Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوئے 2 سال ہوگئے۔ پاکستان میں 26 فروری 2020 کو کراچی میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی،کورونا سے متاثرہ شخص صحتیاب ہو گیا تاہم مارچ کے دوسرے ہفتے تک کورونا کے کیسز وفاق سمیت چاروں صوبوں سے بھی سامنے آنے لگے۔ ملک میں کورونا کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق 17 مارچ 2020 کو کی گئی۔ پہلی لہر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس جون میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد بڑھتے کورونا کیسز اور اموات کے باعث ماحول میں خوف بڑھتارہا۔ دنیا بھر…

Read More

وہاڑی : (ویب ڈیسک) وہاڑی میں 2 سال کے بچے کی قاتل اس کی چچی نکلی۔ پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں تین سالوں کے دوران خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار 99 واقعات ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2019 میں خواتین کے اغوا کے 6 ہزار 571 مقدمات درج ہوئے، 2020 میں 8 ہزار 129 اور 2021 میں خواتین کے اغوا کے 10 ہزار 399 مقدمات کیے گئے۔پولیس کے مطابق تین سال کے دوران خواتین کے اغوا کے صرف 8 مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں، 5 ہزار 947 مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں جب کہ5 ہزار157 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین کے اغوا کے…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس سے تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں اور آئندہ ہفتے روسی وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔ معاون خصوصی رزاق داؤد نے لاہورمیں بین الاقوامی نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ روس سے پاکستان کی تجارت ایک بلین ڈالر سے کم ہے، ہمیں بینکنگ اور کسٹم سسٹم کو بہتر کرنا ہے، دورہ روس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسیز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہیں، اس سال کے اختتام پر ریکارڈ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز سے قبل بعض کرکٹرز کے فٹنس مسائل نے مینجمنٹ کو پریشان کردیا۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز پہلے ہی انجرڈ ہو کر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جب کہ حسن علی اور فہیم اشرف بھی اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل پی ایس ایل میں فٹنس مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کرکٹرزکی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت خدشات کا شکار ہے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی فٹنس کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کرکٹرز میں اگلے دو تین روز میں…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آخری دم تک لڑیں گے، بھاگنے کیلئے سواری نہیں لڑنے کیلئے اسلحہ چاہیے۔ روس کی یوکرین کےخلاف جنگ میں شدت آگئی۔ لڑائی یوکرینی دارلحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی۔ روسی اور یوکرینی فوجوں میں گھمسان کا رن جاری ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جاری ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف کی گلیوں میں لڑائی ہو رہی ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب…

Read More

کینیڈا : (ویب ڈیسک) کینیڈا کورونا کی روک تھام کے لیے ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ۔ کینیڈا نے پودوں اور جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ انسداد کورونا ویکسین کی تیاری اور اس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ کینیڈین ریگولیٹرز نے کہا ہے کہ میڈیکاگو کی دو خوراک کی ویکسین 18 سے 64 سال کی عمر کے بالغ افراد کو دی جا سکتی ہے۔ لیکن 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں میں ویکسین کے اثرات اور ثمرات کے بارے میں بہت کم ڈیٹا موجود ہے۔ ہربل ویکسین لگانے کا فیصلہ ایک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیاست میں منفی رویے ملک کیلئے نقصان دہ ہیں، عدم اعتماد کی باتوں میں شکست خوردہ اپوزیشن کی طرح کوئی جان نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کی مذمت کی اور اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اقتدار کی…

Read More

شمالی وزیرستان : (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کےعلاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائی میں ملوث تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو مقامی افراد نے سراہا ہے۔ مقامی افراد…

Read More