Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلیاں کردیں۔ وائس نوٹ آئیکن : اینڈرائیڈ صارفین کا واٹس ایپ وائس نوٹ آئیکن جو عام طور پر پیلا ہوتا ہے اس تبدیلی کے بعد فارورڈ کیا جانے والا پیغام پیلے سے نارنجی رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔ واٹس ایپ نے وائس نوٹ فیچر میں تبدیلیاں کردیں مختلف آئیکنز کا استعمال: وائس نوٹ اور آڈیو فائلز فارورڈ کرنے کے دوران فرق واضح کرنے کے لیے واٹس ایپ اب مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔وائس ویو فارمز: بھیجے جانے والے وائس نوٹ اب ویو (wave)فارمز پر…

Read More

یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔ یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔ یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پیکا سمیت تمام کالے قوانین کے خلاف ہر فورم پر جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیاہ حکومت سیاہ قوانین سے عدم اعتماد سے نہیں بچ سکتی۔ عدالت نے ہمارے وکیل منصور کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل ہمارے مؤقف کو بیان کر دیں گے اور حکومت اتنی خوفزدہ ہے کہ پارلیمنٹ کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات سعید…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں میں سگیاں روڈ کی توسیع و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ راوی پل سے پھول منڈی چوک تک 3.9 کلو میٹر سڑک کی تعمیر و بحالی ہوگی۔ پھول منڈی چوک سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک 1.2 کلو میٹر اور فیض پور انٹر چینج تک 3.1 کلو میٹر سڑک کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ منصوبے پر چار ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہدرہ میں فلائی اوور کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہدرہ فلائی…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں۔وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کیلاش کمار کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ آپ ہمارے لئے باعث فخر ہیں، پاک فوج زندہ باد۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان پاکستانی سفارتحانہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ترنوپل میں مکمل طو رپر کام کررہا ہے، کیو نکے علاقہ میں سفارتخانے کا نمائندہ ہر وقت دستیاب ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کی وجہ سے یوکرین میں موجود پاکستانی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی طلبا موبائل نمبر 380681734727 پر رابطہ کرسکتے ہیں، تمام پاکستانی طلبا ترنوپل پہنچنے کی کوشش کریں۔ ترجمان کے مطابق طلبا ترنوپل میں ڈاکٹر شہزاد انجم سے (+380979335992۔۔ +380632288874) پر رابطہ کرسکتے ہیں، کھرکیو سے ترنوپل تک ٹرینیں بھی چل رہی ہیں اور ٹکٹ بھی دستیاب…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون کو بہتر کر لیں لیکن یہ کہنا کہ کوئی قانون نہ ہو، یا ایسا قانون ہو جو نافذ ہی نہ ہو سکے بالکل بےتکی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئےاکٹھا ہونا چاہئیے۔ واضح رہے کہ پیکا ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو چند روز قبل…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے اسکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر کہا ہے کہ دعا ہے کہ میرا کیرئیر ختم نہ ہو۔ انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر جیمز اینڈرسن کو ویسٹ انڈیز کے ٹور کے لئے منتخب نہیں کیا گیا ہے ۔جیمز اینڈرسن کے علاوہ سٹورٹ براڈ بھی ویسٹ انڈیز کے لئے سلیکٹرزکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ جیمز اینڈرسن نے سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ راولپنڈی میں اسپنرز کے لیے سازگار پچ ہونے پر آسٹریلیا نے میچ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کے تحت آسٹریلیا دو اسپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان پیٹ کمنز، آف اسپنر نیتھن لیون اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کیمیرون گرین پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے جب کہ مچل اسٹارک، جاش ہیزل ووڈ اور اسکاٹ بولانڈ میں سے…

Read More