Author: Khabrain News

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملے کے بعد روس اور مغرب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ پر براہ راست پابندیاں لگا دیں۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد اب تک کی سب سے بڑی جنگ کے بڑے اثرات۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے روس کے خلاف اقتصادی محاذ کھول دیا۔ روسی اداروں کے بعد براہ راست صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔ امریکا نے صدر پیوٹن کے امریکا سفر پر پابندی کا بھی اعلان کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں…

Read More

کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے نجی اسپال میں دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس میں سابق میئر وسیم اختر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ نجی اسپتال میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان پر2015 میں تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج ہے۔ وسیم اختر کے وکیل کی جانب سے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے وسیم اختر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ٹیم کی محنت کو جیت کی وجہ قرار دیا جب کہ انہوں نے خاص طور پر ڈیوڈ ویزا، حارث رؤف، عبداللہ شفیق اور زمان خان کو مینشن کیا۔ شاہین نے یہ بھی کہا کہ اب صرف فائنل کا ایک میچ رہ گیا ہے، میں چاہتا ہوں ٹیم اس کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی،…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 میں فائنلسٹ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے لاہور قلندرز کو فائنل میں جگہ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر 2 کے حوالے سے کہا کہ لاہورقلندرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا، میں اس میچ کے ایک ایک لمحے سے لطف اندوز ہوا۔رضوان کا کہنا تھا کہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر شاہین آفریدی اور لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ لوگوں نے اس میچ کو جیتنے کے لیے سب…

Read More

لودھراں : (ویب ڈیسک) لودھراں میں 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی نیوز کے مطابق قتل کیس کی 11 ماہ بعد فارنزک رپورٹ آنے کے بعد مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قریبی رشتے دار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقتول کی والدہ کا کہناہے کہ بیٹے کو منصوبہ بندی سےاجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاش کوگھر میں لٹکا کرخودکشی کا تاثردیا گیا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) بہتر مستقبل کے لیے ترقی یافتہ ملک جانے کی خواہش ہر کسی کو ہوتی ہے لیکن حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانیوں نے کسی امیر ملک جانے کا موقع ملنے کے باوجود پاکستان نہ چھوڑنے کا کہا ہے۔ گیلپ پاکستان نے 5 ہزار سے زائد افراد کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک جانے کا نہ کہنے والوں میں ہر طبقے، عمر اور سیاسی نظریات کے افراد نظر آئے۔ سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی موقع ملنے کے باوجود کسی امیر ملک جانے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوئے 2 سال ہوگئے۔ پاکستان میں 26 فروری 2020 کو کراچی میں کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی،کورونا سے متاثرہ شخص صحتیاب ہو گیا تاہم مارچ کے دوسرے ہفتے تک کورونا کے کیسز وفاق سمیت چاروں صوبوں سے بھی سامنے آنے لگے۔ ملک میں کورونا کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق 17 مارچ 2020 کو کی گئی۔ پہلی لہر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیس جون میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد بڑھتے کورونا کیسز اور اموات کے باعث ماحول میں خوف بڑھتارہا۔ دنیا بھر…

Read More

وہاڑی : (ویب ڈیسک) وہاڑی میں 2 سال کے بچے کی قاتل اس کی چچی نکلی۔ پولیس کے مطابق 2 سالہ حسیب گزشتہ صبح کھیلتے ہوئے گھرسے باہرنکل گیا تھا، والد کے ڈھونڈنے پر بچے کی لاش گھر کے قریبی کھیت سے ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ قتل کی تحقیقات کی گئی تو پتا چلا کہ بچے کو اس کی چچی نے اپنے ماموں عابد کی مدد سے گلا دباکر قتل کیا اور لاش گھر کے قریب کھیت میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے کو خاندانی رنجش پر قتل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں تین سالوں کے دوران خواتین کو اغوا کرنے کے 25 ہزار 99 واقعات ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2019 میں خواتین کے اغوا کے 6 ہزار 571 مقدمات درج ہوئے، 2020 میں 8 ہزار 129 اور 2021 میں خواتین کے اغوا کے 10 ہزار 399 مقدمات کیے گئے۔پولیس کے مطابق تین سال کے دوران خواتین کے اغوا کے صرف 8 مقدمات میں سزائیں ہوئی ہیں، 5 ہزار 947 مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں جب کہ5 ہزار157 کیسز کے چالان عدالتوں میں جمع کروائے گئے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق خواتین کے اغوا کے…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا…

Read More