میلبورن: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں دو ارب ڈالر کی لاگت سے دو بلند ٹاور بنائے جارہے ہیں جو 2028 میں مکمل ہونے پر دنیا کے سب سے طویل عمودی باغ کا اعزاز حاصل کریں گے جس پر مجموعی طور پر ساڑھے پانچ کلومیٹر طویل سبزہ اگایا جائے گا۔ میلبرن میں تعمیر کئے جانے والے یہ دوہرے ٹاور نما ہوٹل فور سیزن کمپنی تعمیر کرے گی اور اس کی تعمیر شروع ہوچکی ہے۔ اسے شہر کی سب سے بلند عمارت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔ مجموعی طور پر یہ 210 کمروں کی ایک ہوٹل ہے لیکن اس پر سبزہ ، پودے…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 11 فور میں ایک نجی کالج کے سامنے زرد رنگ کا موبائل ریسٹورینٹ ’ابے کھاؤ!‘ بہت منفرد ہے۔ اس پر اشاروں کی زبان میں آرڈر کرنے کا طریقہ لکھا ہے کیونکہ اس کے مالکان اور یہاں کام کرنے والے تمام افراد سماعت سے محروم ہیں۔ ’ابے کھاؤ! فوڈ ٹرک‘ نامی اس موبائل ریسٹورینٹ کا خیال اسلام آباد کی عائشہ رضا کو کچھ عرصہ پہلے آیا، جن کے والد، والدہ اور دو بھائی جزوی یا مکمل طور پر سماعت سے محروم ہیں۔ عائشہ نے سوچا کہ کیوں نہ اپنے بھائیوں…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں کھلی کچہری میں شہری نے فریاد کی کہ اس کی شادی نہیں ہورہی، شادی کرائی جائے جس پر کلکٹر کی بھی ہنسی چھوٹ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ چھتیس گڑھ کا ہے جہاں ضلع دُرگ کے کلکٹر ڈاکٹر سرویشور نریندر نے کھلی کچہری لگائی، جہاں ایک شخص نے کہا “کلکٹر صاحب، میری شادی نہیں ہورہی، براہ کرم میری شادی کرادیجیے” ۔ انوکھے شہری نے مزید کہا کہ “صاحب میں طویل مدت سے شادی کی راہ دیکھ رہا ہوں لیکن شادی ہو نہیں رہی ہے ”۔ جس پر ڈاکٹر نریندر نے کہا کہ ٹھیک…
عمان: (ویب ڈیسک) ماہرین آثار قدیمہ نے اردن کے صحرا میں نو ہزار سال پرانا مذہبی تقریبات کا کمپلیکس دریافت کیا ہے جو انسانوں کے بنائے ہوئے قدیم ترین سمجھے جانے والے ایک مرکز کے قریب ملا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ پتھر کے زمانے کے اس کمپلیکس کو، جس کی کھدائی گزشہ سال ہوئی، مذہبی تقریبات کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ قدیم شکاری جانوروں کو جمع کر کے یہاں رکھتے تھے۔ یہاں سے تراشے ہوئے پتھر، قربان گاہ اور شکاری جال کا ایک بڑا ماڈل ملا ہے۔ یہ ماڈل ‘صحرائی پتنگوں’ کی عکاسی کرتا…
پالو آلٹو، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک مرکزی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے تحت ایک ایسے عالمی مترجم سافٹ ویئر پر کام شروع کردیا ہے جو بڑی زبانوں کے علاوہ تمام چھوٹی زبانوں کے بھی باہمی ترجمہ کرسکے گا۔ میٹا کے مطابق اس مترجم کو دنیا کے ہر باشندے اپنی زبان کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اس سے معیشت اور تعلیم سمیت دنیا کے ہر شعبے میں ایک انقلاب آجائے گا جس کی ضرورت ایک طویل عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ اس منصوبے کا اعلان مارک زکربرگ نے میٹا کی اعلیٰ سطحی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پیوٹن میں تفصیلی ملاقات ہوئی، افغانستان، مقبوضہ کشمیر اور خطے کے امن پر بات کی گئی، روس کی گوادر میں ایل این جی ٹرمینل لگانے میں دلچسپی ہے، روس یوکرین تنازع سفارتکاری کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم کی روسی صدر کیساتھ ساڑھے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، وزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر روس گئے تھے، توانائی کے شعبہ…
لاہور: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے نام پر خرید و فروخت جاری ہے، نواز شریف نے خرید و فروخت کی ذمہ داری آصف زرداری کو دی، خرید و فروخت کا بازار سجانے والے سن لیں عمران خان ترپ کا پتا کھیلے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 5 سال پورے کرتا دیکھ رہا ہوں، یہ راتیں، یہ ملاقاتیں، یہ باتیں اور کھانے سب ڈرامہ ہے، تحریک عدم اعتماد ہوگی یا نہیں کچھ پتہ نہیں، سیاست میں خرید و فروخت کا بازار شروع…
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین پر حملے کے ردعمل کے طور پر روس کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے روس کی شپنگ کمپنی سووکم فلوٹ کے ساتھ کسی بھی قسم کی لین دین پر پابندی عائد کی ہے۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات واضح نہیں ہے کہ 30 سے زائد بحری جہاز رکھنے والی شپنگ کمپنی جو مختلف ممالک کو ایل این جی، آئل اور گیس سپلائی کرتی ہے اس پر یہ پابندیاں کس طرح سے اور کس حد تک اثر انداز ہوں…
لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے وائس نوٹ فیچر میں اہم تبدیلیاں کردیں۔ وائس نوٹ آئیکن : اینڈرائیڈ صارفین کا واٹس ایپ وائس نوٹ آئیکن جو عام طور پر پیلا ہوتا ہے اس تبدیلی کے بعد فارورڈ کیا جانے والا پیغام پیلے سے نارنجی رنگ میں تبدیل ہوجائے گا۔ واٹس ایپ نے وائس نوٹ فیچر میں تبدیلیاں کردیں مختلف آئیکنز کا استعمال: وائس نوٹ اور آڈیو فائلز فارورڈ کرنے کے دوران فرق واضح کرنے کے لیے واٹس ایپ اب مختلف آئیکنز کا استعمال کرے گا۔وائس ویو فارمز: بھیجے جانے والے وائس نوٹ اب ویو (wave)فارمز پر…
یوکرین : (ویب ڈیسک) یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔ یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔ یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال…
