Author: Khabrain News

کیف: (ویب ڈیسک) روس کی یوکرین کے خلاف جنگ دارلحکومت کیف پہنچ گئی۔ شہرکےمختلف حصوں میں روسی اور یوکرینی فوج میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے چاروں طرف سے شہر پر حملہ کر دیا ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب شدید لڑائی جاری ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی فوج بغیر کسی مزاحمت کا سامنا کیے یوکرین کے شہر ملیتوپول پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادو میر زیلنسکی نے اپنے پیغام…

Read More

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی نے یوکرین کی درخواست پر روس کے جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی روکنے سے انکار کردیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاہدے کی وجہ سے ترکی روسی جہازوں کی بحیرۂ اسود تک رسائی نہیں روک سکتا۔ بین الاقوامی معاہدے کی ایک شق جہازوں کو اپنے ہوم بَیس پر واپس جانے کی اجازت دیتی ہے، اس لیے ترکی روسی جنگی جہازوں کو اپنی آبنائے کے ذریعے بحیرۂ اسود تک پہنچنے سے نہیں روک سکتا۔ خیال رہے کہ ترکی کا میری ٹائم بارڈر روس اور یوکرین کے ساتھ ملحق ہے اور روسی جہاز…

Read More

کابل: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ پرافغانستان کی طالبان حکومت نے بیان جاری کردیا۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں کی ممنکہ ہلاکتوں کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یوکرین میں تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور جنگ سے متعلق شدت کے مؤقف سے گریز کریں۔ ترجمان کے مطابق افغانستان کی خارجہ پالیسی بالکل غیرجانبدار ہے اور ہم فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تنازع کا مذاکرات اور پرامن…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں پر ان کا مقابلہ ملتان سلطانز کے ساتھ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کر رہے تھے۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین پر عالمی دباؤ مسترد کر کے حملہ کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی فوج کو کہا ہے کہ وہ دارالحکومت کیف میں موجود قیادت کو ہٹادے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی فوج کو کہا کہ یوکرینی فوج حکومت کا تختہ اُلٹ دے، یوکرین کی قیادت دہشت گردوں اور نشے کے عادی افراد پر مشتمل ہے، ہمارے لئے یوکرینی قیادت کی نسبت آپ کے ساتھ بات کرنا آسان ہے۔ اپنی بات کو جکاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج کو اپنی حکومت کو بچوں، بیویوں اور پیاروں کو انسانی ڈھال…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ،اس کےاثرات روکنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال اورعالمی سطح پر اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پاک روس تعلقات میں پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں 100ڈالرفی بیرل سےزائدہوگئی ہیں جب کہ گیس کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی ملک بھر میں تمام الیکشنز میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، تمام حلقوں میں قابل، ایماندار اور اہل افراد کو ٹکٹس دیے جائیں گے۔ جماعت اسلامی نے 45فیصد امیدواروں پر حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے، بقیہ امیدواروں پر مشاورت کے لیے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نےمرکزی مجلس شوریٰ کے منصورہ میں شروع ہونے والے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تین روزہ اجلاس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی آئندہ کا…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا او ٹی ٹی پروگرام ریلیز سے قبل ہی قانونی مشکلات کا شکار ہوگیا کیونکہ ایک شہری نے عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت کا شو ’لاک اپ، بھڑاس جیل اتیار چاری‘ کھیل 27 فروری سے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک سنوبر بیگ نامی دعویدار سامنے آگیا ہے، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ شو کا آئیڈیا اُس کا تھا جسے کاپی کرلیا گیا۔ سنوبر بیگ نامی شہری نے اس شو کو رکوانے کے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔ یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک اور یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل(ر) نوئل کھوکھر کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں پاکستانی شہریوں اور طالب علموں کے محفوظ انخلا پر بات چیت کی گئی۔ سی ای او پی آئی اے کی پیشکش پر یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی کیلئے آپریشن تیار کرلیا گیا، جس پر یوکرین میں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی اس ایل) کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد ہے۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 168 رنز بنائے۔عبد اللہ شفیق 52 ، کامران غلام 30، محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان 1، فل سالٹ 2،…

Read More