کیف:(ویب ڈیسک) روس اور یوکرین میں جاری لڑائی کے باعث پھنسے پاکستانی انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں، شہریوں کے پاس پیسے ختم ہو گئے، ٹرانسپورٹ ناپید ہونے سے شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کر دی۔ یوکرین میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر نوئل نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی محفوظ ہیں، زیادہ ترطلبہ کو پولینڈ منتقل کردیا، دیگر کو نکالنے کیلئے بھی انتظامات کر رہے ہیں، لو ریلوے سٹیشن پر پاکستانی شہریوں اور طلبہ کیلئے استقبالیہ کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نوئل کھوکر کا کہنا ہے کہ 41 طلبا اور 24 خاندانوں کو پولینڈ پہنچا دیا۔ 53 طلبہ…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا پیر کو قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مہنگائی کے پاکستان پر اثرات وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان ہے۔ عالمی مہنگائی کے ملکی معیشت پر اثرات سے متعلق قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا، وزیراعظم عالمی منظر نامہ پر موقف سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے معاملے پر معاشی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس کل بنی گالہ میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاشی ٹیم سے موجودہ صورتحال پر بریفنگ لیں گے، خطاب…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب نئے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ ہوتا ہے تو جواب نا میں ہوتا ہے ، عمران خان نے کہا ہم امن کے فروغ کیلئے ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ کسی کی چوری کی دولت کو چھپانے کیلئے ملکی مفادات کو قربان نہیں کریں گے، آج کل دوبارہ سے لانگ مارچ کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمیشہ میں سردیوں میں نئی نئی بیماریاں آتی ہیں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیاں…
ماسکو: (ویب ڈیسک) طالبان روس اور یوکرین تنازع پر غیر جانبدار رہتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور پُرتشدد کارروائیوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین تنازع پر ان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر غیر جانبدار ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے فریقین مذاکرات کے ذریعے تنازع حل کریں۔ طالبان حکومت کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ ایسی اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں تشدد کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارت میں دلہن نے اپنی شادی میں ڈھول کی تھاپ پر دلہے کے ساتھ ایسا بھنگڑا ڈالا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت جیسے ممالک میں دلہنیں عموماً لجائی اور شرمائی نظر آتی ہیں مگر گزشتہ دنوں بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی میں ڈھول کی تھاپ پر ایسا بھنگڑا ڈالا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق دلہن کا نام آیوشی بتایا گیا ہے جو ویڈیو میں اپنے دلہا کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پرپرجوش انداز میں بھنگڑا ڈال رہی ہوتی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی از سر نو تشکیل دیدی گئی، 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دیدی گئی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان بطورِ چئیرمین پی ٹی آئی کور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود، اسد عمر، فواد چودھری، پرویز خٹک، شفقت محمود، خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، قاسم خان سوری، علی امید گنڈاپور، علی زیدی، حماد اظہر، محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار، سیف اللہ نیازی بھی کمیٹی کا…
گھوٹکی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے سندھ میں میدان لگالیا۔ شاہ محمود، علی زیدی اور حلیم عادل شیخ کی قیادت میں سندھ تحفظ حقوق مارچ کا گھوٹکی سے آغاز ہوگیا۔ سکھر میں پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کے لیے جلسہ گاہ تیار کر لیا گیا۔ سندھ پنجاب کی سرحد پر واقع ضلع گھوٹکی کے علاقے کموں شہید سے لانگ مارچ شروع ہو کر رات سکھر پہنچے گا۔ پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کے شرکاء رات سکھر میں قیام کریں گے۔ سکھر میں قیام کے دوران مارچ کے قائدین جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ جلسے کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے، عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر نصیب اللہ خان بازئی، سینیٹر محمدعبدالقادر، سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی، سینیٹر احمد خان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر کہدہ بابر، صوبائی وزیر نور محمد، شاہ ذل شامل جبکہ سینیٹر…
ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روسی حملے کی بعد پولینڈ فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کہا ہے کہ پولینڈ 24 مارچ کو ماسکو میں روس کے ساتھ 2022 ورلڈ کپ کا پلے آف نہیں کھیلے گا۔ سیزری کولز نے کہا کہ میرے پاس مزید الفاظ نہیں ہیں، یہ کچھ کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولینڈ، چیک اور سویڈش فٹ بال فیڈریشنوں سے بات کر رہا ہے تاکہ اس حوالے سے عالمی گورننگ باڈی فیفا کے سامنے ایک مشترکہ پوزیشن رکھی جا سکے۔
کراچی: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تمام ادارے نیوٹرل رہیں گے تو کٹھ پتلی وزیراعظم گھر چلا جائے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکالاگیا، معیشت کو تباہ کردیا گیا ،پاکستان کے معاشی حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ہیں،مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا ور دھوکا نکلا، عوام کا سلیکٹڈ وزیراعظم سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نالائق اور سلیکٹڈ حکمران…
