لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کا سہولت کار پکڑا گیا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کےمطابق گرفتار ملزم محسن مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست راست ہے، ملزم نے بلال یاسین پر حملے کے لیے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی تھی۔ خیال رہے کہ ملزمان نے 31 دسمبر کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا،ملزمان کے خلاف اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہے۔ بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار ہیں۔
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ قوانین پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر امریکی اداروں نے نیشنل بینک پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔ فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2014 میں نیشنل بینک کی نیویارک برانچ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے جو عملدرآمد کیا جانا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا۔ سال 2016 میں فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا اور نیشنل بینک آف پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا۔ فیڈرل ریزرو بینک آف امریکا کے مطابق سال…
کراچی: (ویب ڈیسک) ایک ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 2 ارب 60 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری میں جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر رہا جبکہ مالی سال 2022 کے 7 ماہ میں جاری کھاتوں کا خسارہ 11 ارب 60 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2021 کے 7 ماہ میں جاری کھاتے ایک ارب ڈالر سرپلس تھے۔ خسارے میں اضافہ درآمدات بڑھنے اور ترسیلات کی کمی کے باعث ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق درآمدات میں 45 فیصد اضافہ اور ترسیلات میں 5…
کراچی: (ویب ڈیسک) قرض و سود کی ادائیگیوں کے سبب ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے اپنے ذخائر میں 28 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے ہی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 41 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ اسی طرح 18 فروری 2022 تک ملکی کُل زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالرکی سطح…
کراچی: (ویب ڈیسک) مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 5 روپےاضافے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے سے پٹرول کی قیمت 165 روپےفی لٹرتک پہنچ سکتی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لٹر اضافے کا امکان ہے جس کے بعد ڈیزل 158 روپے فی لٹر سے تجاوز کر جائے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اضافے کا خدشہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی…
لاہور: (ویب ڈیسک) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ معاشی حالات درست نہ کیے تو سب کی سیاست ختم ہو جائے گی، جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہیئے، معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دینی چاہیئے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، ہر جماعت کے لیڈر مختلف باتیں کر رہے ہیں، ہر لیڈر اپنی اپنی جماعت کے مؤقف کو بیان کر رہا ہے، فضل الرحمان، آصف زرداری، شہباز شریف…
لاہور: (ویب ڈیسک) یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کر دی۔ پاکستانی طالب علم گلریز ہمایوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے میٹرو اسٹیشن میں پناہ لے رکھی ہے، کھانا دستیاب ہے نہ پانی، ہماری حالت بہت غیر ہے، ہم لاوارث ہوچکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ترنوپل میں مکمل طور پر کام کر رہا ہے، کائیو میں سفارتخانہ کا نمائندہ ہر وقت دستیاب ہے، کھرکیو سے ترنوپل تک ٹرینیں بھی چل رہی ہیں اور ٹکٹ بھی دستیاب ہیں، جن شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں مل…
کراچی: (ویب ڈیسک) سعید غنی نے کہا ہے کہ حیرت ہے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کیا کہے گی، کراچی کی طرف مارچ پر لوگ انہیں جوتوں کے ہار پہنائیں گے، پیپلزپارٹی کی ریلی تحریک انصاف کے مارچ سے بڑی ہوگی۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کا جو حال کیا وہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا، پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں، ملک میں کھاد کا بحران ہے، اب وہ وقت نہیں کہ ایک حکم پر شہر بند کیا جاتا تھا، ماضی میں ایم…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے سینئر صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ملزم محسن بیگ کی بعداز گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ مقدمہ میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ یاد رہے ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔ محسن بیگ نے انسداد دہشت گردی عدالت…
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث ماہ صفائی مہم کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں نے کمپنی کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی کے باعث کچرے کے ڈھیر لگ چکے ہیں، شہری علاقوں میں موجود کچرا شہر کی خوبصورتی کو گہنا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کے دورے بھی کسی کام نہ آ سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی کا عملہ شاذو و نادر ہی نظر ہی آتا ہے، لوگ…
