Author: Khabrain News

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کل ووٹنگ ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 10 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور نتائج کے مطابق صدر ایمانوئیل میکرون نے 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔ انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن نے 23.15 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔ فرانسیسی قانون کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار صدر بن جائے گا، اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلی اور دوسری پوزیشن والے امیدواروں میں…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا، ہم 24 کے بجائے 7 ہیں مگر مہاجر قوم انہی 7 کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہم سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ مانگ رہے ہیں، مینڈیٹ تو ہمارا آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے، کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا…

مزید پڑھیں

کرتار پور: (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی فلمی اداکار ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر جسوندر بھلا کرتار پور پہنچ گئے۔ کرتار پور آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسوندر بھلا نے کہا کہ بڑی امید تھی کہ ایک دن ہمیں بھی کرتار پور کا ویزہ ملے گا اور ہم درشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور درشن ڈیوڑی پہنچنے پر شاندار استقبال پر انتظامیہ کا مشکور ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ سردیوں میں پورے پاکستان کا ویزہ ملے تاکہ لاھور کے راستے ننکانہ صاحب پنجہ صاحب کا بھی درشن کر سکوں۔

مزید پڑھیں

لزبن: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز نوزائیدہ بیٹے کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر خاندان کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر پرتگال کی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے گرل فرینڈ کے ہمراہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ گھر واپس آگئے ہیں جبکہ نیک خواہشات پر مداحوں کے شکر گزار ہیں۔ اسٹار فٹبالر نے فیملی فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جیو (جارجیا) اور نومولود بیٹی بلآخر گھر آگئے، آپ کا…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاسٹ کرناٹک میں عمر رسیدہ بھکارن نے ایک لاکھ بھارتی روپے مذہبی فریضے کے لیے عطیہ کردیئے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے پولالی گاؤں میں 80 سالہ بھکارن ’انادنا سیوا‘ نے مذہبی رسومات کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ کیے، جسے خاتون نے بھیک مانگ کر جمع کیے تھے۔ اس سے قبل بھی بھکارن خاتون نے مختلف مذہبی رسومات کے لیے 5 لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔وہ گذشتہ 25 سالوں سے مختلف مندروں میں بھیک مانگ کر چندہ دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں

منڈی بہاء الدین: (ویب ڈیسک) منڈی بہاء الدین کے علاقے ہمبڑ کے قریب کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار محمود پرویز رانجھا اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے محمود پرویز رانجھا کا بیٹا دانیال رانجھا زخمی ہوا ہے جبکہ راہگیر خاتون اور ایک سال کا بچہ بھی زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی دانیال رانجھا کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ محمود رانجھا ڈسٹرکٹ کورٹس سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے کہ ہمبڑ کے قریب گھات میں بیٹھے نامعلوم افراد نے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمز زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیں گے۔ خیال رہے کہ قمر زمان کائرہ، شیری رہنما اور سید نوید قمر لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بلاول بھٹو آئندہ ایک دو روز میں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور ملک محمد احمد خان گورنر پنجاب پر برس پڑے۔ مسلم لیگ ن کےرہنماؤں عطا اللہ تارڑ اور محمد احمد خان نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں سردار اویس لغاری، رانا مشہود، خلیل طاہر سندھواور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ عطا تارڑ کاکہناتھاکہ پنجاب میں 22 روز سےکوئی وزیراعلیٰ اور کابینہ نہیں ہے، یکم اپریل سے شروع ہونے والا آئینی بحران ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا، آئین کی پامالی کا معاملہ ہو تو کسی بھی مہذب شہری کے پاس عدالت کا رُخ کرنے کے سوا کوئی…

مزید پڑھیں

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے شمال میں جزیرے ہوکائیڈو کے قریب دو بچوں سمیت 26 مسافروں سے بھری سیاحتی کشتی لاپتہ ہوگئی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ سیاحتی کشتی جس میں دو بچوں سمیت 26 مسافر سوار تھے، جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے گرد سیر کے دوران لاپتہ ہوئی۔ ‘KAZU I’ نامی کشتی کے عملے نے کوسٹ گارڈز کو دوپہر 1:15 پر اطلاع دی کہ وہ پانی میں طغیانی کا شکار ہے جبکہ 3 بجے کے قریب رابطہ منقطع ہونے سے پہلے کشتی 30 ڈگری پر جھکنے کی اطلاع دی۔ کوسٹ گارڈز نے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزير داخلہ رانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر،گورنر اور پوری پی ٹی آئی بیمار پڑ جاتی ہے، اگر صدر کو عہدے کا خیال نہیں ہے تو استعفیٰ دیں۔ ایک بیان میں وفاقی وزير داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈاکٹرعارف علوی کو عہدے کا خیال نہیں تو استعفیٰ دیں، ملک آئین کے مطابق چلنا ہے عمران نیازی کےحکم پر نہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کا عہدہ آئینی منصب ہے،سیاسی نہیں، آئین پر عمل کا وقت آتے ہی صدر،گورنر اور پوری…

مزید پڑھیں