Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام لگا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کنڈکٹ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنماء عامر محمود کیانی نے وکیل انور منصور خان اور شاہ خاور کے ذریعے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کے علاوہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، تحریک لبیک، باپ ، بی این پی، اے این پی، پی ٹی آئی سمیت 17 سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں 17 سیاسی جماعتوں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو کام سے روک دیا گیا۔ محکمہ قانون اور پارلیمانی امور نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نمائندگی کرنا ہے، صوبائی حکومت کی عدم موجودگی میں ایڈوکیٹ جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، احمد اویس کسی عدالت میں پنجاب حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر، حکومت نے عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت نے عیدالفطر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید کی چھٹیوں سے قبل تنخواہ ادا کی جائیگی۔ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی جلد ادائیگی عیدالفطر کی وجہ سے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں

لندن : (ویب ڈیسک) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام ناکام سیاستدانوں کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست سے خوف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی مارچ سے بھی اتنا ہی پریشان تھی جتنا اب ان کے لندن کے دورے سے ہے۔بلاول بھٹو زرداری عمران خان اور ان کے ترجمانوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان سیاستدان نے عدم اعتماد تحریک کی قیادت کر کے ثابت کر دیا وہ اس ملک کی سیاست کا…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کا نام نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا گیا۔ انہیں غربت کے خاتمے کیلئے کوشش اور انسانیت کی خدمت پر نامزد کیا گیا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ ساری خدمات صرف رضائے الٰہی کیلئے انجام دیتے ہیں، قرض حسنہ کا پروگرام چند ہزار روپے سے شروع کیا تھا، ملک بھر سے 50 لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیا گیا، ضرورت مندوں کو بغیر سود قرض حسنہ دیا جاتا ہے، رواں مالی سال 40 ارب روپے بلاسود قرض حسنہ کا ہدف پورا ہوگا، سرمایہ دارانہ…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) پنجاب میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے مقرر کر دی گئی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ پنجاب میں رمضان میں ریلیف پیکیجا کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے کم کر کے 400 روپے مقرر کی گئی ،فلور ملز 20 کلو پیکنگ میں آٹا تیار نہیں کریں گی، صرف 10 کلو سبز تھیلا کی پیکنگ سپلائی ہوگی۔ خیال رہے کہ بزدار حکومت نے صرف رمضان بازاروں میں سستا آٹا پیکیج دیا تھا کہ جب نئی حکومت نے صوبے نرخ تمام صوبے…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) شیر خدا ، خلیفہ چہارم ، امیر المومنین حضرت علیؓ کا یوم شہادت آج 21 رمضان المبارک کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد ، امام بارگاہوں اور مختلف مقامات پر سیمینار اور تقریبات ہوں گی جن میں علماء اور ذاکرین حضرت علیؓ کی حیات مبارکہ اور اسلام کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔ یوم علیؓ کی مناسبت سے لاہور مین مرکزی جلوس مبارک حویلی سےبرآمد ہو چکا ہے جو شام 5بجےکربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزید ہو گا۔ پنجاب میں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو پی ٹی آئی حکومت کا منصوبہ قرار دے دیا۔ کہا۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ کا 2 ماہ پہلے کنٹریکٹ فائنل ہو چکا۔ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹد حکومت کوئی کام خود کرے گی یا عمران خان دور کے مکمل منصوبوں کا افتتاح کرے گی؟ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد میٹرو کے بعد اب کوئٹہ کراچی شاہراہ۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ…

مزید پڑھیں

لاہور : (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج ہو گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہو گی۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت ناساز ہے۔گورنر پنجاب کی طبیعت سحری کے وقت خرا ب ہوئی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حلف لینے سے انکار کر دیا…

مزید پڑھیں

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں ڈرون کے ذریعے آنسو گیس چھوڑ دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میں موجود افراد کی حالت خراب ہو گئی اور کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور نماز کے دوران اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ اسرائیلی قابض فوجیوں کی جانب…

مزید پڑھیں