اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 2022-23 جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا شیڈول طے کرلیا گیا جو یکم جون سے شروع ہوکر پورا مہینہ جاری رہے گا۔ بجٹ سے قبل اور بعد میں اسمبلی کا ایک ایک اجلاس بلایا جائے گا جس میں پارلیمانی ایام پورے کیے جائیں گے۔
Author: Khabrain News
لاہور: (ویب ڈیسک) منگولیامیں جاری ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے دو ریسلرشکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ محمد انعام کل رنگ میں اتریں گے۔ 61 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں محمد بلال کو کورین ریسلر نے گیارہ صفر سےہرادیا۔ 65 کلوگرام میں عنایت اللہ کو جاپانی ریسلر کے خلاف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جاپانی ریسلر کی کامیابی کے پوائنٹس آٹھ صفر رہے۔ پاکستان کو میڈل کی امید محمد انعام سے ہے جو کل کوارٹر فائنل میں کرغزستان کے ریسلرکو چت کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور انہیں غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ ڈالی جس میں انہیں غلاف کعبہ ہاتھ میں پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میں بتا نہیں سکتی کہ میں کیسا محسوس کر رہی ہوں۔ ان جذبات کو الفاظوں میں نہیں ڈھالا جاسکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر آنے کا موقع دیا وہ بھی رمضان المبارک میں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اللہ نے ہی مجھے…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان میں ایک اسکول ٹیچر کو سوئمنگ پول کا نل چار مہینے تک کھلا رکھنے کا نتیجہ بھاری بل ادا کرنے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔ جاپان کے ایک اسکول میں سوئمنگ پول کے انچارج ٹیچرنے جون میں سوئمنگ پول کا نل کھولا جو ستمبر تک مسلسل کھلا ہی رہا۔ ٹیچر کا خیال تھا کہ سوئمنگ پول میں مسلسل پانی کھلا رکھنے سے سوئمنگ پول کورونا وائرس سے محفوظ رہے گا۔ ٹیچر کو اپنے اس اندازے کی بھاری قیمت اس وقت ادا کرنا پڑی جب انہیں 27 ہزار ڈالر کا پانی کا بل موصول ہوا۔ کچھ ٹیچرز…
کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ایپل نے اپنے مسینجر میں چند ممالک میں نازیبا تصاویر کو دھندلا کرنے کا آپشن پیش کردیا ہے جو ازخود تصاویر کو سینسر کرتا ہے اور بالخصوص بچوں کے میسنجر میں اس کا خیال رکھا گیا ہے۔ اب برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آئی او ایس، آئی پیڈ او ایس اور میک او ایس پر یہ فیچر جلد پیش کیا جائے گا لیکن حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ آپشن کمپنی کے میسنجر کے لیے ہی قابلِ عمل ہے۔ تصاویر کی اسکیننگ اور اسے دھند لانے کا عمل وصول کنندہ…
ہارورڈ: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایجاد کی گئی ایک چلتی پھرتی یعنی ’’پورٹیبل ایم آر آئی مشین‘‘ سے فالج کی شناخت 90 فیصد درستگی سے کی گئی ہے۔ ’’سووُپ‘‘ (Swoop) نامی یہ مشین امریکی ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی ’’ہائپرفائن‘‘ نے 2019 میں تیار کی تھی جسے ایف ڈی اے نے 2020 میں استعمال کےلیے منظور بھی کرلیا تھا۔ اس کی جسامت اسپتالوں میں عام استعمال ہونے والی ایم آر آئی مشینوں سے بہت کم ہے جبکہ ایک سے دوسری جگہ لے جانے کےلیے اس میں پہیے بھی نصب ہیں۔ پچھلے دو سال میں تبدیلی اور بہتری کے بعد ’’سووُپ‘‘ کی حساسیت…
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے ایک روزہ دورے کے دوران کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور آف دی گرڈ منصوبوں سے بلوچستان میں بجلی کی قلت کا مسئلہ حل کیا جائے گا اور جب تک بلوچستان ترقی میں باقی صوبوں تک نہیں پہنچ جاتا، چین سے…
کراچی: (ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 34 کروڑ ڈالر تھا اور 9 ماہ کا اشیا و خدمات کا مجموعی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ مارچ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا اور اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ مارچ میں 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا لیکن رواں مالی سال کے پہلے 9…
کوئٹہ : (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات کی۔ وزیراعظم کو بلوچستان میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیاگیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر اعظم کو مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کی ماہ رمضان میں اشیا ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات کی ہیں ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پرگارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور وزیراعلیٰ قدوس بزنجو…
کراچی: (ویب ڈیسک) مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت میں تھے تو کہتے تھے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، حکومت میں نہیں تب بھی کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ اسٹار گراﺅنڈ لانڈھی میں اسپورٹس کمپلیکس منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال کی نااہلی اور عوام کا استحصال کرنے والے منہ چھپا رہے ہیں، تبدیلی آگئی ہے، لوگوں نے کھل کر سوال کرنا شروع کر دیا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اسٹار گراونڈ بیس ایکڑ پر مشتمل ہے، یہاں ڈھائی ارب…
