Author: Khabrain News

بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک پریشان کن تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے معیارات سے کم آلودگی بھی بعض افراد میں فوری طور پر ہارٹ اٹیک کی وجہ بن سکتی ہے۔ سروے کے مطابق چار طرح کی فضائی آلودگیاں یعنی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفرڈائی آکسائیڈ، کاربن مونوآکسائیڈ اور بہت باریک ذرات (ایف پی ایم) اگرچہ ڈبلیو ایچ او معیارات سے کم ہو تب بھی وہ بعض افراد میں اکیوٹ کورونری سنڈروم (اے سی ایس) کی وجہ بن کر دل کے دورے میں مبتلا کرسکتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آلودگی میں جانے کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک مجرم نے فیصلہ چیلنج کردیا۔ سزائے موت کے قیدی حافظ محمد تیمور نے انسداددہشت گردی کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور بریت کی اپیل دائر کی۔ حافظ محمد تیمور نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ استغاثہ شہادت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا، حافظ تیمور پر الزام ہے کہ اس نے سری لنکن شہری کے سر پر اینٹ ماری لیکن فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں اینٹ مارنے کے…

مزید پڑھیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی کانے تاناکا چند دن کی علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی کانے تاناکا جاپان کی مقامی نرسنگ ہوم رہائش پذیر تھیں جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ کانے تاناکا 2 جنوری 1903 میں جاپان کے جنوب مغربی علاقے فیوکیوکا میں پیدا ہوئی تھیں وہ جوانی میں نوڈلز اور رائس کیک کی دکان چلاتی تھیں اور 1922 میں شادی کی۔ گنیز بک…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) نئی دہلی میں روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارالحکومت کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم ’’بلڈوزر‘‘ چلا رہے ہیں جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے مسلمان تارکین وطن کی دکانوں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا جا رہا ہے۔ ادیش گپتا نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وزیراعلیٰ اروند کجروال سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے مشہور اداکار پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں آگئے۔ معاشرے کے ہر طبقے نے افواجِ پاکستان کے خلاف زِہریلا پروپیگنڈہ مُسترد کردیا۔ شوبز، سیاسی و سماجی اور عام عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ مُحبت کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر #IStandWithPakArmy کے ہیش ٹیگ کے ساتھ معروف شخصیات نے اپنے پیغامات ٹوئٹ کرائے۔ گلوکار فاخر نے کہا کہ پاک فوج ہماری خُود داری اور سلامتی کی ضامن ہے۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑاہوں۔ اداکار بِلال اشرف نے کہا کہ مُجھے پاکستان آرمی سے…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ذہین ترین طالب علم ایلیوٹ ٹینر نے کم عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا اور اب وہ پی ایچ ڈی بھی کرنے جارہا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف تیرہ سال کی عمر میں ہی ایلیوٹ کی ذہانت کا کوئی مقابلہ نہیں وہ جب 3 برس کا تھا اس وقت سے ریاضی اور طبیعیات کے مسائل حل کرتا آرہا ہے۔ اس کم عمر لڑکے کو لوگوں کی جانب سے چھوٹا آئن اسٹائن بھی قرار دیا گیا ہے جس نے مقامی کالج سے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) اکثر افراد پیشاب کی فوری حاجت نہیں روک پاتے کیونکہ ان کا مثانہ غیرمعمولی طور پر سرگرم ہوتا ہے۔ اس کے لیے اب ایک دوا پیش کی گئی ہے جو لاکھوں کروڑوں افراد کی زندگی بہتر بناسکتی ہے۔ بالخصوص بعض خواتین غیرمعمولی سرگرم گردوں اور بولی نظام کی وجہ سے پیشاب روکنے میں ناکام رہتی ہے۔ اس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں اور طویل سفر بھی اجیرن ہوجاتا ہے۔ اب برطانیہ میں ایکویٹی Aquiette گولی کی فروخت شروع ہوگئی ہے جو کسی نسخے کے بغیر خریدی جاسکتی ہے۔ ایک طویل تحقیق کے بعد اس گولی…

مزید پڑھیں

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) گولڈی لاکس اور سنڈریلا یا جیک اینڈ جِل یا ٹوئنکل ٹوئنکل کی نظمیں نسل در نسل مقبول رہی ہیں۔ اب ایک امریکی کمپنی نے ان شاہکار نظموں اور کہانیوں کو پائتھن کوڈنگ سکھانے کےلیے استعمال کیا ہے ۔ اس سے بچے اور بڑے یکساں طور پر مستیفد ہوسکتے ہیں۔ پائتھن دنیا کی مقبول ترین پروگرامنگ لینگویج ہے جو مصنوعی ذہانت، سائنسی تحقیق، ڈیٹا علوم اور دیگر کئی شعبوں میں استعمال ہورہی ہیں۔ ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں پائتھن پروگرامر کی ضرورت پیش آتی ہے۔ کیلفورنیا میں واقع سنڈائی الیکٹرانکس سے وابستہ کہانی کار اور پروگرامروں نے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈر کو مطلع کیا گیا ہے۔اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ مزید کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ‏پیٹرولیم بحران کیس، ڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم ترجمان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ میں قتل کے کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملزم کا کیا نام ہے؟ وکیل نے کہا جناب عالی. جس پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ آپ نے کیا جناب عالی جناب عالی، لگا رکھی ہے، ملزم کا نام کیوں نہیں بتا رہے۔ وکیل بولے ۔۔ جناب عالی ۔۔ ملزم کا ہی نام ہے، وہی بتا رہا ہوں۔ غیرت کے نام قتل کے ملزم جناب عالی کی درخواست ضمانت پرسماعت جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے ناقص…

مزید پڑھیں