Author: Khabrain News

ممبئی: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلےباز جوز بٹلر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کامیابی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ کمزور پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے درست کروایا، بٹلر نے بتایا کہ میں آف سائیڈ پر مارنے کے بعد ہمیشہ اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر لاؤں، اگر اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر نہیں رکھوں گا تو کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو نہیں مارسکوں گا۔ جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان میل مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کچھی کے علاقے پیرو کنڑی پوسٹ کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ حادثے میں زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سبی اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ بچپن میں جہاں رہتی تھی وہاں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی، ایک لڑکا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ اداکارہ ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کی میزبانی کررہی ہیں، کنگنا اس شو کے دوران پہلے بھی اپنے ماضی کے کئی راز سے پردہ اٹھا چکی ہیں اور اب انہوں نے بچپن میں ہراساں کیے جانے کے واقعے…

مزید پڑھیں

میری لینڈ: (ویب ڈیسک) امریکی بحریہ کے تحقیقی ادارے نے ہوا کے دوش پر بجلی کی بڑی مقدار کو ایک جگہ سے دوسری جگہ کسی تار کے بغیر منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ماہرین نے اسے ایک غیر معمولی پیش رفت قرار دیا ہے جس میں یو ایس نیول ریسرچ لیبارٹری (این آر ایل) نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ اس تجربے کو ’سیف اینڈ کنٹی نیو پاور بیمنگ مائیکروویو (اسکوپ ایم) کا نام دیا ہے۔ اس میں 1.6 کلوواٹ بجلی کو ایک کلومیٹر یعنی 3280 فٹ دور بھیجا گیا ہے۔ یہ تجربہ آرمی تحقیقی میدان میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 2 اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک کراچی سے لاہور جبکہ دوسری کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ عید پر پہلی خصوصی ٹرین 29 اپریل 2022 کو کراچی سے پشاور دوپہر 02:30 بجے کراچی سٹی سے چلے گی جس کے اسٹاپ اس طرح سے ہوں گے کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، خانپور، بہاولپور، ملتان خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، چک جھمرہ، چنیوٹ، چناب نگر، شاہین آباد، سرگودھا، ملکوال، منڈی بہاؤ الدین،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کیوبا کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں کیوبا کے سفیر کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کی جانب سے لاہورپریس کانفرنس میں کیوبا کا نامناسب ذکرکیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ احسن اقبال کا بیان پاکستانیوں کی کیوبا کیلئے حقیقی احترام کو ظاہر نہیں کرتا۔ اس ٹوئٹ کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ دل کی گہرائی سے کیوبا کے لوگوں کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کیوبا کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔ اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہو گی۔ غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینی ہوگی۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں سے کہا کہ کہ وہ چند ہفتوں میں اسلام آباد آنے کی کال دیں گے ، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا سب نے اسلام آباد میں بیٹھنا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پارٹی بنانے کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے، ہماری پارٹی کے 3 اہم اصول ہیں، خوددار پاکستان جو کسی کی غلامی نہ کرے اور ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، دوسرا فلاحی ریاست اور تیسرا قانون کی بالادستی کیوں کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ چیئرمین…

مزید پڑھیں

لاہور:(ویب ڈیسک) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری نہ ہونے پر دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، وزیراعظم کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایاگیاہے اور صدر و چیئرمین سینیٹ کوبذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کے لیے نمائندہ مقررکرنےکی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے جس کی مدت معیاد 10 سال رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں نواز شریف کو پاسپورٹ عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہے۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی، نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا۔ میاں نواز شریف کو لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے پاسپورٹ دیا گیا، سابق وزیراعظم کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا…

مزید پڑھیں