اردن: (ویب ڈیسک) اردن کے ایک بے آب و گیاہ اور دورافتادہ علاقے سے اردنی اور فرانسیسی ماہرین نے انسانی نقوش والے پتھروں کا سب سے بڑا مجموعہ دریافت کیا ہے جسے ایک غیرمعمولی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔ اردن کی وزارتِ آثاراور کے مطابق یہ نیولیتھک (یا جدید حجری عہد) کے آثار ہیں اور ایک بڑے رقبے پر پتھروں اور چٹانوں پر انسانی چہرے اور نقوش بنائے گئے ہیں اور یہ جنوب مشرقی اردن کے ایک لق و دق ریگستان میں دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایک شکارگاہ تھی اور یہاں انسانی ہیولے کسی مذہبی…
Author: Khabrain News
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر کمال کردیا۔ بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر زبردست کمائی کی ہے۔ فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے گنگو بائی کا مرکزی کردار ادا کیا ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس فلم نے عالیہ بھٹ کی کووڈ سے قبل ریلیز ہونے والی فلم ’’راضی‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑد یا۔ فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ گزشتہ روز…
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی کے معروف اداکار نبیل کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ گیم شو کی میزبانی عامر لیاقت سے زیادہ اچھی کرتے ہیں۔ اداکار نبیل جن کا اصل نام محمد ندیم ظفر ہے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو ’’جشن کرکٹ‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ دلچسپ نوک جھونک کی۔ شو کے دوران اداکار نبیل نے بتایا کہ پہلی فلم ناکام ہونے کے بعد توبہ کرلی تھی کہ آئندہ فلم نہیں کروں گا۔ اداکار نبیل نے اپنا تھیٹر کا تجربہ بتایا کہ تھیٹر میں کام کرکے پیسہ نہیں صرف…
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشامد میں بالی وڈ اسٹارہیما مالنی کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی جی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 9.59 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.03 روپے فی لیٹر تک ریکارڈ اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق 16 فروری سے پٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر ہے۔ 16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل یومیہ تھی۔یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ ہوا جو 2014 کے بعد پہلی بار 100 ڈالر…
کراچی: (ویب ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ کا امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ، فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک اور نیو یارک اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ نیشنل بینک کے ترجمان کے مطابق معاہدے میں مجموعی طور پر 55.4ملین ڈالر کے جرمانے شامل ہیں اور “تاریخی مطابقت پروگرام” کی کمزوری اور عمل درآمد میں بہتری و عمدگی میں تاخیرکی جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے جبکہ رقوم کی بے جا آمد و رفت یا قصداً غلط روی کے حوالے سے کسی بھی قسم کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نیشنل بینک…
لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے لیے اچھی خبر ہے کہ ان کی ٹیم میں شامل افغان اسپنر راشد خان ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ راشد خان قومی ڈیوٹی کے باعث پی ایس ایل چھوڑ کر بنگلادیش چلے گئے تھے جہاں افغانستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل اتوار کے روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ون ڈے پیر کے روز کھیلا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا…
کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس نے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم اشرف کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ قاتل کو قانون کے مطابق سزا بھی دلوائی جائے گی، اس کیس میں پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، اسی طرح سندھ پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
لاہور: (ویب ڈیسک) رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین طبعیت کی ناسازی کے باعث چیک اپ کے لئے لندن چلے گئے۔ رہنما ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا ہے جہانگیر ترین نے روانگی سے قبل گروپ کو متحد اور رابطے میں رہنے کا پیغام دیا ہے۔ جہانگیر ترین لاہور سے گزشتہ رات برطانیہ روانہ ہوئے۔ جہانگیر ترین ایک ہفتہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ کچھ روز قبل طبعیت بہتر ہونے ہر وہ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے۔ اب جہانگیر ترین لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔ وہ ایک ہفتہ لندن میں رہیں گے۔ جہانگیر ترین اس سے…
کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے وطن واپسی کیلئے ایک بار پھر مدد کی اپیل کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، پاکستان حکومت جلد سے جلد یوکرین سے نکالنے کیلئے اقدامات کرے۔ جنگ زدہ یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ نے پھر مدد کی اپیل کر دی۔ پولتاوا شہر میں موجود طلبہ کا کہنا ہے کہ حالات بہت خراب ہیں، مدد کیلئے کوئی نہیں آیا، ٹرانسپورٹ اور رقم بھی نہیں، پولینڈ اور ہنگری کے بارڈر تک کیسے پہنچیں۔ پی آئی اے نے محصور پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پلان تیار کرلیا۔ قومی ایئر لائن…
