Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ ایجنڈے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگی۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف ان ہی کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے عدم اعتماد جمع کرا رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں زیڈ ایس ایل نامی چڑیا گھر دنیا کا سب سے پرانا چڑیا گھر ہے جس کی آج 194 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چڑیا گھر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ ہمارے چڑیا گھر میں موجود جانوروں نے لاکھوں لوگوں کو وائلڈ لائف سے جڑنے کی ترغیب دلائی ہے۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لوگوں کے مسلسل تعاون کے لیے بہت بہت شکریہ اور ہمیں امید ہے کہ آپ جلد ہی دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کریں گے۔ چڑیا گھر کو 27 اپریل 1828 کو لندن کی زولوجیکل سوسائٹی نے…

مزید پڑھیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) زندگی میں کچھ کرنے کہ جستجو ہو تو انسان ہر بڑی سے بڑی مشکل کا سامنا کرتے ہوئے اپنا راستہ بنانے کی کوشش ضرور کرتا ہے۔ ایک ایسی ہی مثال ان دنوں سامنےآئی جہاں ایک کینسر کے مریض نے نوکری کی تلاش میں اسپتال میں داخل ہونے کے باوجود بستر سے ہی آن لائن انٹرویو دیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک آئی ٹی پروفیشنل ارش نندن پراساد جو کینسر کے مریض ہیں، نوکری کی تلاش میں اپنے اس مشکل سفر کو آن لائن سروس پرووائیڈر ایپ ‘لنکڈ اِن’ پر شیئر کیا اوراسپتال سے…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو ایک بار پھر مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ عرصے کے لیے آرام کرنا چاہیے مسلسل کھیل کے باعث انکی پرفارمنس میں تسلسل نہیں آرہا۔ مقامی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ویرات کوہلی کے لیے اس وقت کرکٹ سے تھوڑے دنوں کے لیے دور رہنا اچھا فیصلہ ہوسکتا ہے، انہوں نے مسلسل کئی سالوں تک تمام فارمیٹ میں کھیلا ہے جس کے باعث وہ اپنی فارم بحال…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نئی حکومت کو امریکی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات ہیں، دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی حمایت کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نئی حکومت کے معاشی ایجنڈے اور پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان طویل المدتی،…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیکیورٹی مزید بہتر کرنا ہوگی جب کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ہمیں مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہی گئی جو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، چینی قونصل جنرل لی بیجیان، وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت، آئی جی سندھ مشتاق…

مزید پڑھیں

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی جیسے واقعات سے چین اور پاکستان کے درمیان قائم آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آہنی ہے اور کوئی بھی مذموم سازش اسے ختم نہیں کرسکتی۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اٹوٹ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد…

مزید پڑھیں

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات اورگرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 اور گہرائی 20 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز قلات کے قریب تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو روٹ کے مستعفیٰ ہونے کے بعد آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر روب کی سے بین اسٹوکس کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی سینئر جوڑی کو واپس اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے اسٹوراٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کو دورہ ویسٹ انڈیز اور ایشز سیریز میں خراب کارکردگی کے باعث ڈراپ کیا گیا تھا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا، سپہ سالار کی جوانوں سے ملاقات ہوئی، لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔ لائن آف کنٹرول کے دورے پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی…

مزید پڑھیں