ کارکنان اسلام آباد کی حقیقی آزادی…
کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی جس نے وہاں شادی کرلی ہے۔ دعا زہرہ کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے 16 اپریل کو لاپتہ ہوگئی تھی۔ کراچی پولیس نے دعا زہرہ کا پتہ لگالیا ہے جو اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دعا نے لاہورمیں نکاح کرلیا ہے۔ کراچی پولیس دعا زہرہ کے معاملے پر لاہور پولیس سے رابطے میں ہے جس نے دعا کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اسے جلد لاہور سے کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اس کیس میں کئی جھول سامنے آئے۔ دعا زہرہ کے…
