اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چارٹرڈ طیارے میں عمرہ کے لیے سرکاری خرچ پر سعودی عرب جارہے ہیں۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہیے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پہ نہیں جا رہے، فیک نیوز پی…
Author: Khabrain News
کیف: (ویب ڈیسک) روسی فوج نے یوکرین کے 5 ریلوے اسٹیشنز پر حملہ کرکے انھیں تباہ کردیا جب کہ حملوں میں 3 مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مغربی علاقے میں 5 ریلوے اسٹیشنز کو تباہ کردیا گیا جس سے 16 مسافر ٹرین کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 مسافروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے تاہم مرنے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے اسٹیشنز کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ رواں ماہ کے…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا ویڈیوبیان سامنے آگیا۔ ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا۔ نمرہ کا کہنا ہےکہ میں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ نکاح خواں کو…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 26 منحرف ارکان صوبائی اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کسی رکن کے استعفی کا نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا، جونہی استعفوں کا کیس اسپیکر سے الیکشن کمیشن کو موصول ہو گا کمیشن قانون کے مطابق اس…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب عوامی سطح پر اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، ریاض کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آنے والے سعودی عرب دورے کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر برائے سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی…
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میگا اسٹار لیگ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو خود مختار ہونا چاہیے، معاملات کو اسلام آباد تک نہیں جانا چاہیے، جو بھی سسٹم بنے اس کو چلنے کا موقع ملنا ضروری ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ کا سسٹم چلتا رہے، میگا اسٹار لیگ ستمبر کے…
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے ایک گھر میں داخل ہوکر مکینوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے برمنسی میں ایک گھر میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں چاقو کے گہرے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ مقتولین اور قاتل ایک دوسرے کے واقف کار تھے اس لیے قاتل بآسانی گھر میں داخل ہوگیا تاہم…
امریکا: (ویب ڈیسک) معروف اداکار، ہدایت کار، اور پروڈیوسر شان پین اور لیلیٰ جارج کے درمیان طلاق ہوگئی۔ 2016 سے ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا یہ جوڑا جولائی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ تاہم لیلیٰ جارج نے شادی کے صرف ایک سال بعد ہی اکتوبر 2021 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کردی تھی۔ جسے اب عدالتی دستاویزات کے مطابق منظور کر لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کی مدد کی کوشش نہیں کر رہا اور دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شان پین اور لیلیٰ جارج…
نیویارک: (ویب ڈیسک) نیویارک کی سب سے چھوٹی جائیداد کی اراضی سوسال بعد اب بھی وہاں موجود ہے جو ایک تعمیراتی منصوبے کے بعد بچ گئی ہے۔ اس پراپرٹی کو ’’ہیس مثلث‘‘ کہا جاتا ہے جو ایک پیزا کے تکونے ٹکڑے سے کچھ بڑی ہوگی۔ ہیس تکون کی کہانی 1910ء سے شروع ہوتی ہے۔ شہر کی تعمیرِ نو میں 253 عمارتیں گرائی گئیں جن میں سے ایک پانچ منزلہ عمارت بھی تھی اور اس کے مالک ڈیوڈ ہیس تھے۔ ڈیوڈ اور اہلِ خانہ نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن 1913ء میں وہ تمام…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر بورڈ کے شیئر ہولڈرز نے ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش پر غور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر بورڈ کے 11 رکنی بورڈ ممبرز نے اتوار کو کمپنی خریدنے کے حوالے سے ایلون مسک کی پیشکش پر میٹنگ ہوئی، جس میں کمپنی کو 46.5 بلین ڈالرز کی پیشکش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو بورڈ اراکین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹوئٹر کے شیئر ہولڈرز جلد ایلون مسک سے ملاقات بھی کریں گے،…
