Author: Khabrain News

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) یوکرین پر حملہ آور ہونے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، گوگل اور ٹویٹر سمیت دیگر کمپنیوں نے روس پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے نہ صرف روسی میڈیا کی مونیٹائزیشن ختم کردی بلکہ ان کے اشتہارات بھی بند کردیئے ہیں۔ علاوہ ازیں فیس بک نے روس کی متعدد سرکاری نشریاتی اداروں کے مواد پر بھی جزوی پابندی عائد کردی ہے جس کے تحت روسی نشریاتی، حکومتی ادارے اور شخصیات تشدد اور جنگ سے متعلق مواد فیس…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال بعد آج رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستانی سرزمین ہر قدم رکھے گی، مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ ایک روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد کینگروز اتوار سے ٹریننگ کرسکیں گے، آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔ دوسری جانب قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کا آج آئسولیشن میں میں آخری روز ہے، اتوار کی صبح…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز ٹیم کو عاقب جاوید کا فائنل پر بھی ساتھ میسر نہیں ہوگا۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈائریکٹر آپریشنز گزشتہ 5 روز سے سیلف آئسولیشن میں ہیں۔ انہوں نے فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ عاقب جاوید کے مطابق وہ اب پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، ان میں کوویڈ کی زیادہ علامات نہیں، لاہور قلندرز نے جس طرح پلے آف مرحلے میں پرفارمنس دی یے وہ قابل تعریف ہے، سب لڑکے جان ماررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہے تاہم اصل کام 100 فیصد پرفارمنس…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل میں علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ ایمپائرنگ کریں گے۔ دونوں ایمپائرز 27 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین فائنل میں ایمپائرنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ علیم ڈار اور رچرڈ ایلنگ ورتھ مجموعی طور پر 81 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب رچرڈ ایلنگ ورتھ پی ایس ایل کے فائنل میں ایمپائرنگ کریں گے۔ علیم ڈار اس سے قبل لیگ کے پہلے، تیسرے، پانچویں اور چھٹے ایڈیشنز کے فائنل میں بھی امپائرنگ کرچکے ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 70 پاکستانی طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ طلبہ لویف ریلوے ا سٹیشن پر سہولت مرکز پہنچے۔ مختلف شہروں سے مزید 23 طلبہ لویف سہولت مرکز پہنچے۔طلبہ کو پولینڈ بارڈر پر منتقل کرنے کےلیے تیاریاں مکمل ہیں۔ یوکرین کے شہر ہو چکے ہیں۔ پاکستانی طلبہ رات 2 بجے ٹرین پر سوار ہوئے۔ طلبہ کے سہولت ڈیسک پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانہ قریبی بارڈر تک پہنچانے کےلیے انتظام کرے گا۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین کے حملے کے بعد طلبا سمیت ہزاروں پاکستانی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں پھنس…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے سندھ کا پسا ہوا طبقہ کرپشن اور ناقص حکمرانی کے خلاف سراٹھائے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوامی رابطہ مہم کے لیے گھوٹکی روانہ ہو رہا ہوں اور سندھ کے عوام سے درخواست ہے کہ سوچنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام 15 سال سے ایک حکومت اور کرپشن تلے دبے ہوئے ہیں اور اب سندھ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔ امید ہے سندھ کا…

Read More

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کوعلم ہے کہ ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روس کے یوکرین پرحملے سے پہلے اوراب حملے کے دوران بھی پاکستان کواپنی پوزیشن کے بارے میں بتا دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جانتا ہے ہم یوکرین کے معاملے پرکہاں کھڑے ہیں۔اصولوں اورضوابط پرعمل کرنے میں ہی پاکستان ، امریکا ،روس اورسب کا فائدہ ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس سے متعلق پاکستانی حکام کا بات…

Read More

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین نے روس کے3500 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرین کی فوج نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین کیخلاف جنگ میں شریک 3500 روسی فوجیوں کوہلاک اور200 کوگرفتارکرلیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اب تک روس کے 14 طیارے،8 ہیلی کاپٹرز مارگرائے جبکہ 102 ٹینک تباہ کردئیے ہیں۔ یوکرینی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کی سڑکوں پرلڑائی جاری ہے۔ کیف کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی…

Read More

کینیڈا: (ویب ڈیسک) ہم جانتے ہیں کہ رنگ برنگے خانوں والی روبک کیوب کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے اور اگر جسم حرکت پذیر ہو تو یہ کام اور مشکل ہوجاتا ہے۔ لیکن ایک 16 سالہ نوجوان نے لگاتار 211 روبک کیوب معمے حل کرکے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نووا اسکوشا کے سول ہیفٹنگ کو دو کھیلوں کو بہت شوق ہے؛ اول پوگو اسٹک پر اچھل کود کرنا اور دوم روبک کیوب حل کرنا۔ لیکن اب ایک عملی مظاہرے میں انہوں نے ان دونوں کو باہم ملا کر ایک نئے ریکارڈ کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔…

Read More

لاس انجلس: (ویب ڈیسک) ڈاکٹروں اورسائنسدانوں کی ٹیم نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) استعمال کرتے ہوئے دل کے دو نقائص ایسے دریافت کئے ہیں جو عموماً ماہرین کی نظر سے بھی چوک جاتے ہیں۔ ان میں ایک مرض ’ہائپرٹروفِک کارڈیومیوپیتھی اور دوسری کیفیت ’کارڈیئک ایمیلوئیوڈوسِس‘ ہے اور یہ دونوں ہی جان لیوا ہوتی ہیں۔ لاس اینجلس میں واقع سیڈر سینائی اسمٹ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں سائنسدانوں اور اطبا کی ایک ٹیم نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دو قلبی کیفیات دریافت کی ہیں جن کی روداد جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہیں۔ ٹیم…

Read More