اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام غیر شرعی قرار دے دیا۔ وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف درخواستوں پر 19 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا، سود سے پاک بنکاری دنیا بھر میں ممکن ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں، معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے، بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں۔ عدالت نے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پشاور ورکرز کنونشن سے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے مانگ لیا۔ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چودھری کے بیان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
کراچی: (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی میں خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت کرلی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خود کش بم بار کے والد کےگھر کا بھی سراغ لگا لیا۔ گلستان جوہر کے بعد کراچی کی اسکیم 33 میں قائم گھر بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی اداروں نے بم بار خاتون کے ٹھکانوں کا پتا لگا لیا۔ کارروائی اسکیم 33 سچل گوٹھ میں قائم رہائشی سوسائٹی میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق خود کش بم بار شاری بلوچ کے والد کا گھر سیل کر دیا گیا، جہاں ڈیڑھ ماہ قبل شاری بلوچ کی بہن اسما…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک سے پہلے پولیس نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سیکرٹری کوارڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کو حراست میں لے لیا۔ ترجمان اسمبلی کا کہنا ہے کہ عنایت اللہ کو گورنر ہاؤس کے سامنے سے پولیس نے حراست میں لیا، عنایت اللہ لک کو تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا۔ عنایت اللہ عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، بتایا نہیں گیا کہ عنایت اللہ کو کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔
سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ ریاستی دہشت گردی کا تازہ واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کےدوران شہید کیا گیا۔ کشیدہ حالات کے باعث ضلع بھر میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی۔ آخری اطلاعات ملنے تک قابض فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقہ ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہاپسندوں نے بزرگ شہری کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بمبوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب کے مسلمان…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ سازش ہمیشہ کامیاب لوگوں کے خلاف ہوتی ہے، نا اہلوں کے خلاف نہیں، عمران نیازی نے آئین پر خود کش حملہ کیا، اسی لیے عدالتیں رات بارہ بجے کھلیں، عمران خان اگلا الیکشن فکس کرنے کے خواہشمند، ن لیگ خوفزدہ نہیں، اگلی تقرریوں کا فیصلہ میرٹ پر ہی ہوگا، اقتدار سے نکلنے والے دھاڑیں مار رہے ہیں، یہ جلد دھمکی آمیز جھوٹا خط دکھا کر چوک، چوراہوں پر بھیک مانگیں گے. لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)…
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف ان ہی کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔
لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں زیڈ ایس ایل نامی چڑیا گھر دنیا کا سب سے پرانا چڑیا گھر ہے جس کی آج 194 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چڑیا گھر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ ہمارے چڑیا گھر میں موجود جانوروں نے لاکھوں لوگوں کو وائلڈ لائف سے جڑنے کی ترغیب دلائی ہے۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لوگوں کے مسلسل تعاون کے لیے بہت بہت شکریہ اور ہمیں امید ہے کہ آپ جلد ہی دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کریں گے۔ چڑیا گھر کو 27 اپریل 1828 کو لندن کی زولوجیکل سوسائٹی نے…
ممبئی: (ویب ڈیسک) زندگی میں کچھ کرنے کہ جستجو ہو تو انسان ہر بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرتے ہوئے اپنا راستہ بنانے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔ ایک ایسی ہی مثال ان دنوں سامنےآئی جہاں ایک کینسر کے مریض نے نوکری کی تلاش میں اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بستر سے ہی آن لائن انٹرویو دیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک آئی ٹی پروفیشنل ارش نندن پراساد جو کینسر کے مریض ہیں، نوکری کی تلاش میں اپنے اس مشکل سفر کو آن لائن سروس پرووائیڈر ایپ ‘لنکڈ اِن’ پر شیئر کیا اوراسپتال سے…
