واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت سے انکار کر دیا۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں امریکی مداخلت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جلینا پورٹر نے کہا کہ امریکا پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا اور خوشحال، جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کیلئےاہم سمجھتا ہے۔
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ نئی حکومت نے 150 افراد کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، مجرموں کا ای سی ایل سے اپنے نام خود نکالنا قوم کیساتھ بدترین مذاق ہے۔ تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ گذشتہ شب 150 کرمنلز موسٹ وانٹڈ کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا، نیب اور ایف آئی اے کو مطلوب ایسے لوگوں کے نام نکالے گئے جن پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے کا الزام ہے۔ ای سی ایل میں ان کے نام…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے کاغذات جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو 25 اپریل کو مکمل کیا جائے گا۔ بلدیاتی الیکشن کے لئے 25 ہزار 741 امیدوارں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گی، 9 مئی تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 10 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں…
لاہور: (ویب ڈیسک) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں رات کو بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، دیر، سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت 30، قلات میں 27، گوادر میں34، جیونی میں33، نوکنڈی میں 38، تربت میں 42، سبی میں41 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر…
جاپان میں بحری جہاز 26 مسافروں سمیت لاپتہ ہو گیا۔جاپان کے کوسٹ گارڈ کو ہفتے کے دن اطلاع ملی کہ سیاحوں کو سیر کروانے والا چھوٹا جہاز سیلاب کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26 افراد سوار تھے۔عرب میڈیا کے مطابق دوپہر سوا ایک بجے رپورٹ ملنے کے بعد جہاز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو جہاز بھیجے ہیں۔ تاہم تاحال جہاز کا کوئی سراغ نہیں مل سکا،کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور دو عملے کے افراد سوار تھے۔جہاز کی کمپنی کی…
پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی افواہیں گزشتہ روز اس وقت دم توڑ گئیں جب صدر عارف علوی نے ٹوئٹ کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے متعلق وزیراعظم کی سمری زیر غور ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر پاکستان کو نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، اس لیے ٹی وی چینلز پر ایسی کئی افواہیں چل رہی تھیں کہ سینیٹ چیئرمین یا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خود اس مقصد کے لیے لاہور پہنچیں…
یوکرین کہنا ہے کہ وہ تباہ شدہ بندرگاہی شہر ماریوپول سے شہریوں کو نکالنے کی ایک نئی کوشش کرے گا، یہ شہر زیادہ تر روسی افواج کے زیر قبضہ ہے جبکہ ہفتے کے آخر میں جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کیف نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ، بحیرہ اسود کے شہر اوڈیسا میں روسی حملے میں ایک بچے سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو ئے ہیں۔ اتوار کے روز جنگ تیسرے مہینے میں داخل ہو رہی ہے اور اس لڑائی کے دوران شہریوں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نئی حکومتی پالیسی کے مطابق 100 سے زائد افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیے گئے۔ جن افراد کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے ہیں ان کے نام اس لسٹ پر ڈالنے کی تجویز قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افراد کے نام حساس ادارے اور عدالت کی جانب سے ای سی ایل پر ڈالنے کا کہا گیا ہے ان ناموں کو لسٹ پر برقرار رکھا جائے گا۔ جن افراد کے نام…
ریاض: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے ابتدائی 20 ایام میں 40 لاکھ سے زائد افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے مطابق رمضان کے آغاز سے 20 رمضان تک 42 لاکھ افراد نے عمرہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو برس سے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے عمرے اور حج کیلئے محدود تعداد میں زائرین کو جانے کی اجازت تھی تاہم اس سال پابندیاں تقریباً ختم کردی گئی ہیں جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے عمرے کیے ہیں۔ رواں برس حج میں بھی 10 لاکھ افراد…
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل ووٹنگ ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور نتائج کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون نے 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔ انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن نے 23.15 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔ فرانسیسی قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدر بن جائے گا، اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلی اور دوسری پوزیشن والے امیدواروں میں…
