Author: Khabrain News

ملتان: (ویب ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم عدم اعتماد کریں گے جس کی ابتداء لانگ مارچ سے کر رہے ہیں، عدم اعتماد میں ایسی قوتیں ساتھ دیں گی کہ یہ پریشان ہو جائیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بوکھلاہٹ سے ہم کامیاب ہو گئے ہیں۔ سندھ میں گورنر راج کی کوئی ضرورت نہیں، یہ سندھ میں مارچ کی بات کر رہے ہیں جبکہ ہم کسی ایک صوبے تک محدود نہیں، ہم ملک گیر مارچ کے ذریعے عوام کی جنگ لڑ رہے…

Read More

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر میتھیو ہیڈن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے باعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے کینگروز کرکٹرز پر برس پڑے۔ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ فرائض سرانجام دینے والے میتھیو ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے اور ملک کو ترجیح نہ دینا غلط کلچر کو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ میں فہیم اشریف اور زاہد محمود کی جگہ پال اسٹرلنگ، محمد وسیم جونیئر کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو فائنل میچ میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے معاملے پر وفاق اورپنجاب نے مشترکہ کوارڈینیشن کمیٹی قائم کرنے اور پُرامن لانگ مارچ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی میں وفاقی وزرارت داخلہ، صوبائی وزارت داخلہ کے حکام شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی انتظامیہ کو لانگ مارچ کے بارے میں گورنس گائیڈلائنز جاری کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت صحت کے شعبے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان، صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد اور تیمور سلیم جھگڑا نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی، صحت کارڈ اور جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عوام کی بڑی تعداد مفت صحت کی سہولیات سے مستفید ہو رہی ہے، حکومت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے دورہ کےلیے سکیورٹی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لیے ایک زبردست سیریز ہو گی۔ پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم دورہ پاکستان کی سیکورٹی سے پوری طرح مطمئن ہیں اور سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، سیکورٹی انتظامات بھرپور کیے گئے ہیں اور اب ہم ایسے مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں طیارے میں سوار ہونے والے سب پرُسکون ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات میں بائیوسیکور ببل کی اضافی لیئر بھی ہے…

Read More

ملتان:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سندھ امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چودھری برادران کی شرائط کوئی پوری نہیں کرسکتا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم سندھ میں تبدیلی لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں آموں کی پیٹیوں سے پیسے نکل آتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں ہر ادارہ کرپشن سے بھرا پڑا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس کے دورے سے قبل امریکا کی جانب سے ایک اعلی سطح کا رابطہ کیا گیا تھا، اور پاکستان سے امریکا نے معصومانہ سوال کیا تو ہم نے موٴدبانہ جواب دے دیا، پاکستان کا مؤقف جوں کا توں رہا اور کوئی دباوٴ قبول نہیں کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم روسی صدر کی دعوت پر روس گئے تھے، کسی بھی پاکستانی وزیر اعظم کا گزشتہ 23 سالوں میں پہلا دورہ روس تھا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) کم عمر سگی بیٹی کے ساتھ جبری زیادتی کرنے والے باپ کے خلاف عدالتی فیصلہ سنادیا گیا۔ راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت نے سفاک سگے باپ طارق حبیب کو 10سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی اور 1لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جس کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید6ماہ قید کاٹنی ہوگی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے بیٹی جیسا خونی رشتہ پامال کیا،وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس نے مجرم کو عدالت سے جیل بھیج دیا۔ تفتیشی ٹیم…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز کے خلاف دوسرے ایلیمینیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر پال سٹرلنگ اہم میچ میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے مابین میچ آج شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین دو میچز کھیلے گئے جن میں قلندرز نے فتح سمیٹی۔

Read More