اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں 15ماہ بعد پہلا پولیوکیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے پولیو کا کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پیر کوقومی ٹاسک فورس برائےانسداد پولیو کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حکام کو پولیو کے خاتمے کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ15ماہ بعد پولیو واپس آگیا ، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں…
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ خان صاحب زبردست شہرت یافتہ لیڈر ہیں۔ عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر نئی حکومت سے سوال کیا کہ‘اب آگے بڑھنے کیلئے حکمتِ عملی کیا ہے ؟’۔اْنہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں نئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ‘کاش مستقبل کی حکمت عملی، آگے بڑھنے کے لیے ٹھوس اقدامات، غیر ملکی سازش پر ٹھوس جوابات دینے پر زیادہ توجہ دی جاتی جبکہ بوٹس اور ریکارڈز توڑنے کے بارے میں کم بات کی جاتی۔
کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے کراچی سے اغوا ہونیوالی 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ کے تاحال بازیاب نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے متواتر دعا زہرہ کی گھر واپسی سے متعلق دعائیں اور ٹویٹس کئے جا رہے ہیں۔ماہرہ خان دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق بڑی سنجیدگی سے اس کیس سے جڑی ہوئی ہیں۔اداکارہ کی جانب سے کی جانیوالی سب ہی ٹویٹس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل ، پاکستان ڈی جی آئی ایس پی آر اور سندھ کی سی پی ایل سی فورس کو بھی…
کراچی: (ویب ڈیسک) حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی۔اس رمضان ٹرانسمیشن میں بہروز سبزواری نے مختلف اور دلچسپ سوالات کے جواب دئیے۔ بہروز سبزواری نے اپنے پہلے معاوضے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہیں پاکستان کے سرکاری چینل سے اداکاری کا سب سے پہلا چیک ملا تھا جوکہ صرف 19 روپے کا تھا۔ بہروز سبزواری نے کہا کہ وہ میری پہلی کمائی تھی جس کے ملنے پر بہت خوش ہوا تھا، اس کے بعد بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا اور وہاں پیسے جمع کرنے شروع کئے۔ اداکار…
لندن: (ویب ڈیسک) سابق انگلش کپتان جو روٹ کو وزڈن کرکٹ المانک نے اپنے تازہ ترین ایڈیشن میں لیڈنگ عالمی کرکٹر قرار دے دیا۔ جو 64 میچوں میں قیادت کے فرائض کی انجام دہی کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے مگر 2021 ء میں 15 ٹیسٹ میچوں کے دوران انہوں نے 1708 رنز بنا کر خود کو عالمی کرکٹ کا بہترین بیٹر ثابت کیا جس کی بدولت انہیں وزڈن 2022ء کے سرورق پر بھی جگہ ملی۔ جو روٹ کی شاندار کارکردگی کے باوجود انگلش ٹیم گزشتہ 17 میں سے محض ایک میچ ہی جیت سکی البتہ ویمنز میں لیڈنگ…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز انتخاب عالم اور ظہیر عباس نے ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی حمایت کی ہے کیونکہ اس نے ماضی میں بہت سے کھلاڑیوں کی مدد کی تھی۔ انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ محکمانہ کرکٹ اپنی انڈر 19 ٹیمیں بنا سکتے ہیں ، وہ ماہر کوچز اور معاون عملے کے دیگر ارکان کو نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ لیکن حکومتوں نے محکموں کی حوصلہ شکنی کی اور جس کی وجہ سے کئی کھلاڑیوں کیلئے دروازے بند ہو گئے۔ انتخاب عالم نے کہا کہ…
لندن: (ویب ڈیسک) فاسٹ بالر محمد عامر 2019کے بعد اب پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔پاکستانی پیسر نسیم شاہ کی جگہ محمد عامر گلوسسٹرشائر کی نمائندگی کریں گے ، ان کا تین میچز کے لیے کاؤنٹی سے معاہدہ ہوا ہے ۔ کاؤنٹی ترجمان کے مطابق محمد عامر 28اپریل کو سرے کے خلاف میچ سے اپنا ڈیبیو کریں گے ۔محمد عامر نے گلوسٹرشائر کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کو بے تاب ہوں اور پوری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر توقعات پر پورا اتروں۔ بتایا…
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان نے روس سے اہم معاہدہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر عالمی پابندیاں عائد ہیں اور کسی بھی ملک کو روس سے کوئی بھی معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے باوجود جاپان کے ماہی گیروں نے روس سے ایک بڑا معاہدہ کر لیا۔ جاپان کے ماہی گیروں نے روسی دریاؤں میں پائی جانے والی سالم اور ٹراؤٹ مچھلیوں کے حوالے سے معاہدہ کیا ہے۔ جاپانی ماہی گیروں کے مطابق یوکرین تنازع سے روسی اور جاپانی…
امریکہ : (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں روسی کارروائیاں جنگی جرائم تصور کی جا سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق روسی فورسز شہریوں اور شہری املاک بہ شمول اسکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے گنجان آباد علاقوں پر شدید بمباری کی…
امریکہ : (ویب ڈیسک) امریکہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا…
